کھانے پکانے کی ترکیبیں

سیفی

محفلین
السلام علیکم۔۔۔۔۔

کیا کسی کو پتا ہے کہ کسی سائٹ پر کھانے پکانے کی ترکیبیں (خصوصا پاکستانی ) مل سکتی ہیں۔۔۔۔۔

اس سے ہر گز یہ اندازہ لگانا مقصود نہیں کہ آپ کتنے خوش خوراک واقع ہوئے ہیں۔۔۔۔۔زود خوراکی کا پتا لگ سکتا ہے۔۔ :D
 
نبیل

تکنیکی معاون
بائی دا وے اس بورڈ پر کچن کارنر کے نام سے ایک چوپال شامل کرنے کے بارے میں کیا خیال ہے؟ کچھ ایسا خیال ہمارا پہلے سے بھی تھا۔ آخر میں وہی دلیل کہ یہ چیز پہلے سے یونیکوڈ اردو میں موجود نہیں ہے۔
 
تیشہ

محفلین
م پہلے ہی اکے ،ہوئے ہیں اس روز روز کے کچن سے روز روز
پکانا اور بنانے سے :oops: اب یہاں بہی کچن بن رہا ہے ،
بس کوئی اس میں روز کا ‘ منیو لکھ جایا کرے کہ اج کیا پکاننا چاہیے تو میری آدھی مشکل اسان ہوجائے ، روز روز مجھے سوچنا پرتا ہے آج اب کیا بناوں ؟ بہت بڑا مسلا ہے بنانے سے کہیں زیادہ یہ سوچنا آج کیا ہو ۔ :(
 
آپ کو کچھ بھی پکوانا ہو میں اسکی ترکیب لکھ بھیجوں گا ذرا فرمائش کر کے تو دیکھیں۔ بس ایک بات کا خیال رہے ۔ کھانا حلال ہونا چاہیئے۔۔۔۔ :aadab:
 
ماوراء

محفلین
میں خود کھانوں کی تراکیب کی سائٹ ہوں۔۔۔ :p اگر کسی ترکیب کی ضرورت ہو تو۔۔۔یہاں مجھ سے پوچھ لیجیے گا۔۔۔ :p
 
نبیل

تکنیکی معاون
Mawra نے کہا:
میں خود کھانوں کی تراکیب کی سائٹ ہوں۔۔۔ :p اگر کسی ترکیب کی ضرورت ہو تو۔۔۔یہاں مجھ سے پوچھ لیجیے گا۔۔۔ :p

اچھا تو پھر بتائیں کہ آلو کی بھجیا کیسے بناتے ہیں۔ ذرا جلدی کیونکہ فیصل عظیم کو بھوک لگی ہوئی ہے۔ :D
 
ماوراء

محفلین
hhmmm ۔۔فیصل عظیم کو بھوک لگی ہے۔۔۔اچھا۔۔؟؟ :wink: :lol: ویسے فیصل صاحب نے ذکر کیا تھا کہ۔۔ان کو کافی تراکیب آتی ہیں۔۔اور مجھے نہیں پتہ تھا کہ ان کو آلو کی بھیجیا جیسی آسان ترکیب نہیں آتی ۔۔۔ :( :wink:
ویسے نبیل صاحب ۔۔اتنی جلدی تو میں کوئی کام ٹھیک طریقے سے نہیں کر سکتی۔۔۔ :( اب مجھے اتنی جلدی کرنے کو نا کہیئے گا۔۔ :wink:
 
نبیل

تکنیکی معاون
لیجیے جناب، میں نے کچن کارنر کے نام سے ایک فورم سیٹ اپ کردی ہے، اب جس کو جو کچھ بھی پکانا آتا ہے وہ ادھر اسکے تیار کرنے کی ترکیب پوسٹ کر سکتا ہے۔ مجھے ایک آملیٹ بنانا آتا ہے، اسی کی ترکیب پوسٹ کردوں گا۔ :roll:

