کھانے کی آسان تراکیب

damsel

معطل
اس موضوع پر کوئی دھاگہ ہے کہ نہیں یا مجھے نہین ملا

بہرحال اس کا مقصد ایسے کھانے کی تراکیب شیئر کرنا ہے جس میں زیادہ ہاتھ پاوں بھی نہ ہلانا پڑے اور کھانا بھی مزیدار سا بن جائے یعنی نہ ہلدی لگے نہ چونا اور رنگ بھی چوکھا آئے
 
اس طرح کا سب سے مشہور کھانا جو بغیر ہاتھ پاؤں ہلائے حتیٰ کہ بغیر کسی ہلدی چونے کے بنایا جاتا ہے وہ ہے خیالی پلاؤ۔

اسے عالمگیری پکوان کہا جا سکتا ہے کہ یہ ہر دور اور ہر قوم و ملت میں یکساں مقبول رہا ہے۔ ترکیب اس کی فرد واحد کا ذاتی اثاثہ ہے جسے بیان کر پانا غالباً مجھ سے ممکن نہ ہو۔ ممکن ہے میرے بعد کوئی صاحب بیان اور کامل فن یہاں قدم رنجہ فرمائیں۔ تو کچھ اس بارے میں بھی خطاب کریں۔
 

damsel

معطل
1 چکن 8 پیسز کروا لیں

سوکھا دھنیا 1 چمچ
تل 1 چمچ
زیرہ 1 چمچ
لال مرچ ثابت 6-5 عدد
کالی مرچ ثابت 6-5عدد
ان کو بھون کر پیس لیں
شان تکہ مصالحہ 1-2 چمچ
دہی آدھا کلو
لہسن ادرک 2/1-1 چمچ پیسا ہوا
کھوپرا 2/1 اگر ڈالنا چاہیں
تیل اور نمک حسبِ منشاء یہ دھیان رہے کہ شان مصالحہ میں بھی نمک اور مرچ ہوتی ہے

دہی کو پھینٹ کر نمک ،تیل، شان مصالحہ،لہسن ادرک اور آدھا سے تھوڑا زیادہ بھنا ہوا مصالحہ ڈال کر رکھ دیں مرینیشن کے لیے(کم سے کم 3 گھنٹے، او۔ور نائٹ بھی رکھ سکتے ہیں)
جب بھی پکانا ہو دیگچی مین ڈالیں 5-4 منٹ کے لیے آنچ تیز رکھیں اور پھر ہلکی آنچ پر رکھ دیں جیسے چاولوں کو دم پر رکھتے ہیں ویسے۔ چمچ بالکل نہیں چلانا بس دیگچی کو کپڑے سے پکڑ کر ہلائیں وہ بھی چکن ڈالنے کے ایک گھنٹے بعد کیونکہ یہ ڈش ہلکی آنچ پر ہی پکے گی۔ اور پکنے میں کافی ٹائم لے گی لیکن محنت اس میں ذرا بھی نہیں۔ چکھ کر دیکھ لیں اور سپائسی چاہیئے تو شان مصالحہ ڈال سکتی ہیں۔ بالکل ڈرائی رکھنا چاہین تو بھی ٹھیک ہے اور ہلکی گریوی تو بھی اچھا لگے گا آخر مین اتارنے سے صرف 5 منٹ پہلے تھوڑا سا بھنا ہوا مصالحہ ضرور ڈالیں۔

ذائقہ ویسا ہوگا جیسا پاکستان میں شادیون میںعام سرو کیا جانے والا ڈرائی چکن کا ہوتا ہے۔ سلاد، رائتہ اور تندوری روٹی کے ساتھ نوش کریں
۔
 

تعبیر

محفلین
میری فٹافت والی ترکیب تو سعود نے بتا دی :grin: اس کے علاوہ ایک اور بھی ہے۔ وہ ہے ہوم ڈلیوری۔ یعنی گھر بیٹھ کر بس آرڈر کر دو بس :)
 

damsel

معطل
میری فٹافت والی ترکیب تو سعود نے بتا دی :grin: اس کے علاوہ ایک اور بھی ہے۔ وہ ہے ہوم ڈلیوری۔ یعنی گھر بیٹھ کر بس آرڈر کر دو بس :)

یہ بیسٹ ہے تعبیر لیکن صرف پاکستان میں ۔ باہر تو لوگ پھیکے سیٹھے کھانے کھاتے ہیں:( ہم پاکستانیوں کے لیول کو بھلا کہاں چھو سکتا ہے ان کا کھانا:cool:
 

شمشاد

لائبریرین
کہیں تفسیر بھائی کے سامنے ایسے نہ کہہ دینا۔

اور ہاں کبھی کیرالہ کی کڑھی کھا کر دیکھنا۔ ابھی دبئی میں ہیں ناں تو وہاں کہیں نہ کہیں مل ہی جائے گی۔
 
