کچھ محفل فورم کی اپگریڈ سے متعلق!

نبیل

تکنیکی معاون
عزیز دوستو، السلام علیکم

امید کرتا ہوں کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے۔ ماشاءاللہ فورم پر کافی رونق لگی رہتی ہے۔ محفل فورم کی سالگرہ کے حوالے سے آپ کی تیاریوں کو دیکھ کر بھی میں محظوظ ہوتا رہتا ہوں۔ :)

میں گزشتہ چند ہفتوں سے فورم کی اپگریڈ کے کام میں مصروف ہوں اور اس کا کچھ مرتبہ ذکر بھی کر چکا ہوں۔ میں نے چند کاموں کو اپگریڈ کے بعد تک مؤخر کرنے کے لیے بھی کہا ہے۔ یہاں میں اس اپگریڈ کے بارے میں کچھ معلومات فراہم کر رہا ہوں۔

محفل فورم کا آغاز اوپن سورس phpbb سوفٹویر کے اردو ورژن کے استعمال سے ہوا تھا۔ اسے انٹرنیٹ پر پہلی مکمل یونیکوڈ اردو فورم ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ گزشتہ دو سال کے عرصے میں ہم اس فورم کے سوفٹویر میں بہتری لاتے رہے ہیں اور اس وقت بھی اپنی فیچرز کے اعتبار سے یہ اردو کی بہترین فورم ہے۔ لیکن کچھ عرصے سے فورم میں نئی فیچرز شامل کرنے کا عمل کچھ رکا ہوا ہے۔ اس کی بڑی وجہ خود اوپن سورس سوفٹویر کی نوعیت ہے۔ اس میں سپورٹ نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے اور ڈاکومنٹیشن کی حالت اس سے بھی زیادہ خراب ہوتی ہے۔ اس صورتحال کے باعث میں نے متبادل حل کے متعلق سوچنا شروع کر دیا۔

کافی سوچ بچار اور تحقیق کے بعد بالآخر میں نے محفل فورم کے لیے ایک متبادل سوفٹویر پلیٹ‌ فارم کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں میری نگاہ انتخاب وی بلیٹن سوفٹویر پر رکی ہے جو کہ بہترین فورم سوفٹویر تصور کیا جاتا ہے۔ ہم نے وی بلیٹن کا ایک لائسنس خرید لیا ہے اور اس پر ابتدائی ٹیسٹنگ کا کام بھی کر لیا ہے۔ میں کچھ دوستوں کو اس ٹیسٹ فورم پر مزید ٹیسٹنگ کی دعوت بھی دوں گا۔ ہمیں وی بلیٹن کا اردو ترجمہ اردو مجلس کے عبدالرحمن نے فراہم کیا ہے جس کے لیے ہم ان کے شکر گزار ہیں۔ آپ میں سے جو دوست وی بلیٹن فورم کا استعمال یا اس کی ایڈمنسٹریشن کر چکے ہیں، وہ یقیناً اس کی افادیت سے واقف ہوں گے۔

محفل فورم کو وی بلیٹن پر مائگریٹ کرنا یقیناً ہمارے لیے ایک بڑا چلینج ہوگا۔ اس کام میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں اور اس میں کسی حد تک ڈیٹا ضائع ہونے کا رسک بھی ہے۔ اسی لیے میری گزارش ہوگی کہ آپ ممکنہ حد تک اپنا ضروری ڈیٹا محفوظ کر لیں۔ خاص طور پر آپ اپنے ذاتی پیغامات کو محفوظ کر لیں تو بہتر ہوگا۔ میں فورم میں مزید زمرہ جات متعارف کرانے اور طرح کے دوسرے کاموں کو مذکورہ اپگریڈ/مائگریشن کے بعد تک مؤخر کر رہا ہوں۔

ہمارا پہلا گول محفل فورم کو وی بلیٹن پر مائگریٹ کرنا اور اس کے بعد اس فورم کا آپریشن سٹیبل بنانا ہے۔ ایک مرتبہ انشاءاللہ ہم اس میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو اس کے بعد ہمارے لیے محفل فورم کو اردو کی بہترین سائٹ بنانے کی راہ ہموار ہو جائے گی۔ ہماری کوشش ہوگی کہ ہم اس کام کو جلد از جلد مکمل کر سکیں۔ میں آپ کو اس سلسلے میں اپڈیٹ فراہم کرتا رہوں گا۔

