کچھ سوالات

فاخر رضا

محفلین
آپ کا حکم سر آنکھوں پر ڈاکٹر صاحب، چھوڑ دونگا ، آف کورس "مریدین" کو :)
آپ نہیں سدھریں گے .
ایک انڈین فلم کا ڈائلاگ یاد آگیا .
تھری ایڈیٹس میں جب جاب انٹرویو میں پوچھا جاتا ہے کہ آپ اپنا ایٹیٹیوڈ بدل لیں . تو وہ کہتا . سر سولہ ہڈیاں تڑوا کر یہ ایٹیٹیوڈ لیا ہے اس کو نہیں بدل سکتا
 
محمد وارث

لائبریرین

ہڈیاں تو خیر میں نے نہیں تڑوائیں لیکن والد صاحب مرحوم سے مار بہت کھائی ہے۔ اللہ جنت نصیب کرے، آخر آخر میں کہتے تھے یار نہیں چھوڑنے مت چھوڑو لیکن اتنے تو نہ پیو، بس تین پی لیا کرو صبح دوپہر شام کھانے کے بعد۔ پہلے میں کھانے کے بعد سگریٹ نہیں پیتا تھا لیکن والد صاحب کا حکم مانتے ہوئے ان وقتوں میں بھی پینے شروع کر دیے :)
 
ربیع م

محفلین
اگر صرف اپنی ذات کی بات کروں اور صرف اپنی کروں تو میرے لیے دنیا میں سب سے پرلطف لمحہ وہ ہوتا ہے جب مجھے کوئی اپنی پسندیدہ کتاب مل جاتی ہے، اور پھر کتاب ختم ہونے کے بعد بھی وہ خوشی مدتوں قائم رہتی ہے۔ اور پھر عرصہ دراز کے بعد یوں بھی ہوتا ہے کہ اگر کبھی اس کتاب کا خیال بھی آ گیا تو دل و دماغ کھل اٹھے۔ اور ایسے لمحات الحمد للہ میری زندگی میں بہت ہیں۔ :)
قریب قریب ایسی ہی کیفیت میری بھی ہے!
 
فاخر رضا

محفلین
ہڈیاں تو خیر میں نے نہیں تڑوائیں لیکن والد صاحب مرحوم سے مار بہت کھائی ہے۔ اللہ جنت نصیب کرے، آخر آخر میں کہتے تھے یار نہیں چھوڑنے مت چھوڑو لیکن اتنے تو نہ پیو، بس تین پی لیا کرو صبح دوپہر شام کھانے کے بعد۔ پہلے میں کھانے کے بعد سگریٹ نہیں پیتا تھا لیکن والد صاحب کا حکم مانتے ہوئے ان وقتوں میں بھی پینے شروع کر دیے :)
آپ سب جانتے ہیں . اسی لئے اتنی آسانی سے پی رہے ہیں . خدا آپ کو لمبی عمر دے صحت و توانائی کے ساتھ انشاءاللہ
 
نایاب

لائبریرین
کچھ سوالات جن کے جوابات آپ کے خیال میں کیا ہو سکتے ہیں؟
1)خوبصورتی کیا ہے اور کون خوبصورت ہے؟
وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ
یہ وجود میری ذات سے کئی رشتوں سے جڑا ہے ۔ اور ہر رشتے میں یہ وجود میرے لیئے خوبصورت ہے ۔
میرے لیئے سب سے خوبصورت چہرہ میری ماں کا ہے ۔
اور جب اپنی والدہ کی کوئی صفت کسی دوسرے میں پاتا ہوں تو وہ وجود مجھے بے انتہا خوبصورت دکھتا ہے ۔
میرے نزدیک خوبصورتی میری آنکھ سے میرے دل میں اترنے والی خوشی کا نام ہے ۔
اور جس کا چہرہ دکھتے مجھے خوشی محسوس ہو وہی سب سے خوبصورت ۔۔
2)آپ اپنے آپ کو کیسے خوش کرتے ہیں اور اپنی خوشی کو کیسے برقرار رکھتے ہیں؟

بلاشک دل کا سکون اللہ کے ذکر میں ہے ۔
ذکر چاہے اللہ سوہنے کا ہو یا پھر اس کے حبیب پاک کا
کسی پریشانی کو پریشان نہیں کرنے دیتا ۔
انسان ہوں خطاؤں میں مبتلا ہوں ۔
سو درود پڑھتا ہوں اور خوش رہتا ہوں ۔
اس کے علاوہ میرے دل کا چین میری آنکھوں کا سرور میری بٹیا رانی ہے ۔
اس سے بات کرتا ہوں خوش ہو جاتا ہوں ۔
بہت دعائیں
 
محمد وارث

لائبریرین
ہاہاہا۔نئی ڈی پی۔۔۔ویسے میں نے کہی پڑھا تھا آپ رات 2 بجے تک جاگتے ہیں۔کیا یہ سچ ہے۔
جی نہیں خان صاحب، میں نے صبح پانچ بیس کا الارم لگایا ہوتا ہے اور چھ بجے تک ہر حال میں مجھے الارم کا سنوز بند کر کے سگریٹ جلانا ہوتا ہے ورنہ بچے اسکول سے لیٹ ہو سکتے ہیں اور اس کے لیے ضروری کے میں دس ساڑھے دس حد گیارہ بجے تک سو جاؤں۔الحمد للہ آج تک میری وجہ سے بچے لیٹ نہیں ہوئے۔