کہیں تفسیر بھائی کے سامنے ایسے نہ کہہ دینا۔

اور ہاں کبھی کیرالہ کی کڑھی کھا کر دیکھنا۔ ابھی دبئی میں ہیں ناں تو وہاں کہیں نہ کہیں مل ہی جائے گی۔

وہاں بھی وہ لوگ ناریل کے تیل میں بناتے ہونگے۔ ہفتے بھر کے لئے گوا کلاس ٹور لے گیا تھا تو منھ کا ذائقہ خراب ہو گیا تھا۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
جی بالکل ناریل کا تیل اور تڑکا پتہ نہیں کس چیز کا لگاتے ہیں کہ چودہ طبق روشن ہو جاتے ہیں۔ لیکن ان کا اپنا ذائقہ ہے اور وہ بہت خوش ہو کر کھاتےہیں۔
 

damsel

معطل
کہیں تفسیر بھائی کے سامنے ایسے نہ کہہ دینا۔

اور ہاں کبھی کیرالہ کی کڑھی کھا کر دیکھنا۔ ابھی دبئی میں ہیں ناں تو وہاں کہیں نہ کہیں مل ہی جائے گی۔
کیوں ان کو ہر طرح کا کھانا پسند ہے؟؟
کیرالہ کی کڑھی۔۔۔۔۔۔شمشاد بھائی اب ملباریوں کو دیکھ کر کچھ بھی کھانے کا دل نہین کرتا عجیب سی سمیل آتی ہے ان کھانے مین سے۔ ۔ ۔ ۔۔ میں نے تو ڈوسا بھی نہین کھایا صرف اس وجہ سے۔ اچھے ہوں گے بچارے لیکن بس کھاتے پتہ نہیں کیا ہیں بہت ہیک ہوتی ہے۔ انڈہ جس دن پکا لیں پوری بلڈنگ میں لگتا ہے پتا نہیں ہوگیا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
اپنی اپنی پسند ہے ناں، آپ کو ان کے کھانے اچھے نہیں لگتے، ہو سکتا ہے انہیں ہمارے کھانے اچھے نہ لگتے ہوں۔
اب دیکھیں ناں بعض لوگ سلائس پر مچھلی کے انڈے لگا کر بہت شوق سے کھاتے ہیں۔
 

damsel

معطل
اپنی اپنی پسند ہے ناں، آپ کو ان کے کھانے اچھے نہیں لگتے، ہو سکتا ہے انہیں ہمارے کھانے اچھے نہ لگتے ہوں۔
اب دیکھیں ناں بعض لوگ سلائس پر مچھلی کے انڈے لگا کر بہت شوق سے کھاتے ہیں۔

ہان شاید۔ ۔ ۔ ۔۔ تو مین بھی تو اپنی پسند کی بات کر رہی ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔ہیک والی چیز تو کوئی بھی نہیں کھا سکتا ہے:confused:
 

damsel

معطل
ایک اور آسان ڈش

شیر خورمہ
دودھ 1 لیٹر
سویاں آدھا کپ یا تھوڑی زیادہ
میوہ جات (بادام۔پستہ)
چھوھارے 7-6 عدد
لونگ 5-4 عدد
چینی حسبِ ذائقہ

دودھ ابال لیں، ایک اور دیگچی میں تھوڑا سا تیل/دیسی گھی 4-3 چمچ کھانے والے لین اس کو کڑکڑائیں اور لونگ ڈال لیں پھر چھوہارے، میوہ جات ڈالیں ان کو بونیں 2-1 منٹ اور سویاں ڈالیں آخر میں(تیل کم لگیں تو ڈال سکتے ہیں کوشیش کرین کے اس کی ضرورت نہ پیش آئے) ۔سویون کو ہلکا سا بھون لیں۔ اب دودھ اور پھر چینی ڈال دین۔ بوائل آنے کے بعد اس کو دھیمی آنچ پر رکھ دیں کم از کم 5 منٹ۔ اب ٹھنڈا ہونے پر فریج مین رکھ دیں۔ مزے دار ذائقے کے لیے کم از کم 12 گھنٹے بعد کھائیں ورنہ اگر زیاہ دل چاہ رہا ہے تو 1-2 گھنٹے بعد بھی کھا سکتے ہیں۔

یہ ڈش 20منٹ میں بن جانی چاہیئے اگر نہیں بن رہی تو سمجھ لیں آپ کو زیادہ محنت کی ضرورت ہے
 

damsel

معطل
کھٹے آلو

آلو 5-4 عدد ابلے ہوئے
املی آدھا کب (رات کو ہی بھگو دیں) پانی 1 کپ(اگر آپکو اتنا گاڑھا نہیں رکھنا تو پانی تھوڑا زیادہ کرلیں)
سوکھا دھنیا پسا ہوا 2/1-1چمچ
زیرہ 1 چمچ
نمک
چاٹ مصالحہ
گڑ حسبَ ذائقہ
ثابت لال مرچ 5-4 (او ور نائٹ بھگو کر رکھیں) اور پھر پانی ڈال کر پیسٹ بنا لیں
نمکو جو پسند ہو یا پاپڑی
لوگ اس میں ایک دو لونگ ،ایک دو کالی مرچ۔رائی چار پانچ چٹکیاں بھی ڈالتے ہیں
ہرا دھنیا آدھی گٹھی سے کچھ کم


