کچھ مزید لطیفے

ظفری

لائبریرین
ایم کیو ایم نے کل پھر سوگ منانے کا اعلان کردیا ۔
-----

-----

-----

-----

----=

-----

-----

-----

------

کل کسی نے الطاف بھائی کو 90 روپے کی پیپسی بیچ دی ۔:idontknow:
 
آخری تدوین:

عمر سیف

محفلین
سردار اپنے بیٹے سے:
پُتر اے دو بستر کیوں لا ریا ائیں ؟

بیٹا: ابا دو پرونے آ رئے نے گھر وچ.
اک میرے ماموں تے دوجے امی دے وڈے پائی.

سردار: او اچھا بستر 3 کر دے، میرا سالا وی آ ریا اے.
 

شمشاد

لائبریرین
میاں بیوی کمرے میں خاموش بیٹھے تھے۔

بیوی کی سوچ یہ تھی :
1) یہ مجھ سے بات کیوں نہیں کر رہا؟
2) کیا میں موٹی ہو گئی ہوں؟
3) کیا اس نے میرے چہرے پر کیل دیکھ لیا ہے جو صبح نکلا تھا؟
4) کیا یہ کسی اور کو چاہتا ہے؟
5) کیا یہ دوسری شادی کے بارے میں سوچ رہا ہے؟

شوہر کی سوچ :
گل کیتی تے کتھے پیسے ای نہ منگ لیوے، چُپ ای رہنا چاہی دا اے۔
 

شمشاد

لائبریرین
کیا دنیا صرف لڑکیوں کے لیے ہے :

لڑکی زور سے ہنسے تو "خوبصورتی"
لڑکا زور سے ہنسے تو "ڈنگر"
لڑکی میٹھا بولے تو "پیاری لگے"
لڑکا میٹھا بولے تو "فراڈیا"
لڑکی شاپنگ کرے تو "رواج"
لڑکا شاپنگ کرے تو "حرام کے پیسے جو ہیں"
لڑکی خاموش رہے تو "غمگین"
لڑکا خاموش رہے تو "تینو کی موت پے گئی اے"
 

شمشاد

لائبریرین
وہ بار میں بیٹھا کافی دیر سے پیئے جا رہا تھا۔ بار کے مالک نے نوٹ کیا کہ ہر بار وہ نئے پیگ کا آرڈر دینے سے پہلے اپنی قمیص کی جیب میں لمحہ بھر کے لیے جھانکتا ہے اور پھر ویٹرس کو بلا کر آردڑ دیتا ہے۔


آٹھویں بار وہی تماشا دیکھنے کے بعد بار کے مالک سے نہ رہا گیا اور وہ بلا نوش کے قریب جا پہنچا۔ نرم لہجے میں معذرت کرتے ہوئے اس نے اپنے گاہک سے اس معمے کے بارے میں سوال کیا تو وہ مخمور آواز میں ہنسا پھر بولا "میری جیب میں چڑیل کی تصویر ہے۔۔۔۔۔ سمجھتے ہو ناں کہ چڑیل کون ہے۔۔۔ میری بیوی۔۔۔۔ میری بیوی۔ جونہی اس کی تصویر مجھے اچھی لگے گی، میں سمجھ لوں گا کہ میرا کوٹا پورا ہو چکا ہے اور میں نئے پیگ کا آردڑ دیئے بغیر گھر چلا جاؤں گا۔"
 

جیہ

لائبریرین
میاں بیوی کمرے میں خاموش بیٹھے تھے۔

بیوی کی سوچ یہ تھی :
1) یہ مجھ سے بات کیوں نہیں کر رہا؟
2) کیا میں موٹی ہو گئی ہوں؟
3) کیا اس نے میرے چہرے پر کیل دیکھ لیا ہے جو صبح نکلا تھا؟
4) کیا یہ کسی اور کو چاہتا ہے؟
5) کیا یہ دوسری شادی کے بارے میں سوچ رہا ہے؟

شوہر کی سوچ :
گل کیتی تے کتھے پیسے ای نہ منگ لیوے، چُپ ای رہنا چاہی دا اے۔
ترجمہ پلیز
 

جیہ

لائبریرین
کیا دنیا صرف لڑکیوں کے لیے ہے :

لڑکی زور سے ہنسے تو "خوبصورتی"
لڑکا زور سے ہنسے تو "ڈنگر"
لڑکی میٹھا بولے تو "پیاری لگے"
لڑکا میٹھا بولے تو "فراڈیا"
لڑکی شاپنگ کرے تو "رواج"
لڑکا شاپنگ کرے تو "حرام کے پیسے جو ہیں"
لڑکی خاموش رہے تو "غمگین"
لڑکا خاموش رہے تو "تینو کی موت پے گئی اے"
جسے خوبی خدا نے دی :p
 