والسلام
 

باسم

محفلین
ویسے مجھے محفل کی وی بلیٹن میں منتقلی کے بارے میں پچھلے ہفتے گوگل الرٹ نے اشارات دیے تھے اور میں دیکھ بھی چکا ہوں فورم کو
 

دوست

محفلین
ہمممممم۔
اوپن سورس یہیں آکر مار کھا جاتا ہے۔ ایک اور سافٹویر بھی تو تھا۔ پن بی بی شاید؟
میرا خیال ہے پی ایچ پی بی بی سے کافی بہتر ہے وہ۔۔۔۔۔
خیر پروفیشنل فورمز پر واقعی وی بلیٹن استعمال ہوتا ہے۔ اوبنٹو جیسے فورمز پر بھی وہی استعمال ہوتا ہے دور کہاں جانا۔
 

نصیرحیدر

محفلین
دوست نے کہا:
ہمممممم۔
اوپن سورس یہیں آکر مار کھا جاتا ہے۔ ایک اور سافٹویر بھی تو تھا۔ پن بی بی شاید؟
میرا خیال ہے پی ایچ پی بی بی سے کافی بہتر ہے وہ۔۔۔۔۔
خیر پروفیشنل فورمز پر واقعی وی بلیٹن استعمال ہوتا ہے۔ اوبنٹو جیسے فورمز پر بھی وہی استعمال ہوتا ہے دور کہاں جانا۔
وی بلیٹن کا اپنا ہی مزا ہے اور اس کا کوئی مقابل نہیں دور تک بلکہ بہت دور تک۔۔ :lol: :lol:
 

فرضی

محفلین
ماشاءللہ نبیل بھائی ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ امید کرتے ہیں کہ نئے بلیٹن بورڈ پر اردو کمپیوٹر کی دنیا میں پر مزید ترقی کے مراحل طے کرے گی۔
ہماری دعا ہے کہ مائگریشن او اپگریڈنگ کا عمل بغیر کسی پیچیدگی اور مسائل کے طے ہوجائے۔
 
سالگرہ کی تیاریاں تو آخری مراحل میں شامل ہو رہی ہیں۔

ویسے مجھے امید ہے کہ یہ تحفہ بہترین رہے گا بس ڈیٹا بچ جانا چاہیے۔ :lol:
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
اوپن سورس کی افادیت اپنی جگہ ہے۔ ہم گزشتہ دو سال سے اوپن سورس سوفٹویر کی اردو کسٹمائزیشن کے ذریعے ہی اردو کی ترویج کا کام کر رہے ہیں۔ جب تک اوپن سورس آپ کی ضروریات پوری کرے، اس وقت تک اس کا استعمال ہی مناسب ہوتا ہے۔ اوپن سورس کا مطلب ضروری نہیں کہ یہ کم کوالٹی کا ہی ہو۔ ہم نے phpbb کے استعمال سے آغاز ضرور کیا تھا لیکن اس کے چھ مہینے بعد ہی میں نے اس میں کٹیگری موڈ شامل کر دیا تھا جس کی بدولت اس میں بہتر فیچرز میسر آ گئی تھیں اور یہ اچھی فورمز کے ہم پلہ بن گئی۔ punbb پی ایچ پی بی بی سے زیادہ مختلف نہیں ہے۔ ویسے تو ایس ایم ایف فورم بھی ایک بہتر فورم سورفٹویر ہے لیکن مجھے اس پر سوئچ کرنے کا بھی کوئی فائدہ نظر نہیں آیا۔

میں نے وی بلیٹن کے استعمال کا فیصلہ کافی تحقیق کے بعد کیا ہے۔ اگرچہ میں کافی عرصے سے یہ خواہش رکھتا تھا لیکن اس کے قابل عمل ہونے کا پتا مجھے اس چلا جب میں نے عبدالرحمن کے کہنے پر وی بلیٹن میں ویب پیڈ کی انٹگریشن کا کام کیا۔ اس کے علاوہ میں نے وی بلیٹن میں سی ایچ موڈ فورم سے ڈیٹا امپورٹ کرنے کے بھی تجربات کیے۔ مجھے اس سلسلے میں کافی دشواریوں سے گزرنا پڑا ہے اور ابھی بھی کئی چیلنجز باقی ہیں۔ بس آپ لوگ دعا کرتے رہیں، انشاءاللہ یہ بہت اچھی تبدیلی واقع ہوگی۔

والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
تم لوگ پہلے سالگرہ منا لو، ہم مناسب وقت پر فورم کی اپگریڈ/مائگریشن کا کام کریں گے۔ انشاءاللہ فورم کا ڈیٹا محفوظ رہے گا اور یہی یوزر اکاؤنٹ آگے بھی چلیں گے۔ ہمارے لیے اصل چیلنج موجودہ فورم کو وی بلیٹن پر شفٹ کرنا ہی ہے۔ اگر نئے سرے سے فورم سیٹ اپ کرنی ہوتی تو یہ پیس آف کیک ہوتا۔ :p
 

دوست

محفلین
لو جی ایک اوپن سورس بی بی سافٹویر ملا ہے جن کے خیال میں وہ وی بلیٹن دو کو مکمل کاپی کرتے ہیں۔
شاید کسی کام آجائے۔
او وی بی بی
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ شاکر، اچھی دریافت ہے۔ ذرا اس عبارت پر غور کریں:

[align=left:b881f88fdb][eng:b881f88fdb]Distributed under the open source MIT license, OvBB is a light-weight and fast discussion board system that mimics vBulletin 2.x.x in both look and behavior while incorporating new features and functionality.[/eng:b881f88fdb][/align:b881f88fdb]

یعنی یہ وی بلیٹن 2 کو کاپی کرتا ہے جو کہ کئی سال پرانا ورژن ہے۔ موجودہ ورژن 3.6.7 ہے۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
آئی پی بورڈ

IP.Board 2.3 Is Here
As the very core of our Community Suite package, we've made sure that IP.Board is an outstanding bulletin board system. The result of of over seven years experience in developing bulletin board software, IP.Board brings powerful and practical features while remaining intuitive and flexible - and it's now blazing fast too.


نمونے کا فورم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کالا چٹا فورم
Here is a "small" feature list of IPB 1.3 features. There are many new features not listed!

Front End Features

Board Index

- Board Statistics:
- Active members and guests within the last x minutes
- Today's Birthdays
- Board Statistics (Member and post information)

- Delete cookies set by this board
- Mark all posts as read

Forums

- Quick jump
- Quick search
- Easy navigation
- Topic icon legend
- Topic Title, Topic Starter, Replies, Views, Last Action fields
- Mark this forum as read
- Advanced post sorting

Posting

- Poll posting
- Topic title and description fields
- Complete control over formatting:
- Bold
- Italic
- Underline
- Font
- Size
- Color
- Insert hyperlink
- Insert / upload image
- Insert email address
- Insert quote
- Insert code
- Insert HTML style list
- Guided and Normal modes
- Close all tags option
- Insert emoticons
- Post icons

User CP

- Private Message control:
- Custom storage folders
- Archive messages
- Save Private Messages
- Track Private Messages

- Subscriptions for topics and forums

- Edit your profile
- Edit your signature
- Edit your avatar

- Custom Options:
- Email settings
- Board settings

- Account and message summery
- Personal notpad
My Assistant

- Since your last visit statistics
- View the moderating team
- View today's active topics
- View today's top 10 posters
- View overall top 10 posters
- View my last 10 posts
- Search posts for...
- Search help for...

Members

- View all members
- Advanced member sorting
- Member contact options
- Public profile

Search

- Search by keywords
- Filter by member name
- Search in a particulat forum or category
- Search depth options
- Search post date options

User FAQ (Help)

- Search help files
- Easily accessable

Calendar

- Private and public events
- Full entry formatting
- Easy to navigate

AdminCP Home
Forumer™ Services
Forumer Support
Invite your Friends
Promote your Forum
Account Info
Terms of Use

System Settings
General Configuration
Security & Privacy
Topics, Posts & Polls
User Profiles
Date & Time Formats
PM Set up
Board on/off
Calendar/Birthday
Board Guidelines
Warning Set-up
IPDynamic Lite Set-up

Forum Control
New Category
New Forum
Manage Forums
Permission Masks
Re-Order Categories
Re-Order Forums
Moderators