سب مصالحے املی میں مکس کریں چکھ کر ضرور دیکھیں اور اس کو اپنے ذائقہ کے مطابق کم یا زیادہ کریں۔ اب الو کے چکور ٹکڑے ڈالیں اوپر سے ہرا دھنیا اور نمکو اور پاپڑی چھڑکیں اور کھائیں اور دوستوں کو بھی کھلائیں:grin:

اس ڈش کو بناتے ہوئے کچن مین آپکے زیادہ سے زیادہ 20 منٹ لگین گے 5 منٹ تیاری کے لیے جو رات کو کرنا ہوگی
 

damsel

معطل
چکن بولز

چکن 1 کپ بوائل اور بون لیس
بریڈ 2 سلائس
سویاساس 1 tbsp
انڈہ 1
ہری مرچ 1-2
کالی مرچ 4/1 چمچ



چکن کو بلینڈر/چاپر میں ڈال کر صرف ایک سیکنڈ کے لیے گھما کر نکال لیں (یہی اس ترکیب کی ٹرک ہے اگر چکن حلوے جیسا بن گیا تو بالکل مزہ نہین آئے گا اس لیے ٹھوڑا ثابت اور تھوڑا باریک ریشوں والا چکن لینا ہے۔آسانی کے لیے آدھا ہاتھ سے ریشے کریں باقی مشین میں ڈال کر) بریڈ کو اور ہری مرچوں کو بلینڈر/چاپر میں بالکل چورا چورا کر لیں۔ اب بغیر دھوئے تاکہ وہ چکن کے ریشے بھی بریڈ کے ساتھ مل جائیں۔ مرچیں بھی بریڈ کے ساتھ کرنا ہیں ورنہ صحیح ٹیسٹ نہیں آئے گا۔ اب ایک پیالے میں ان دونوں کو ڈال کر انڈہ۔نمک۔کالی مرچ اور آخر میں سویاساس ڈالیں (اس کو تھوڑا کم زیادہ کیا جا سکتا ہے اس لیے کہ کہیں انڈہ چھوٹا ہوتا ہے یا بریڈ زیادہ ڈرائی ہوتی ہے تو کنسسٹینسی رکھنے کے لیے سویاساس زیادہ ڈالنی پڑتی ہے اور کہیں کم)
اچھی طرح مکس کر کے کوفتے جیسی بالز بنا لیں یا آئس کریم اسٹک پت ڈرم اسٹک کی طرح لپیٹ لیں اور ڈیپ فرائی کرلیں۔
اس کو سرو کریں سوئیٹ کورن +کسی ساس کے ساتھ
 

الف عین

لائبریرین
میری آسان ترکیب بھی بتا دوں جو فیلڈ میں اکثر استعمال کرتا تھا ناشتے میں۔
ایک انڈا توڑیں، تین چمچے شکر ملائیں۔ تھوڑا دودھ بھی۔ اگر یہ پیسٹ کم لگے تو تھوڑا آتا بھی ملایا جا سکتا ہے۔ اب چار بریڈ سلائس اس میں ڈِپ کر کے توے پر برائے نام گھی چھڑک کر تل لیں۔ لذیز فرینچ ٹوسٹ بن جائیں گے۔
 

damsel

معطل
کیری کی چٹنی

ایک عدد کیری سخت والی
چھوٹی پیاز 1 عدد
پودینہ 5-6 پتے
نمک حسبِ ذائقہ
لال مرچ 2/1 چمچ(اگر چاہیں تو زیادہ بھی ڈال سکتے ہیں۔

پیاز باریک کتر لیں اب وہ جو سل بٹا ٹائپ چیز ہوتی ہے (جس میں چیزوں کو کوٹا جاتا ہے اس کا نام مجھے نہیں آتا) اس میں پودینے کے پتے پیاز کو کوٹ لیں 5-4 ہاتھ مارنے کے بعد باریک کٹی کیری اور نمک، مرچ ملا کر اچھی طرح 4 منٹ کے لیے کوٹتے رہیں بالکل باریک نہیں کرنا اور ثابت بھی نہیں رکھنا۔ اس کو خالی کھائیں، سالن روٹی کے ساتھ کھائیں۔ پراٹھے کے ساتھ۔مکئی کی روٹی کے ساتھ جس کے ساتھ کھائیں تیکھا اور کھٹا سا ذائقہ۔ لیکن 3 چمچ سے زیادہ نہ کھائیں کیونکہ یہ چٹنی ہے سالن نہیں:rolleyes:

10 منٹ میں بن جائے گی اگر آپ کو پیاز کاٹنے کی پریکٹس نہیں
 
Top