محمد خلیل الرحمٰن
محفلین
حاتم راجپوت بھائی! محفل میں خوش آمدید۔ امید ہے آپ سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
تعارف تو ہوگیا اب کچھ سوالات کے ذریعے آپ کی شخصیت کو مزید دریافت کیا جائے
بہت بہت شکریہ ادا کرنا چاہوں گا آپ کی محبت کا کہ آپ نے اس ناچیز کو اس قابل سمجھا۔۔ماشاءاللہ عمدہ جوابات جو آپ کی شخصیت کو جاننے میں معاون رہیں گے شکریہ جناب
نوازش ہے جنابِ محترم کی۔۔۔جیتے رہو میاں خوش رہو - کل آپ کے کوائف نامے میں لکھا شعر پڑھ کر دل خوش ہوا تو سوچا مزید کچھ جانیں آپ کے بارے میں
مشتاق احمد یوسفی ۔۔۔۔۔۔۔ کیا کہتے ہیں آپ کہ مشتاق احمد یوسفی کا قلم صرف مزاح بکھیرتا اور طنز کے تیر برساتا ہے ؟
اُردو محفل پر حادثاتی طور پر آیا۔ ایک دن مشتاق احمد یوسفی صاحب کی ایک تحریر تلاش کر رہا تھا کہ گُوگل رزلٹ میں اردو محفل کا نام اُبھرا تو بے ساختہ اس پر کلک کیا۔ اور تب سے اسی پر کلک کرتے جارہے ہیں۔
کہتے ہیں کہ تصویر اک بلیغ زبان رکھتی ہے ۔ اور دیکھنے والے کو اک واضح پیغام دیتی ہے ۔فوٹو گرافی کا شوق تو 2006 میں ہوا تھا جب پہلا کیمرہ موبائل فون لیا تھا اور تصاویر سبھی قسم کی بنانا پسند ہے لیکن جیسا کہ آپ دیکھ ہی چکے ہوں گے مجھے قدرتی مناظر کو کیمرے میں مقید کرنا بہت بھاتا ہے۔
سولہ آنے سچی ہے یہ بات ۔۔۔۔۔۔۔۔شمشاد بھائی ابھی تک ایک مشفق، مہربان اور نگران کے طور پر سامنے آئے ہیں اور ہمیں بہت بھائے ہیں ۔
چور کو سب میں دکھے اپنا سا ہی اک چور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نایاب بھائی بہت دوستانہ مزاج اور کھلا دل رکھتے ہیں۔بڑی پیاری اور رنگوں سے بھری شخصیت لگے ہمیں تو۔
گویا آپ کہہ رہے ہیں کہ " محترم عاطف بھائی کی آواز " بڈھے کھوسٹوں "والی ہے ۔؟عاطف بھائی کی آواز ان کی عمر سے دس سال بڑی لگتی ہے۔
دل حاتم سادہ ہے کہ دماغ راجپوت ۔۔۔۔۔۔۔۔؟سادہ۔پُر امن۔قناعت پسند۔
سوہنی دھرتی کا ہر اک چپہ جان سے پیارہ خوبصورت لگتا ہے بلا شبہسبھی پسند ہیں، کبھی تخصیص نہیں کی۔۔۔
آپ کو کوئی ایسا مشغلہ جو کہ آپ کو تو خوشی و سکون دینے کے ساتھ ساتھ رفاہ عامہ کی صف میں شامل ہوتا ہے ۔۔۔؟جی اگر شروع کی گئی ہے تو کیوں نہیں دیں گے،ضرور دیں گے۔
کس قسم کی بارش تن من مہکا دیتی ہے ۔۔۔۔؟جی بارش کو تو رحمت ہی سمجھتے ہیں لیکن اگر لوگوں کو زیادہ بارش سے پریشانی ہونے لگے تو تب گھبرا کر خدا سے بس اس کی رحمت کی دعا مانگتے ہیں۔
اللہ تعالی سدا آپ کو اپنی امان میں رکھے آمینجناب ہماری سالگرہ تو آتی ہے انتہائی گرمی میں یعنی جولائی کی آٹھ تاریخ کو۔ پہلے گھر میں مناتے تھے جب ننھے منے سے تھے لیکن اب ماشااللہ جوان ہیں تو اکثر دوستوں کے ساتھ۔۔
لیکن گھر میں بھی کچھ اہتمام کروا لیتے ہیں۔
