تعارف کچھ میرے بارے میں ۔۔۔ ایم بلال

بلال

محفلین
ارے بھئ اس کے گھر سے ہی ہوگا نا اور کہاں سے ویسے گجرات کے چوہدریوں سے تو کوئی تعلق نہیں ہے نا ۔۔۔۔
جی نہیں۔۔۔ اللہ کا بہت کرم اور شکر ہے کہ میرا تعلق ان چوہدریوں سے نہیں۔ جناب ویسے تو ہر کسی کا تعلق اس کے گھر سے ہی ہوتا ہے اور میرا بھی ہے اللہ کے فضل سے۔۔۔ لیکن بات شائد شہر کی ہو رہی تھی۔ میں نے صحیح کہا نا؟ فیصل عظیم بھائی؟
 
بلال

محفلین
کیا ہوا ماوراء نے اپنے علاقے کا نام پوسٹ کیا پھر ختم بھی کر دیا اور آپ بھی ختم کرنے کو کہہ رہے ہو۔ آخر کیا بات ہے کچھ مجھے بھی تو بتایا جائے۔ میں‌تو اس محفل پر نئا ہوں مہربانی کر کے مجھے بھی ساتھ لے کر چلیں اور اگر کوئی پرانی بات ہے تو آگاہ کیا جائے ۔۔۔ شکریہ
 
اصل کہانی یہ ہے کہ ہم سب کی ایک باجو ہیں اور ہم سب کی ایک بٹیا ہیں جب باجو نے بٹیا کو کچھ کرنے کو منع کیا تو باجو کو علم نہیں تھا کہ بٹیا محتاط بات کر رہی ہے جبکہ اس دوران میں ہم سب کے ایک شاد صاحب بھی ہیں انہوں نے بٹیا کی احتیاط کا غلطی سے گڑبڑ کردیا ۔ اب نتیجہ بساط اٹھانی پڑی اور مٹھائی ساری کی ساری میں کھا گیا ۔ ویسے بھی بھنڈی بینگن میں مچھلی ڈال کر کھائیں تو شوربہ کم رکھنا چاہیئے ہے نا ۔ ۔۔ ۔۔ ؟
 
ماوراء

محفلین
بلال، کوئی خاص بات نہیں ہے۔ اصل میں بوچھی میری بڑی باجو ہیں۔ وہ مجھے ڈانٹ رہی تھیں کہ جگہ کا نام کیوں لکھ دیا۔ اس طرح سب کو نہیں بتاتے کہ میرا تعلق کہاں سے ہے۔ اور کوئی بات نہیں۔
 
شاباش ویسے بھی تم نے ابھی بتایا تھوڑی تھا ۔ وہ تو شمشاد بھائی کے منہ سے نکل گیا اور باجو کو غصہ آگیا بس اتنا ہی ہے نا۔۔۔؟
 
فیصل بھائی مجھے آپ کی تحریر کچھ خاص سمجھ نہیں‌ آ رہی لیکن میں اسے پھر پڑھتا ہوں شائد کہ اب کچھ سمجھ آ جائے نہیں‌تو اسے بعد میں دیکھوں گا۔ ویسے اندازِ تحریر مجھے بہت اچھا لگا۔۔۔ لیکن ماوراء نے بات سمجھا دی ہے۔
 
بلال

محفلین
بلال، کوئی خاص بات نہیں ہے۔ اصل میں بوچھی میری بڑی باجو ہیں۔ وہ مجھے ڈانٹ رہی تھیں کہ جگہ کا نام کیوں لکھ دیا۔ اس طرح سب کو نہیں بتاتے کہ میرا تعلق کہاں سے ہے۔ اور کوئی بات نہیں۔
بات تو بوچھی کی ٹھیک تھی کہ جگہ کا نام نہیں‌بتاتے۔۔۔ لیکن معافی چاہتے ہیں غلطی ہو گئی۔۔۔ اب کے بار ایسا نہیں‌ہو گا۔۔۔
 
ماوراء

محفلین
شاباش ویسے بھی تم نے ابھی بتایا تھوڑی تھا ۔ وہ تو شمشاد بھائی کے منہ سے نکل گیا اور باجو کو غصہ آگیا بس اتنا ہی ہے نا۔۔۔؟

ہاہاہا۔ بالکل ایسا ہی ہوا ہے۔ابھی شکر ہے باجو کو زیادہ غصہ نہیں آیا۔ ورنہ فوراً فون آ جاتا ہے۔:p
 
بلال

محفلین
بوچھی آپ بھی تو گجرات کی ہیں۔ چلو اچھا ہوا کہ گھر کا مسئلہ گھر میں‌ہی حل ہو گیا۔ آپ نے ماوراء پر غصہ کیا اور بات سلجھ گئی۔
 
تیشہ

محفلین
اصل کہانی یہ ہے کہ ہم سب کی ایک باجو ہیں اور ہم سب کی ایک بٹیا ہیں جب باجو نے بٹیا کو کچھ کرنے کو منع کیا تو باجو کو علم نہیں تھا کہ بٹیا محتاط بات کر رہی ہے جبکہ اس دوران میں ہم سب کے ایک شاد صاحب بھی ہیں انہوں نے بٹیا کی احتیاط کا غلطی سے گڑبڑ کردیا ۔ اب نتیجہ بساط اٹھانی پڑی اور مٹھائی ساری کی ساری میں کھا گیا ۔ ویسے بھی بھنڈی بینگن میں مچھلی ڈال کر کھائیں تو شوربہ کم رکھنا چاہیئے ہے نا ۔ ۔۔ ۔۔ ؟

:lol::lol::lol:
 
تیشہ

محفلین
بوچھی آپ بھی تو گجرات کی ہیں۔ چلو اچھا ہوا کہ گھر کا مسئلہ گھر میں‌ہی حل ہو گیا۔ آپ نے ماوراء پر غصہ کیا اور بات سلجھ گئی۔

جی بلال اتفاق سے میں اور ماورہ دونوں ہی گجرات کی ہیں اور چوہدری فیملی سے ہی ہیں :lol: مگر میں کبھی گجرات رہی نہیں مگر ، تعلق ہمارا وہی سے ہے ۔
:lol:
 
ماوراء

محفلین
بات تو بوچھی کی ٹھیک تھی کہ جگہ کا نام نہیں‌بتاتے۔۔۔ لیکن معافی چاہتے ہیں غلطی ہو گئی۔۔۔ اب کے بار ایسا نہیں‌ہو گا۔۔۔
آپ معافی کس بات کی مانگ رہے ہیں؟
اب کی بار تو ہو گیا ہے۔ اگلی بار نہیں ہو گا۔
ویسے جگہ کا نام کیوں نہیں بتاتے؟ باجو کہتی ہیں کہ اگر جگہ کا نام بتائیں تو گھر میں ڈاکو آ جاتے ہیں، کیا یہ درست ہے؟ :confused:
 
Top