ہسٹوریکل فلمز میں تو سٹوری پہلے سے تیار شدہ ہوتی ہے۔بالی وڈ والے کبھی اوریجنل و بہترین سکریپٹ مکلمل تیار نہیں کر پاتے ۔۔ ماسوائے چند ہسٹوریکل فلمز کے سب کی سب کچھ حد تک ضرور چربہ ہی ہوتی ہیں
بابی دیول کی فلم "بچھو" انگریزی فلم Leon کی ہوبہو کاپی ہے۔ اور سنجے دت کی فلم "زندہ" کورین فلم oldboy کی ہوبہو کاپی ہے۔ اور پیار تو ہونا ہی تھا بھی فرنچ کس کی کاپی ہے لیکن پھر بھی پیار تو ہونا ہی تھا دیکھنے کا مزہ آیا تھا۔ جب سے میں نے پرانی انگریزی فلمیں دیکھنی شروع کی ہیں تب سے ایک ایک ہندی فلم کا راز کھل رہا ہے۔پیار تو ہونا ہی تھا میری پسندیدہ انگریزی فلم فرنچ کس کی ہوبہو نقل ہے ،، ایک اور فلم جسے جسے سب مسٹر بین کی نقل کہہ رہے ہیں یعنی دھمال وہ انگریزی فلم ریٹ ریس کی نقل ہے
راشد آپ نے صحیح کہا قرار میں نے بھی دیکھی جس زمانے میں ہم لوگ پاکستانی فلمیں دیکھنے سینما جایا کرتے تھے پر مجھے تب بڑی حیرت ہوئی جب میں نے دیوانہ مجھ سا نہیں دیکھی اور یہ دیکھا کہ عامر خان جیسا بڑا اداکار ہماری فلاپ فلم انڈسٹری کے فیصل کی پوری پوری نقل کر رہا ہے گانوں کی دھُن بھی تقریباََ وہی رکھی گئی ہےندیم کی فلم فیصلہ کو انڈیا نے کاپی کرکے پاپ کی دنیا بنائی جس میں سنی دیول اور ڈینی تھے۔ یہاں تک کہ گانے بھی تھوڑی ردوبدل کرکے اس میں ڈال دئیے گئے
اسی طرح ماضی کے اداکار فیصل اور بابرہ شریف کی فلم بے قرار کاپی کرکے دیوانہ مجھ سا نہیں بنادی گئی جس میں عامرخان اور مادھوری تھے۔
اچھا کوئی پاکستانی فلم بتائیں جو کسی اور فلم کی نقل ہو۔ کیونکہ میرے علم میں کسی پاکستانی نقل شدہ فلم کا نام نہیں ہے۔
کوئی ایک کاپی کیٹ ہو تو بھی بندہ نام بتائے یہاں وہاں تو انڈین ، پاکستانیوں نے ہر ہر فلم کو کاپی کررکھا ہے انگریزی فلموں کی نقل
اچھا کوئی پاکستانی فلم بتائیں جو کسی اور فلم کی نقل ہو۔ کیونکہ میرے علم میں کسی پاکستانی نقل شدہ فلم کا نام نہیں ہے۔