متفق ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بہت اعلٰی و عمدہ۔۔۔ اردو زبان کا ایسا فورم مجھے اور کہیں نہیں ملا۔۔ آج جب کہ ہر جگہ سوشل ویب کو انگلش میں پیش کیا جا رہا ہے، ایسے دور میں اردو زبان کی ترویج و ترقی کے لئے ایسا پلیٹ فارم بنانا کہ جہاں ہر طرح کے موضوعات پر قارئین کی دلچسپی کو برقرار رکھتے ہوئے انہیں خود بھی حصہ لینے کی ترغیب دی جا رہی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اردو زبان کی روایت کو اس کے صحیح معنوں میں زندہ رکھا جا رہا ہے بلاشبہ ایک شاندار کارنامہ ہے، اور اس کارنامے کو سر انجام دینے کے لئے اردو محفل کے منتظمین و محفلین بجا طور پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔
اپنی شخصیت کو تین لفظوں میں بیاں کریں؟
سادہ۔پُر امن۔قناعت پسند۔
یوسفی کا قلم انسانیت کا اظہار کرتا نظر آتا ہے، اُن کے پاس سرجن کا نشتربھی ہے لیکن نسخہءشفا نہیں۔۔۔ بلکہ وہ خود سرتاپا شفا ہیں۔ صاحب ہنساتے ہنساتے رلاتے ہیں اور پھر سے ہنسا دیتے ہیں کہ ان کا مذہب رلانا نہیں ۔لطیف سے لطیف انداز میں عمیق سے عمیق بات کہنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں لیکن یوسفی خود کہاں کچھ بھی کہتے ہیں، ۔۔۔۔ بات کو نشہ ہے خود کو ان سے کہلوانے کا۔۔۔مشتاق احمد یوسفی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ کیا کہتے ہیں آپ کہ مشتاق احمد یوسفی کا قلم صرف مزاح بکھیرتا اور طنز کے تیر برساتا ہے ؟
یا کہ ان کا قلم معاشرے میں پھیلی ہم سب کو اسیر کیئے عمومی برائیوں کے لیئے اک سرجن کے نشتر کے طور حرکت میں آتا ہے ۔؟
یا کہ اک فزیشن کے طور صرف نسخہ شفا تجویز کرتا ہے ۔۔۔ ؟
چھٹی جماعت میں تھا جب زرگزشت پڑھ ڈالی۔ مکمل سمجھ تو نہیں تھی اس وقت لیکن مزہ خوب آیا۔یوسفی صاحب کی کس تحریر میں بکھرے لفظوں نے آپ کو یکلخت چوکنا ہوتے ان کی تحاریر پر گہری توجہ دینے پر مجبور کیا ۔؟
پیغام تو بس ایک ہی ہے نایاب بھائی۔۔۔۔ باقی اپنے اپنےکچھ محسوسات ہوتے ہیں۔کہتے ہیں کہ تصویر اک بلیغ زبان رکھتی ہے ۔ اور دیکھنے والے کو اک واضح پیغام دیتی ہے ۔
آپ تصویر کھینچتے وقت کس پیغام کو اپنے دھیان میں رکھتے کیمرے کو فوکس کرتے ہیں ۔۔؟
ظاہری خوبصورتی میں بہت زیادہ یقین نہیں رکھتا اور بلھے شاہ کے اس شعر پر مکمل اعتقاد رکھتا ہوں کہدلہن وہی جو پیا من بھائے ۔۔۔ ۔۔ آپ کیا سوچ رکھتے ہیں مقولے بارے ؟
خوبصورت بندہ خوبصورت ہی دکھتا ہے نایاب بھائی۔۔ رہی ہماری بات تو ہم تو کالے چور ہیں۔چور کو سب میں دکھے اپنا سا ہی اک چور ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
مجھ ٹھگ بارے اتنی خوبصورت سوچ رکھنے پر بہت دعائیں
