نبیل
تکنیکی معاون
عزیز دوستو، السلام علیکم
امید کرتا ہوں کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے۔ ماشاءاللہ فورم پر کافی رونق لگی رہتی ہے۔ محفل فورم کی سالگرہ کے حوالے سے آپ کی تیاریوں کو دیکھ کر بھی میں محظوظ ہوتا رہتا ہوں۔
میں گزشتہ چند ہفتوں سے فورم کی اپگریڈ کے کام میں مصروف ہوں اور اس کا کچھ مرتبہ ذکر بھی کر چکا ہوں۔ میں نے چند کاموں کو اپگریڈ کے بعد تک مؤخر کرنے کے لیے بھی کہا ہے۔ یہاں میں اس اپگریڈ کے بارے میں کچھ معلومات فراہم کر رہا ہوں۔
محفل فورم کا آغاز اوپن سورس phpbb سوفٹویر کے اردو ورژن کے استعمال سے ہوا تھا۔ اسے انٹرنیٹ پر پہلی مکمل یونیکوڈ اردو فورم ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ گزشتہ دو سال کے عرصے میں ہم اس فورم کے سوفٹویر میں بہتری لاتے رہے ہیں اور اس وقت بھی اپنی فیچرز کے اعتبار سے یہ اردو کی بہترین فورم ہے۔ لیکن کچھ عرصے سے فورم میں نئی فیچرز شامل کرنے کا عمل کچھ رکا ہوا ہے۔ اس کی بڑی وجہ خود اوپن سورس سوفٹویر کی نوعیت ہے۔ اس میں سپورٹ نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے اور ڈاکومنٹیشن کی حالت اس سے بھی زیادہ خراب ہوتی ہے۔ اس صورتحال کے باعث میں نے متبادل حل کے متعلق سوچنا شروع کر دیا۔
کافی سوچ بچار اور تحقیق کے بعد بالآخر میں نے محفل فورم کے لیے ایک متبادل سوفٹویر پلیٹ فارم کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں میری نگاہ انتخاب وی بلیٹن سوفٹویر پر رکی ہے جو کہ بہترین فورم سوفٹویر تصور کیا جاتا ہے۔ ہم نے وی بلیٹن کا ایک لائسنس خرید لیا ہے اور اس پر ابتدائی ٹیسٹنگ کا کام بھی کر لیا ہے۔ میں کچھ دوستوں کو اس ٹیسٹ فورم پر مزید ٹیسٹنگ کی دعوت بھی دوں گا۔ ہمیں وی بلیٹن کا اردو ترجمہ اردو مجلس کے عبدالرحمن نے فراہم کیا ہے جس کے لیے ہم ان کے شکر گزار ہیں۔ آپ میں سے جو دوست وی بلیٹن فورم کا استعمال یا اس کی ایڈمنسٹریشن کر چکے ہیں، وہ یقیناً اس کی افادیت سے واقف ہوں گے۔
محفل فورم کو وی بلیٹن پر مائگریٹ کرنا یقیناً ہمارے لیے ایک بڑا چلینج ہوگا۔ اس کام میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں اور اس میں کسی حد تک ڈیٹا ضائع ہونے کا رسک بھی ہے۔ اسی لیے میری گزارش ہوگی کہ آپ ممکنہ حد تک اپنا ضروری ڈیٹا محفوظ کر لیں۔ خاص طور پر آپ اپنے ذاتی پیغامات کو محفوظ کر لیں تو بہتر ہوگا۔ میں فورم میں مزید زمرہ جات متعارف کرانے اور طرح کے دوسرے کاموں کو مذکورہ اپگریڈ/مائگریشن کے بعد تک مؤخر کر رہا ہوں۔
ہمارا پہلا گول محفل فورم کو وی بلیٹن پر مائگریٹ کرنا اور اس کے بعد اس فورم کا آپریشن سٹیبل بنانا ہے۔ ایک مرتبہ انشاءاللہ ہم اس میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو اس کے بعد ہمارے لیے محفل فورم کو اردو کی بہترین سائٹ بنانے کی راہ ہموار ہو جائے گی۔ ہماری کوشش ہوگی کہ ہم اس کام کو جلد از جلد مکمل کر سکیں۔ میں آپ کو اس سلسلے میں اپڈیٹ فراہم کرتا رہوں گا۔
والسلام