مہوش علی
لائبریرین
نبیل نے کہا:یا اللہ خیر، یہ کھانے کی تراکیب سے زیادہ لطیفوں کی چوپال بنتی نظر آ رہی ہے۔ فیصل، بھائی ترکیب میں کوئی الگ سے لسٹ دے دیا کرو اجزائے ترکیبی کی اور مقدار معلوم ہوجائے تو اور بھی اچھا ہے۔ اور یہ میں کلچے میں کہاں سے لاؤں؟
مہوش، بہت خوب۔ یہ بتانا پسند کریں گی آپ میں آپ کی والدہ محترمہ کے مزاج کی کتنی جھلک موجود ہے۔ اس طرح تو یہاں پیش کی گئی تراکیب آپ کے شریک حیات کے لیے زیادہ کارآمد ثابت ہوں گی۔
لول۔
اب میں کیا بتاؤں۔۔۔ یہ تو وقت ہی بتائے گا۔
ویسے مجھے لگتا ہے کہ میں اکیلی ہی نہیں ہوں بلکہ دوسرے بھی اس بات کی گواہی دیں گے کہ اس تھریڈ میں آپ بالخصوص کھانے کی ترکیبوں میں بہت دلچسپی لے رہے ہیں (بلکہ فیصل صاحب کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں کہ وہ باریک بینی سے پورے ناپ تول کے ساتھ ترکیب تحریر کریں)۔
میں پوچھنا چاہ رہی تھی کہ خیریت تو ہے نا۔
کہیں یہ کھانے کی ترکیب کا سیکشن بنانا محض ڈرامہ تو نہیں تھا اور اصل مقصد شاید کچھ اور ہو!
بائی دا وے،۔۔۔۔۔ میں فیصل صاحب کے متعلق بھی سوچ رہی تھی کہ لگتا ہے کہ وہ کھانا پکانے کے اتنے ماہر لگ رہے ہیں کہ مجھے یہ شعر یاد آ رہا ہے:
مشکلیں مجھ پر پڑی اتنی کہ آساں ہو گئیں
کیوں فیصل صاحب۔۔۔ آپ جو کھانا پکانے کے اس درجہ ماہر ہو گئے ہیں تو کہیں اس کے پیچھے بھی گھر میں بائیکاٹ کا راز تو نہیں؟