خوبصورتی سچائی، خلوص، نیک نیتی اور خوفِ خدا رکھنے میں ہے. میرے نزدیک ہر وہ شخص خوبصورت ہے جس سے مل کر آپ چاہے لمحاتی ہی سہی لیکن اپنے سب دکھ درد بھول جائیں .
میں اپنے آپ کو شاپنگ کر کے خوش رکھتی ہوں اور اس خوشی کو برقرار رکھنے کے لیے اور شاپنگ کرتی ہوں .
ویسے صحیح بات تو یہ ہےکہ جب انسان کےکچھ بہت ہی پیارے رشتے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے جدا ہو جاتے ہیں تو حقیقی خوشی کا تصور ان کے ساتھ ہی رخصت ہو جاتا ہے. لیکن یہ بھی سچ ہے کہ خوش رہنے کے ہزار حیلے بہانے بہرحال اس دنیا میں موجود ہوتے ہیں .
مجھے اگر خوشی ملتی ہے تو اپنے رشتوں کے ساتھ سے، اچھے لوگوں سے مل کر ، اچھا میوزک سن کر ، کسی کی مدد کر کے ، عبادت سے، کوئی دھن کمپوز کر کے ، تحائف کے تبادلے سے ، بیرونِ ملک کی سیر سے ، کچھ اچھا پڑھنے سے، شاعری پر طبع آزمائی کرکے ، دوسروں کی غلطیاں اور زیادتیاں معاف کردینے سے ، خود کے ساتھ بھی کچھ وقت گزارنے سے اور کبھی کبھی بن بلائے مہمانوں کی واپسی سے
. ویسے اپنی تعریف سن کر بھی خوشی ملتی ہے جو خال خال ہی ہوتی ہے .