کچھ ہندی فلمیں جو کے نقل ہیں انگش فلمو ں کی کیا اپ کو مزید پتا ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

وجی

لائبریرین
بھائی بادشاہ فلم صرف ایک انگریزی فلم کی کاپی نہیں ہے اس میں آخری سین رش آر Rush Hour سے لیئے گئے ہیں
 

شہزاد وحید

محفلین
ابھی چند دن پہلے جو ایک فلم آئی تھی دوستانہ اس کا آئیڈیا انگریزی فلم "چک اینڈ لیری" سے لیا گیا ہے۔ مجھے سمجھ نہیں اتی اپنے آپ کو بڑا ڈائیریکٹر یا پروڈیوسر کہلوانے والے بھی اس قسم کے کام کیوں کرتے ہیں۔
 

ریحان

محفلین
بالی وڈ والے کبھی اوریجنل و بہترین سکریپٹ مکلمل تیار نہیں کر پاتے ۔۔ ماسوائے چند ہسٹوریکل فلمز کے سب کی سب کچھ حد تک ضرور چربہ ہی ہوتی ہیں
 

غازی عثمان

محفلین
پیار تو ہونا ہی تھا میری پسندیدہ انگریزی فلم فرنچ کس کی ہوبہو نقل ہے ،، ایک اور فلم جسے جسے سب مسٹر بین کی نقل کہہ رہے ہیں یعنی دھمال وہ انگریزی فلم ریٹ ریس کی نقل ہے
 

شہزاد وحید

محفلین
پیار تو ہونا ہی تھا میری پسندیدہ انگریزی فلم فرنچ کس کی ہوبہو نقل ہے ،، ایک اور فلم جسے جسے سب مسٹر بین کی نقل کہہ رہے ہیں یعنی دھمال وہ انگریزی فلم ریٹ ریس کی نقل ہے
بابی دیول کی فلم "بچھو" انگریزی فلم Leon کی ہوبہو کاپی ہے۔ اور سنجے دت کی فلم "زندہ" کورین فلم oldboy کی ہوبہو کاپی ہے۔ اور پیار تو ہونا ہی تھا بھی فرنچ کس کی کاپی ہے لیکن پھر بھی پیار تو ہونا ہی تھا دیکھنے کا مزہ آیا تھا۔ جب سے میں نے پرانی انگریزی فلمیں دیکھنی شروع کی ہیں تب سے ایک ایک ہندی فلم کا راز کھل رہا ہے۔
 

میر انیس

لائبریرین
ندیم کی فلم فیصلہ کو انڈیا نے کاپی کرکے پاپ کی دنیا بنائی جس میں سنی دیول اور ڈینی تھے۔ یہاں تک کہ گانے بھی تھوڑی ردوبدل کرکے اس میں ڈال دئیے گئے
اسی طرح ماضی کے اداکار فیصل اور بابرہ شریف کی فلم بے قرار کاپی کرکے دیوانہ مجھ سا نہیں بنادی گئی جس میں عامرخان اور مادھوری تھے۔
راشد آپ نے صحیح کہا قرار میں نے بھی دیکھی جس زمانے میں ہم لوگ پاکستانی فلمیں دیکھنے سینما جایا کرتے تھے پر مجھے تب بڑی حیرت ہوئی جب میں نے دیوانہ مجھ سا نہیں دیکھی اور یہ دیکھا کہ عامر خان جیسا بڑا اداکار ہماری فلاپ فلم انڈسٹری کے فیصل کی پوری پوری نقل کر رہا ہے گانوں کی دھُن بھی تقریباََ وہی رکھی گئی ہے
 

میر انیس

لائبریرین
اسکے علاوہ معصوم(شبانہ اعظمی۔ نصیر الدین شاہ) پاکستانی فلم کبھی الوداع نہ کہنا اورزیبا بختیار کی پہلی فلم حنا پاکستانی فلم لاکھوں میں ایک کو دیکھ کر بنائی گئی ہے۔ پر یہ بات ہے کہ یہ دونوں فلمیں ایکٹنگ اور مکالمے کے اعتبار سے پاکستانی فلموں سے کافی آگے نکل گئیں ہیں ۔ اسکے علاوہ آئینہ(شبنم ندیم) اور سلطان راہی اور مصطفٰے قریشی کی ہٹ فلم مولا جٹ کا بھی چربہ بن چکا ہے۔ اسطرح پاکستانی ڈراموں سے بھی کئی کہانیاں لی گئی ہیں۔ ایک انڈین فلم جسکا مجھکو ابھی نام یاد نہیں آرہا اس میں کرشمہ کپور پر ان کہی کا وہ پورا سین ہو بہو فلمایا گیا تھا جس میں شہناز شیخ ایک آفس میں انٹرویو دینے جاتی ہے اور اوٹ پٹانگ حرکتیں کرتی ہے شکیل اسکو بھگا دیتا ہے اور پھر لفٹ میں اسکی ملاقات قاضی واجد سے ہوتی ہے اور وہ ایم ڈی ہونے کا حق استعمال کرتے ہوئے اسکو جاب پر رکھ لیتا ہے ۔
 