جی بڈھوں والی نہیں لیکن کچھ کھوسٹ زدہ ہے جیسے بڈھے فوجیوں کی ہوتی ہے۔۔ فوجی جتنا بڈھا بھی ہو جائے رہتا فوجی ہی ہے۔گویا آپ کہہ رہے ہیں کہ " محترم عاطف بھائی کی آواز " بڈھےکھوسٹوں "والی ہے ۔؟
میں تو اسیر ہوں محترم بٹ بھائی کی نغمگی بھری آواز کا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
" جانے کیہڑی غلطی ہوئی " کہ اب لطف و کرم نہیں فرماتے مجھ پر محترم بٹ بھائی۔
دلِ حاتم کی نہ پوچھئے کہ جولانی پر جب آجائے تو ْ کُج کروا کےٌ ہی ساہ لیتا ہے۔دل حاتم سادہ ہے کہ دماغ راجپوت ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔؟
جی تقسیم کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور تلاش جاری رہتی ہے۔امن تقسیم کرتے ہیں یا کہ امن تلاشتے ہیں ۔۔۔ ۔۔؟
یہ سوال کچھ ذو معنی سا ہے۔ لہٰذا اس کی مکمل وضاحت آنے تک اس کے متوقع جوابات محفوظ کئے جاتے ہیں۔سوہنی دھرتی کا ہر اک چپہ جان سے پیارہ خوبصورت لگتا ہے بلا شبہ
مگر وہ کونسا شہر یا گاؤں ہے جہاں سے دلبر جاناں کی مہک آتے روح تک مہک جاتی ہے ۔۔۔ ۔۔؟
جی ابھی تک میرے علم کے مطابق تو کوئی نہیں۔۔۔آپ کو کوئی ایسا مشغلہ جو کہ آپ کو تو خوشی و سکون دینے کے ساتھ ساتھ رفاہ عامہ کی صف میں شامل ہوتا ہے ۔۔۔ ؟
رم جھم پڑے پھوار۔۔۔ تیز موسلا دھار بارش تو نہانے ، دیکھنے ، سننے نیز چھتری لینے کے کام آتی ہے۔کس قسم کی بارش تن من مہکا دیتی ہے ۔۔۔ ۔؟
رم جھم پڑے پھوار ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔؟
تیز موسلا دھار بارش ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ؟
بچپن میں بہت نہاتے تھے۔ اب بھی نہاتے ہیں لیکن ایسے نہیں کہ بارش آئی اور ہم نکل گئے جانگیہ پہن کے۔بارش میں نہاتے ہیں ۔۔ ؟
جو سب کو متاثر کرتی ہے۔۔ سوہنی دھرتی کی مٹی کی سوندھی سوندھی خوشبو۔۔بارش میں کونسی خوشبو بہت متاثر کرتی ہے ۔۔۔ ؟
کہ ایک اور سال کا اضافہ ہو گیا ۔۔۔ میری گزشتہ عمر میں۔۔سالگرہ کا دن منا کر کیا سوچتے ہیں گزرے سال کے بارے ۔۔۔ ۔۔؟
ایک تو اس لئے کہ میری مادری زبان ہے ۔۔۔ دوسرا یہ کہ عربی اور فارسی کے بہت سے الفاظ و تراکیب سے مزین ہے۔۔۔۔اردو آپ کو کیوں اچھی لگتی ہے۔۔۔
بہت نوازش پسند کرنے کیلئے۔۔خوش آمدید
یہ بہت خوب صورت بات کی آپ نے
واہ عجیب تعارف۔۔ ۔ چھپی چھپی رشتہ داریاں نکل آئی یہاں تو۔۔یعنی شمشاد جوان(چچا کو اچھا نہیں سمجھتے شائد ) اور عمر سیف ،اور حاتم تو ہیں ہی اپنے گاؤں کے۔
آپکی فوٹو گرافی کے ہم بھی معتقد ہیں۔
آپکے بارئے میں جان کر بہت خوشی ہوئی۔
خوش آمدید حاتم راجپوت صاحب۔
امید ہے کہ اردو محفل سے آپ کی امیدیں بار آور ہوں گی۔۔ آپ کا تعا رف اچھا لگا۔
بہت بہت شکریہ تمام پُرخلوص سے محفلین کا۔۔۔جناب خوش آمدید۔۔۔ ۔
شکریہ جناب کا بہت بہت۔۔تھوڑا سا لیٹ ہو گیا مگر پھر
جی آیاں نوں