Forum Moderation
Moderator's CP
Topic Multi-Moderation

Users and Groups
Pre-Register
Find/Edit/Suspend User
Delete User(s)
List Suspended Users
Ban Settings
User Title/Ranks
Manage User Groups
Manage Validating
Bulk Email Members
Member Tools

Administration
Manage Word Filters
Manage Emoticons
Manage Help Files
Recount Statistics

Skins & Templates
|-- HTML Templates
|-- Style Sheets
|-- Select a Skin
'-- Images Only

Statistic Center
Registration Stats
New Topic Stats
Post Stats
Personal Message
Topic Views

Board Logs
View Moderator Logs
View Admin Logs
View Email Logs
View Bot Logs
View Warn Logs

Free Converters
The following converters are available for free. We cannot guarantee they will work properly due to the unknown factors often present in data conversions. That said, feel free to download and give them a try.

YABB SE
UBB.Threads 5
UBB.Threads 6
XMB 1.8
XMB 1.9
Ikonboard 3.1.x
phpBB2.x
vBulletin 2.x
vBulletin 3.x (Including vB 3.5)
Simple Machines Forum (1.x and 1.1 RC)

Why convert to IP.Board?

We've told you what IP.Board is and what it is capable of, but if you're already using another bulletin board product, why should you consider converting? There is no need to lose your member information, topics, posts, and forum structure. Here, we've compiled 5 reasons why IP.Board stands head and shoulders above other products.

Conversion Service
For a flat-rate of $60, we can convert from the following products. Please contact customer services if you'd like to order a conversion.


Ikonboard 2.1.x
Ikonboard 3.0.x DBM and MYSQL
Ikonboard 3.1.x DBM and MYSQL
vBulletin 2.2.x
vBulletin 3.x
phpBB 2.x
phpBB 3.x
XMB 1.x
UBB.Threads 5
UBB.Threads 6
Simple Machines Forum 1.0.x
YaBB SE
YaBB Gold
UBB 6.x
OpenBB 1.x
Burning Board 1.x
BlazeBoard 0.x
tForum
DCForum
FuseTalk
groupee/Infopop
miniBB
punBB
Snitz
WebSpell
WebWiz
wowBB
Yet Another Forum
ezBoard

If the product you currently use is not listed, please contact us for a custom conversion quote. Telephone support included
Unlike most of our competitors, we include toll-free phone support with ALL license purchases! Now assistance or advice is just a free telephone call away. There's no premium for ease-of-contact with IPS!
Upgrade and installation service included
With IP.Board, you don't need to pay extra to have your board installed or upgraded! All licenses come with free installation and upgrades by our trained technicians. When you've paid for your license, that's all you pay!
Unique IP.Board features
IP.Board contains a wealth of unique features that help make your job more efficient and your users stick around. Features like multi-quote, topic multi-moderation and the brand-new, community-orientated personal profile aren't to be found anywhere else! In addition to the front-end features, IP.Board has been developed in a modular style with built-in event handlers so that interfacing with 3rd-party software is easy.
Backed by an established company
IP.Board is a fully commerical product backed by an established international company and a dedicated full-time team. While some open-source offerings may look attractive, they don't provide the peace-of-mind and commercial focus that are essential cornerstones of software where business is concerned. You need reliable, timely support from people that know how important speed, quality of information and trust are to your business, and IPS delivers.
Extend your software with add-ons
In addition to IP.Board, you can also install professional add-ons to extend the functionality of your board. We currently offer IP.Gallery, an image album add-on that allows your users to share and post photos and IP.Blog, a community-based blog system that allows your users to create and manage their very own blog, right from within IP.Board! These add-ons are available from IPS, but our active customer modification community is always working on new ideas of their own to help you get the most from IP.Board.