کچھ recipes یہاں پر بھی موجود ہیں۔
 
مہوش علی

لائبریرین
سیفی نے کہا:
السلام علیکم۔۔۔۔۔

کیا کسی کو پتا ہے کہ کسی سائٹ پر کھانے پکانے کی ترکیبیں (خصوصا پاکستانی ) مل سکتی ہیں۔۔۔۔۔

اس سے ہر گز یہ اندازہ لگانا مقصود نہیں کہ آپ کتنے خوش خوراک واقع ہوئے ہیں۔۔۔۔۔زود خوراکی کا پتا لگ سکتا ہے۔۔ :D

سیفی برادر،

گھر میں سب خیریت تو ہے نا؟؟َ؟

مسئلہ یہ ہے کہ میں نے اپنے والد کو اُس وقت کھانےکی ترکیبوں کے پیچھے بھاگتے دیکھا تھا جب امی نے غصہ میں آ کر کھانا پکانے کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔
:)
 
نبیل

تکنیکی معاون
یا اللہ خیر، یہ کھانے کی تراکیب سے زیادہ لطیفوں کی چوپال بنتی نظر آ رہی ہے۔ فیصل، بھائی ترکیب میں کوئی الگ سے لسٹ دے دیا کرو اجزائے ترکیبی کی اور مقدار معلوم ہوجائے تو اور بھی اچھا ہے۔ :roll: اور یہ میں کلچے میں کہاں سے لاؤں؟

مہوش، بہت خوب۔ یہ بتانا پسند کریں گی آپ میں آپ کی والدہ محترمہ کے مزاج کی کتنی جھلک موجود ہے۔ اس طرح تو یہاں پیش کی گئی تراکیب آپ کے شریک حیات کے لیے زیادہ کارآمد ثابت ہوں گی۔ :p
 
ماوراء

محفلین
فیصل عظیم صاحب۔۔۔میں آپ کو مان گئی۔۔۔آپ نے تو بہت اچھی بجیا بنائی ہے۔۔۔آج تک میں بھی ایسی نہیں بنا سکی۔۔۔ :wink: :p :lol:
 
ماوراء

محفلین
نبیل نے کہا:
لیجیے جناب، میں نے کچن کارنر کے نام سے ایک فورم سیٹ اپ کردی ہے، اب جس کو جو کچھ بھی پکانا آتا ہے وہ ادھر اسکے تیار کرنے کی ترکیب پوسٹ کر سکتا ہے۔ مجھے ایک آملیٹ بنانا آتا ہے، اسی کی ترکیب پوسٹ کردوں گا۔ :roll:

کچھ recipes یہاں پر بھی موجود ہیں۔
مجھے آپ کی آملیٹ کی ترکیب کا انتظار ہے۔۔۔کب کر رہے ہیں پوسٹ۔۔؟؟ :p :wink:
 
ماوراء

محفلین
مہوش علی نے کہا:
سیفی نے کہا:
السلام علیکم۔۔۔۔۔

کیا کسی کو پتا ہے کہ کسی سائٹ پر کھانے پکانے کی ترکیبیں (خصوصا پاکستانی ) مل سکتی ہیں۔۔۔۔۔

اس سے ہر گز یہ اندازہ لگانا مقصود نہیں کہ آپ کتنے خوش خوراک واقع ہوئے ہیں۔۔۔۔۔زود خوراکی کا پتا لگ سکتا ہے۔۔ :D

سیفی برادر،

گھر میں سب خیریت تو ہے نا؟؟َ؟

مسئلہ یہ ہے کہ میں نے اپنے والد کو اُس وقت کھانےکی ترکیبوں کے پیچھے بھاگتے دیکھا تھا جب امی نے غصہ میں آ کر کھانا پکانے کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔
:)
اسی لیے میرے ابو جی بھی ہر وقت ضروری ضروری تراکیب کو اپنی ڈائری میں حفظِ ما تقدم نوٹ کر کے رکھتے ہیں۔۔۔ :wink:
 
Top