فہیم

لائبریرین
عمر شریف کے اسٹیج شوز کے کافی سین آپ کو انڈین موویز میں دیکھنے کو مل جائیں گے۔
 

تیشہ

محفلین
:skull:
کوئی ایک کاپی کیٹ ہو تو بھی بندہ نام بتائے :battingeyelashes: یہاں وہاں تو انڈین ، پاکستانیوں نے ہر ہر فلم کو کاپی کررکھا ہے انگریزی فلموں کی نقل :skull: :noxxx:
 

شہزاد وحید

محفلین
:skull:
کوئی ایک کاپی کیٹ ہو تو بھی بندہ نام بتائے :battingeyelashes: یہاں وہاں تو انڈین ، پاکستانیوں نے ہر ہر فلم کو کاپی کررکھا ہے انگریزی فلموں کی نقل :skull: :noxxx:
اچھا کوئی پاکستانی فلم بتائیں جو کسی اور فلم کی نقل ہو۔ کیونکہ میرے علم میں کسی پاکستانی نقل شدہ فلم کا نام نہیں ہے۔
 

طالوت

محفلین
نوے کی دہائی خصوصا آخری سالوں میں کئی پاکستانی فلمیں اور گانے ہندوستانی فلموں کا بےہودہ چربہ تھے (اور پاکستانی گانے وہاں بےہودگی سے فلموں میں پیش کئے جاتے تھے) ۔ ان دنوں ذرا سینما بینی کا شوق تھا اسلئے خبر ہے اہم نام یاد نہیں ۔
وسلام
 

دوست

محفلین
دی نوٹ بُک انگریزی فلم ہے۔ اس کی کہانی کاجول اور اجے کی ایک فلم سے ملتی جلتی ہے۔ جس میں کاجول کو بھولنے کی بیماری ہوتی ہے۔ آئیڈیا دی نوٹ بک والا ہے لیکن پلاٹ ہندی فلموں والا ہے۔
 

راج

محفلین
رنگ دے بسنتی (عام خاں ۔ سوپر ہٹ فلم) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ All My Sons -1948 پلاٹ چرایا تھا مگر فلم کو آج کے مسائل سے بخوبی جوڑا تھا ۔

دیوانگی (اجے دیوگن اور اکشے کھنہ ۔ ہٹ فلم ) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Primal Fear -1996 پلاٹ چرایا اور آدھی فلم کاپی اور آدھی فلم خود کی

راز (دینو موریا اور بیپاشا باسو ۔سوپر ہٹ فلم ) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
What Lies Beneath - 2000 ہوبہو کاپی کو بدلاو نہیں صرف ایک اپنی چیز تھی فلم کی میوزک

دی برنگ ٹرین (دھرمیندر ، جیتیندر ۔ 1980) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Shinkansen Daibakuha -1975 چائنیز فلم کی ہوبہو کاپی تھی
 

راج

محفلین
ایسی بہت سی فلمیں ملیں گی جو کہ انگریزی فلموں کی کاپی نہیں ہے بلکہ پرانی ہندی فلموں کی ریمیک ہے
جیسے دل ہے کہ مانتا نہیں ۔ (بلیک اینڈ وائٹ فلم تھی شاید راج کپور تھے اس میں مجھے نام یاد نہیں بہت پہلے دیکھی تھی)
گول مال ۳ (اشوک کمار کی فلم تھی کھٹا میٹھا کی کاپی ہے۔جس کا مشہور گانا تھا تھوڑا ہے تھوڑے کی ضرورت ہے )
حسینہ مان جائے گی (سنجے دت اور گوندہ ۔ پرانی ہندی فلم کی کاپی ہے جس میں کشور کمار اور ششی کپور ہیرو تھے فلم کا نام یاد نہیں آرہا ہے )
اور بہت سی فلمیں ہیں جن کے اب نام یاد نہیں جیسے دو پھول کی بھی ریمیک بنی تھی شاید آنکھیں نام تھا (گوندہ ، چنکی پانڈے)

 

راج

محفلین
ساوتھ انڈین فلموں کی ریمیک پر بھی ایک نظر ڈالتے ہیں:
وانٹیڈ (سلمان خان)
سنڈے ( اجے دیوگن ، عائشہ تکیہ)
جڑواں ( سلمان خان ، کرشمہ کپور)
خوشی ( کرینہ کپور ، فردین خان)
شکتی ۔ دی پاور ( کرشمہ کپور ، سنجے کپور)
مسٹر اینڈ مسز کھلاڑی ( اکشے کمار اور جوہی چاولہ)
رام اور شیام (دلپ کمار)
بیوی نمبر ون ( سلمان ، کرشمہ)
ساتھیہ (رانی مکھرجی ، ویویک اوبیروے)
نایک ( انل کپور)
رہنا ہے تیرے دل میں (مادھون)
تیرے نام (سلمان خان)
بھول بھلیا (اکشے کمار)
قلی نمبر ون(گوندہ)
گرم مسالہ (اکشے ، جون ابراہم)
 
Top