The converters can be downloaded below, and are packaged in a single zip file. Instructions are provided in the zip archive. Always back up your data before beginning a conversion - the converters do not need to edit any of your existing data when you run them, but it is always better to be safe than sorry!
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ قادری صاحب۔ انویژن پاور بورڈ یقیناً اچھی پراڈکٹ ہے۔ آپ نے اپنی پوسٹ میں جو فیچرز لسٹ کی ہیں، وہ وی بلیٹن میں بھی موجود ہیں۔ میں نے اپنی تحقیق کے بعد ہی وی بلیٹن کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے۔ ابھی انویژن کے اردو ترجمے اور کسٹمائزیشن پر کام نہیں ہوا ہوا۔ ہو سکتا ہے کہ کوئی صاحب اس پر بھی کام کریں۔
 

پاکستانی

محفلین
نبیل نے کہا:
تم لوگ پہلے سالگرہ منا لو، ہم مناسب وقت پر فورم کی اپگریڈ/مائگریشن کا کام کریں گے۔ انشاءاللہ فورم کا ڈیٹا محفوظ رہے گا اور یہی یوزر اکاؤنٹ آگے بھی چلیں گے۔ ہمارے لیے اصل چیلنج موجودہ فورم کو وی بلیٹن پر شفٹ کرنا ہی ہے۔ اگر نئے سرے سے فورم سیٹ اپ کرنی ہوتی تو یہ پیس آف کیک ہوتا۔ :p

دوپہر کو جب میں نے محفل اوپن کرنے کی کوشش کی تو The page cannot be displayed کا میسیج آ گیا، میں تو یہی سمجھا کہ اپگریڈیشن کا عمل شروع ہو چکا ہے۔
 
نبیل لوگ متجسس ہیں کہ وی بلیٹن میں ایسے کون سے فیچر ہیں جو پی ایچ پی بی بی سے کہیں بہتر ہیں جس کی وجہ سے ہم اس پر جا رہے ہیں۔

اگر چند نکات پر روشنی ڈال دو تو شاید سب کو اندازہ ہو جائے کہ کس وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا اور ہم لوگ بھی اس پر تحقیق کر سکیں کہ ان فیچرز کو کیسے استعمال میں لایا جا سکے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
بس یار وی بلیٹن بہت اچھی ہے۔ :p

ابھی تو خود مجھے بھی وی بلیٹن کی فیچرز سیکھنے میں وقت لگے گا۔ لیکن فورم کے کئی ممبران دوسری وی بلیٹن پر مبنی فورمز کے رکن یا ایڈمن ہیں اور وہ اس کی فیچرز کے بارے میں بہتر جانتے ہوں گے۔

وی بلیٹن کے استعمال کی سب سے بڑی وجہ phpbb اور category hierarchy mod کی سلو ڈیویلپمنٹ اور ناکافی ڈاکومنٹیشن ہے۔ دوسرے اب وقت آ گیا ہے کہ محفل فورم کو ایک باقاعدہ پروفیشنل فورم کی شکل دے دی جائے۔ اس کے لیے میں فورم میں کئی فیچرز شامل کرنا چاہتا ہوں۔ لیکن phpbb اور category hierarchy mod میں نئی فیچرز شامل کرنے کی کوئی اچھی سہولت مہیا نہیں ہے۔ فی الحال تو میں محفل فورم کو وی بلیٹن پر شفٹ کرکے اس کا آپریشن سٹیبل بنانے پر توجہ دوں گا۔ ایک مرتبہ یہ کام ہو جاتا ہے تو پھر وقت کے ساتھ ساتھ نئی سہولتوں کا اضافہ کیا جاتا رہے گا۔

وی بلیٹن کی ڈاؤن سائیڈ اس کا پرائس ٹیگ ہے۔ لیکن وی بلیٹن کے استعمال کے بعد بھی اوپن سورس سے ہماری کمٹ منٹ برقرار رہے گی بلکہ میرے خیال میں ہم اوپن سورس سوفٹویر کی اردو کسٹمائزیشن پر پہلے سے بہتر انداز میں کام کر سکیں گے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
محب، تمہارے ذہن میں اگر کوئی خاص‌سوال ہے تو پوچھ لو۔ ویسے میری رائے ہے کہ چند دن انتظار کر لو، ہم اسی ہفتے میں اپگریڈ کر لیں گے۔ اس کے بعد وی بلیٹن کی فیچرز ایکسپلور کرنے کا کافی موقع مل جائے گا۔ عبدالرحمان کے علاوہ یہاں اردو پیجز اور ہلاگلا کے ناظمین بھی تشریف لاتے ہیں۔ وہ بھی اس بارے میں معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔
 