ایک دفعہ ایک چوہدری ریل کا سفر کررہا تھا۔ ڈبے میں اس کا ایک ہمسفر بنگالی بابو تھا۔ چوہدری ہٹا کٹا، اور لمبا تڑنگا۔۔۔ بنگالی دبلا پتلا، بنگالی نے اپنا صندوق اٹھا کر اوپر والی سیٹ رکھنے کوشش کررہا تھا، اس سے اٹھ نہیں رہا تھا۔ چوہدری اپنی جگہ سے اٹھا اور آرام سے صندوق اٹھا کر اوپر والی سیٹ پر رکھ دیا اور بنگالی سے طنزیہ لہجے میں بولا۔
" اوئے بنگالیو۔۔۔ ۔۔۔ کنک ( گندم ) تے دودھ مکھن کھایا کرو، طاقت آؤندی اے۔۔۔ ۔۔ مچھی چاول کھا کھا مکھی مارن جوگے وی نہیں !"
بنگالی بے چارہ چپ ہورہا۔ تھوڑی دیر بعد بنگالی نے تازہ ہوا کے لیے کھڑکی کھولنے کی کوشش کی، کامیاب نہ ہوسکا۔ بہت زور لگایا لیکن کھڑکی پھر بھی نہ کھلی۔ چوہدری اٹھا اور آستینیں چڑھا کر زور لگا کر کھڑکی کھول دی، اور پھر اس کو کہا کہ " اوئے بنگالیو، چاول کی بجائے کنک کھایا کرو۔ طاقت آؤندی اے۔"
بنگالی پھر چپ رہا۔ تھوڑی دیر بعد اسے بھوک لگی، اس نے اپنا کھانے والا ٹفن کھولنے کی کوشش کی مگر اس کا ڈھکنا پھنسا ہوا تھا، اسے زور لگاتا دیکھ کر چوہدری نے اس کے ھاتھ سے ڈبا لیکر زور لگا کر ڈبا کھولا، اس میں مچھلی چاول دیکھ کر بولا۔
" اوئے۔۔۔ ۔۔ فیر چاول تے مچھی، تینوں میں بار بار کیہہ رہیا واں۔۔۔ کنک تے دودھ مکھن کھایا کرو، جان بن دی تے طاقت آؤندی اے "۔
اب کی بار بنگالی کو غصہ آگیا۔ اس نے اٹھ کر گاڑی روکنے والی زنجیر کھینچنے کی کوشش کی تاکہ گاڑی رکے اور ریل کا ڈبہ بدل سکے، مگر وہ زنجیر بھی نہ کھینچ سکا، وہ واپس اپنی سیٹ پر بیٹھ گیا، چوہدری یہ دیکھ کراٹھا، ایک جھٹکے سے زنجیر کھینچی، گاڑی رک گئی، چوہدری نے پھر بنگالی کو طنزیہ لہجے میں کہا۔
" ویکھیاں نیں کنک دیاں طاقتاں۔۔۔ ۔۔ توں وی کنک کھایا کر "۔
گاڑی رکی تو ریلوے پولیس آگئی اور مسافروں سے پوچھنے لگی کہ زنجیر کس نے کھینچی تھی؟ سب مسافروں نے چوہدری کی طرف اشارہ کیا۔ پولیس والوں نے چوہدری سے وجہ پوچھی۔ اب چوہدری کے پاس وجہ ہوتی تو وہ کچھ بتاتے۔ پولیس نے بلاوجہ زنجیر کھینچ کر گاڑی روکنے کے جرم میں چوہدری کو گرفتار کر کے ہتھکڑی پہنا دی۔ جب پولیس والے چوہدری کو گرفتار کر کے ساتھ لے جارہے تھے تو پیچھے سے بنگالی بابو نے آواز لگائی۔
" چوہدری جی۔۔۔ ۔ مچھلی چاول بھی کبھی کھا لیا کرو۔۔۔ اس سے عقل آتی ہے "۔
:thumbsup:
 

شمشاد

لائبریرین
دو لڑکیاں ملاقات ہونے ایک دوسرے سے کہتی ہیں :

پہلی لڑکی "ہائے سوئٹ ہارٹ"
دوسری لڑکی " لو یو"

اور پیٹھ پیچھے کہتی ہیں۔

پہلی لڑکی "یہ سست مچھلی تھی۔"
دوسری لڑکی "یہ کمینی تھی۔"

دو لڑکے ملاقات ہونے پر ایک دوسرے سے کہتے ہیں :

پہلا لڑکا "کیسا ہے کمینے، لال شرٹ میں تو تُو پورا میراثی لگ رہا ہے۔"
دوسرا لڑکا "شرم کرو۔ اپنے ابو سے مذاق کرتے ہو۔"

اور ایک دوسرے کی پیٹھ پیچھے کہتے ہیں :

پہلا لڑکا "بندہ بہت گریٹ ہے یار۔"
دوسرا لڑکا "جگر ہے اپنا۔"
 

شمشاد

لائبریرین
ایسی زندگی کو اور کرنا بھی کیا ہے۔

استاد "بچو وعدہ کرو تم بڑے ہو کرکبھی کوئی بُرا کام نہیں کرو گے۔"
بچے "نہیں کریں گے۔"

استاد "کبھی سگریٹ نہیں پیؤ گے۔"
بچے "نہیں پیئیں گے۔"

استاد "کبھی شراب نہیں پیؤ گے۔"
بچے "نہیں پیئیں گے۔"

استاد "لڑکیوں کا پیچھا نہیں کرو گے۔"
بچے "نہیں کریں گے۔"

استاد "لڑکیوں کی طرف نہیں دیکھو گے۔"
بچے "نہیں دیکھیں گے۔"

استاد "لڑکیوں سے باتیں نہیں کرو گے۔"
بچے "نہیں کریں گے۔"

استاد "اپنے پیارے وطن کی خاطر اپنی جان بھی دے دو گے۔"
بچے "ایسی زندگی کو اور کرنا بھی کیا ہے، ضرور جان دے دیں گے۔"
 

نوشاب

محفلین
موت کا فرشتہ ایک خوبصورت لڑکی کے پاس گیا
لڑکی نے پوچھا کیوں آئے ہو؟
فرشتے نے کہا تمہاری جان نکالنے
لڑکی نے کہا کوئی چانس مل سکتا ہے؟
فرشتے نے کہا اگر تم یہ لطیفہ لکھنے والے سے شادی کرلو تو تمہاری جان نہیں لوں گا
لڑکی بولی
آآآآخ خ خ خ خ تُھو
نکال جان
:rollingonthefloor:
 
Top