چھٹی والے دن مطلب جس رات کے بعد چھٹی ہوتی ہے اس رات میں سوتا ہی نہیں، اگلے دن صبح گزار کر دوپہر کو بھی جاگتا ہوں اور پھر سہ پہر یاسر شام سو جاتا ہوں:)

جس روٹین کے بارے میں آپ نے پوچھا ہے وہ کبھی تعلیم کے دنوں بلکہ نوکری کے دنوں میں بھی تھی۔ شادی کے بعد ہماری ساری دیوانگی ختم ہو گئی اب بس پرائی شادیوں کا سن کر ہی عبداللہ دیوانہ ہو جاتا ہے :)
 
اے خان

محفلین
جی نہیں خان صاحب، میں نے صبح پانچ بیس کا الارم لگایا ہوتا ہے اور چھ بچے تک ہر حال میں مجھے الارم کا سنوز بند کر کے سگریٹ جلانا ہوتا ہے ورنہ بچے اسکول سے لیٹ ہو سکتے ہیں اور اس کے لیے ضروری کے میں دس ساڑھے دس حد گیارہ بجے تک سو جاؤں۔الحمد للہ آج تک میری وجہ سے بچے لیٹ نہیں ہوئے۔

چھٹی والے دن مطلب جس رات کے بعد چھٹی ہوتی ہے اس رات میں سوتا ہی نہیں، اگلے دن صبح گزار کر دوپہر کو بھی جاگتا ہوں اور پھر سہ پہر یاسر شام سو جاتا ہوں:)

جس روٹین کے بارے میں آپ نے پوچھا ہے وہ کبھی تعلیم کے دنوں بلکہ نوکری کے دنوں میں بھی تھی۔ شادی کے بعد ہماری ساری دیوانگی ختم ہو گئی اب بس پرائی شادیوں کا سن کر ہی عبداللہ دیوانہ ہو جاتا ہے :)
لیکن اس محفل میں کہی پڑھا تھا اب کہاں پڑھا تھا یہ یاد نہیں کہ آپ دیر تک جاگنے کے عادی تھے۔آپ کے بچوں کی تصاویر ہم نے دیکھی ہے آپ کے بلاگ پر بڑے پیارے ہیں اللہ اپنی امان میں رکھے آمین ۔ہم توابھی دیونگی کےعالم میں ہے۔
 
خان صاحب بتا تو رہا ہوں کہ واقعی عادی تھا۔ دو تین بجے سونا اور صبح ساڑھے آٹھ بجے آفس پہنچ جانا کئی سالوں تک میری روٹین تھی۔ اور اب بھی زیادہ چھٹوں میں ڈیڑھ دو دن بغیر سوئے جاگنا میری عادت ہے لیکن اب عام دنوں میں ایسا نہیں ہے، فرائض سب چیزوں پر مقدم ہو جاتے ہیں، سوا سات بچوں کو اسکول میں چھوڑتا ہوں، ساڑھے سات دفتر پہنچ جاتا ہوں جب کہ ابھی صفائی والے بھی نہیں آئے ہوتے۔ بچوں کو وین سے اسکول جانا پسند نہیں ہے اور بیوی کی طرف سے وین ڈرائیورز کی لاپرواہی کی وجہ سے اجازت نہیں ہے کہ بچوں کو وین یا رکشے وغیرہ پر اسکول بھیجا جائے۔ مرتا کیا نہ کرتا کہ مصداق مجھے ہی یہ کام کرنا پڑتا ہے، بچوں کا اسکول میرے آفس کے پاس ہی ہے اور دونوں گھر سے دور ہیں سو بچوں کو چھوڑ کر واپس گھر بھی نہیں آ تا، دفتر چلا جاتا ہوں۔

اور جی ہاں آپ کی عمر میں سبھی دیوانے ہوتے ہیں، پتا اُس وقت چلے گا جب صبح ساڑھے چھ بچے زبردستی ناشتہ کرنا پڑے گا :)
 
آخری تدوین:

نوید ناظم

محفلین
کچھ سوالات جن کے جوابات آپ کے خیال میں کیا ہو سکتے ہیں؟
1)خوبصورتی کیا ہے اور کون خوبصورت ہے؟
2)آپ اپنے آپ کو کیسے خوش کرتے ہیں اور اپنی خوشی کو کیسے برقرار رکھتے ہیں؟
کہا جاتا ہے کہ خوبصورتی اپنے اندازِ نظر کا نام ہے...ایک بار ایک بادشاہ نے اپنی ایک لونڈی سے کہا اس کی ریاست میں سب سےخوبصورت بچہ لے کر آئے تو وہ ایک کالا کلوٹا سا بچہ اٹھا لائی' بادشاہ نے کہا یہ کیا اس نےکہ جہاں پناہ یہ " اندازِ نظر" ہے کہ یہ بچہ میرا اپنا ہے اور مجھے اس سے خوبصورت اور دکھائی نہیں دیتا...باقی جی کوئی خوشی ایسی نہیں جو ہمیشہ برقرار رہے واصف علی واصف فرماتے ہیں کہ خوشی بیٹی کی طرح گھر میں پلتی ہےاور جب جوان ہو جائے تو رخصت کر دی جاتی ہے!
 
Top