نصیرحیدر

محفلین
وی بلیٹین نہ صرف استعمال میں آسان ہے بلکہ اس کو آسانی سے کنفیگر کیا جا سکتا ہے ۔سرچ انجن سے بھی اس کی خوب بنتی ہے ۔پی ایچ پی بی بی کے مقابلے میں محفوظ تصور کیا جاتا ہے ۔ویب ماسٹر کی تو سمجھیں موج ہو گئی ،ویب ماسٹر کے لیے یوزر فرینڈلی ہے ۔
vbulletin.org
اور
vbulletin-faq.com
سے سپورٹ ۔لامحدود ارکان ،فورمز اور پوسٹ جیسی سہولیات اور پروفیشنل فورمز سب سے زیادہ استعمال ،اس کےبنیادی فیچرز میں شامل ہیں۔آپ بھی ایک مرتبہ استعمال کر کے دیکھیں۔ڈیمو کے لیے یہ لنک دیکھیں۔
Demo
مزید فیچر ز کے متعلق جاننے کے لیے آپ کو
Features
پر جانا ہو گا۔
 

ابنِ آدم

محفلین
نبیل نے کہا:
شکریہ قادری صاحب۔ انویژن پاور بورڈ یقیناً اچھی پراڈکٹ ہے۔ آپ نے اپنی پوسٹ میں جو فیچرز لسٹ کی ہیں، وہ وی بلیٹن میں بھی موجود ہیں۔ میں نے اپنی تحقیق کے بعد ہی وی بلیٹن کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے۔ ابھی انویژن کے اردو ترجمے اور کسٹمائزیشن پر کام نہیں ہوا ہوا۔ ہو سکتا ہے کہ کوئی صاحب اس پر بھی کام کریں۔

میں ان ویژن پہ اس وقت سے کام کر رہا ہوں جب یہ نیا نیا آیا تھا اور فری ہوا کرتا تھا بعد ازاں باوجود اسکے ہمیشہ فری رہنے کے وعدہ جات کے، اس کے مالک میکس نے اپنی پالیسی بدلی اور اس سے اپنی چاندی بنانے کی سوجھی اور اس کی ریڑھی لگا لی اور یوں اس قحط رجال میں لگے بیچنے دوائے دل۔

کئی لوگ نے اس کا برا منایا مگر میرے خیال میں اس نے ٹھیک ہی کیا اس نے بہت محنت کی ہے اور پچھلے سال ایک انٹرنیٹ سیکورٹی کمپنی کو بھاری معاوضہ دے کے اس کے قریباتمام “شرارتی کھٹملوں“ یعنی بگز کو دور کیا ہے

یہ تو ہے اس کا پس منظر۔۔۔

مجھےیہ خود بہت پسند ہے اور ابتداسے لےآج تک اس کو ہزارہا بار موڈیفائی کر چکا ہوں گو کہ میں اس کے فائل اسٹرکچر سے کافی حد تک واقف ہوں مگر ابھی تک اس کا باقاعدہ اردو ترجمہ کرنے کی جرات نہیں کی گو کہ اس کی کافی ضرورت ہے بہت اردو اور پاکستانی ویب سائٹس اس کو استعمال کر رہی ہیں

چنائچہ اگر راہنمائی میسر ہو تو میں کئی دوستوں کی اس دیرینہ خواہش کو پورا کرنے کی کوشش کر سکتا ہوں۔

وی بلیٹن اور ان ویژن دونوں ہی اپنے فیچرزمیں تقریبا ایک جیسے ہیں اور اگر کوئی ایک آدھ نہیں ہے تو اس کے لئے فری موڈیفیکشن عام مل جاتی ہے

مجھے ان ویژن اپنی خوبصورت نیلی نیلی کھال کی وجہ سے نیل گائے کی طرح سا اچھا لگتا ہے مگر اب 1۔3۔2 ورژن میں جو کہ ابھی جون 2007 میں ہی ریلیز ہوا ہے اس کو بدل دیا گیا ہے

سننے میں آیا ہے کہ وی بلیٹن کا لائیسنس بھی ان ویژن سے مہنگا ہے مگر میں اسکی تصدیق یا تردید نہیں خود نہیں کر سکتا کیونکہ میں نے وی بلیٹن کبھی استعمال نہیں کیا
 
Top