کچی آبادی کا کتا کروڑپتی

زیک

مسافر
کیا آپ نے Slumdog Millionaire دیکھی ہے؟ ممبئ میں فلمائ گئ یہ فلم وہاں کی کچی آبادیوں وغیرہ کا منظر پیش کرتی ہے۔

فلم کا ہیرو جمال ملک اپنی محبوبہ کی تلاش میں ہے۔ اور اس لئے وہ "کون بنے گا کروڑپتی" پروگرام میں حصہ لیتا ہے۔

فلم کا پہلا آدھا حصہ خاص طور پر جب وہ سب بچے تھے وہ مجھے کافی پسند آیا مگر اس کے بعد فلم کچھ بور ہو گئ تھی۔
 

جہانزیب

محفلین
میں‌نے یہ فلم دو ماہ پہلے دیکھی تھی، اور بہت پسند آئی تھی ، فلم میں ایسے حقائق ہیں‌ جو ہمارے معاشرے میں موجود ہیں‌لیکن ہم ان سے نظر چرانا چاہتے ہیں‌ ۔ ویسے میرے خیال میں‌ بالی ووڈ‌ کے لئے بھی یہ مشعل راہ ثابت ہو سکتی ہے ، جہاں‌ ساری انڈسٹری ناچ گانے پر انحصار کرتی ہے ۔محبوبہ کی تلاش کے علاوہ یہ ہمارے معاشرے کا المیہ ہے کہ لوگ انسان کو عہدے اور رتبے کے حساب سے دیکھتے ہیں‌ ، کوئی معاشی بدحالی میں‌ مبتلا شخص بات کرے تو اس پر کان نہیں‌ دھرے جاتے ، جیسے فلم میں‌ کسی کو یقین نہیں آتا کہ ایک چائے والا سب سوالوں‌ کے جواب کیسے دے سکتا ہے ۔ بہرحال بہت اچھی فلم ہے ۔
 

تعبیر

محفلین
اسکا پرومو دیکھا ہے میں نے اور کافی چرچا سنا ہے

اسے بہت سارے ایوارڈز بھی دیے گئے ہیں پر مین نے دیکھی نہیں کیونکہ یہاں انڈین موویز نہیں ملتیں میں یا تو پاکستان جا کر دیکھتی ہوں یا نیٹ پر

سنا ہے کہ پاکستان سے یہاں سی ڈیز یا ڈی وی ڈیز نہیں منگوا سکتے
 

arifkarim

معطل
کیا آپ نے Slumdog Millionaire دیکھی ہے؟

فلم کا پہلا آدھا حصہ خاص طور پر جب وہ سب بچے تھے وہ مجھے کافی پسند آیا مگر اس کے بعد فلم کچھ بور ہو گئ تھی۔

اس فلم کو دونوں دنیاؤں میں پزیرائی ملی ہے۔ میں نے دیکھی تو نہیں البتہ میرے کمپیوٹر میں محفوظ ہے۔ وقت نکال کر ہی دیکھوں گا۔ میں بھی زیادہ تر بچوں کی فلموں کو ترجیح دیتا ہوں۔ کہ بڑے لوگ تو بس لولی لنگڑی رٹی پٹی باتیں کرتے ہیں۔ بچوں میں نیا پوٹینشل ہوتا ہے اور وہ زمانے کی برین واشنگ سے آزاد ہوتے ہیں!
 

زیک

مسافر
اگر کچی آبادیوں میں بچوں اور گینگز سے متعلق بہترین فلم دیکھنی ہے تو سٹی آف گاڈ دیکھیں جو برازیل کے شہر ریو دی جنیرو کے متعلق ہے۔
 

شہزاد وحید

محفلین
ہم جم جیسے پاکستانی جن کا ڈی ایس ایل بھی بیچارہ ہے، ٹورنٹس سے کتراتے ہیں کیوں کہ سپیڈ بہت سلو ہو جاتی ہے۔ میں تو ہر فلم www.moviesmobile.net سے ڈاونلوڈ کرتا ہوں۔ اے وی آئی فارمیٹ میں ہوتی ہے اور تقریباً ڈیڑھ سو ایم بی تک کی ہوتی ہے۔ ایکس وی آئی ڈی کوڈ کی وجہ سے دیڈیو رزلٹ بلکل ٹھیک ہوتا ہے۔

یہ فلم پہلے انگلش میں ائی تھی، لیکن مجھ جیسے کمزور انگلش والے اس سے استفادہ نہیں اٹھا سکے۔ لیکن کل یہ ہندی یا اردو میں بھی ریلیز ہو چکی ہے سلم ڈاگ کروڑ پتی کے نام سے۔ اب دیکھوں گا اسے۔ اس کا کافی نام سنا ہے۔
 

ساجداقبال

محفلین
میں‌ نے کچھ دن پہلے دیکھی یہ مووی، بہت اچھی لگی۔ یہ فلم ہالی ووڈ اور بالی ووڈ ہدایتکاروں کا بہترین موازنہ ہے۔ بوئل نے ہندوستانی کاسٹ اور کہانی لیکر ایسی فلم بنائی ہے جو بالی ووڈ پچاس سالوں‌ میں‌نہ بنا سکا اور اگلے چند عشروں‌ تک مجھے امید بھی نہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
او ہو یہ سلم ڈاگ ملینئر کی بات ہو رہی ہے۔۔ کچی آبادی والے ترجمے سے میں سمجھا نہیں۔ ہندوستان میں یا کم از کم دہلی، بمبئ، حیدر آباد، اتر پردیش، اور مدھیہ پردیش میں سلم کا ترجمہ جھونپڑ پٹی کیا جاتا ہے۔۔ یہ کچی آبادی کہاں سے آ گئی؟
بہر حال اے آر رحمٰن کو دو بین الاقوامی انعامات تو مل ہی چکے ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
اللہ رکھا رحمن کے علاوہ رسول پودکٹی کو بھی آسکر ملا ہے۔۔۔ کیا بات ہے ہندوستان کی اتنی اہم خبر کو کسی نے بھی اہمیت نہیں دی؟؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
واقعی، لگتا ہے کہ اس جانب لوگوں کی توجہ ہی نہیں گئی۔ البتہ حیدرآبادی نے اس موضوع پر ایک پوسٹ لکھی ہے۔
 

ماوراء

محفلین
اعجاز انکل، ہماری یونیورسٹی میں تو اس خبر کو اتنی اہمیت دی گئی ہے۔۔ کہ تقریباً سو کے قریب سٹوڈنٹس بدھ کو یہ فلم دیکھنے جا رہے ہیں۔ میں پہلے دیکھ تو چکی ہوں لیکن دوبارہ دیکھوں گی۔
 
Top