کھانے کی آسان تراکیب

damsel

معطل
میری آسان ترکیب بھی بتا دوں جو فیلڈ میں اکثر استعمال کرتا تھا ناشتے میں۔
ایک انڈا توڑیں، تین چمچے شکر ملائیں۔ تھوڑا دودھ بھی۔ اگر یہ پیسٹ کم لگے تو تھوڑا آتا بھی ملایا جا سکتا ہے۔ اب چار بریڈ سلائس اس میں ڈِپ کر کے توے پر برائے نام گھی چھڑک کر تل لیں۔ لذیز فرینچ ٹوسٹ بن جائیں گے۔

ویسے اس میں آٹے کے بغیر کام ہو جاتا ہے اس کے لیے دودھ ڈالتے ہوئے ہاتھ ہولا رکھنا پڑتا ہے ۔ آپ بتائیں الف عین (انکل)؟؟؟
 
شمشاد

لائبریرین
کیری کی چٹنی

ایک عدد کیری سخت والی
چھوٹی پیاز 1 عدد
پودینہ 5-6 پتے
نمک حسبِ ذائقہ
لال مرچ 2/1 چمچ(اگر چاہیں تو زیادہ بھی ڈال سکتے ہیں۔

پیاز باریک کتر لیں اب وہ جو سل بٹا ٹائپ چیز ہوتی ہے (جس میں چیزوں کو کوٹا جاتا ہے اس کا نام مجھے نہیں آتا) اس میں پودینے کے پتے پیاز کو کوٹ لیں 5-4 ہاتھ مارنے کے بعد باریک کٹی کیری اور نمک، مرچ ملا کر اچھی طرح 4 منٹ کے لیے کوٹتے رہیں بالکل باریک نہیں کرنا اور ثابت بھی نہیں رکھنا۔ اس کو خالی کھائیں، سالن روٹی کے ساتھ کھائیں۔ پراٹھے کے ساتھ۔مکئی کی روٹی کے ساتھ جس کے ساتھ کھائیں تیکھا اور کھٹا سا ذائقہ۔ لیکن 3 چمچ سے زیادہ نہ کھائیں کیونکہ یہ چٹنی ہے سالن نہیں:rolleyes:

10 منٹ میں بن جائے گی اگر آپ کو پیاز کاٹنے کی پریکٹس نہیں

عنبرین بی بی سل بٹا اور چیز ہوتی ہے اور کونڈی ڈنڈا اور چیز ہوتی ہے۔ اور ہاں ایک ہاون دستہ بھی ہوتا ہے۔ ;););) آپ نے اس میں کونڈی ڈنڈے کا استعمال بتایا ہے۔
 
damsel

معطل
عنبرین بی بی سل بٹا اور چیز ہوتی ہے اور کونڈی ڈنڈا اور چیز ہوتی ہے۔ اور ہاں ایک ہاون دستہ بھی ہوتا ہے۔ ;););) آپ نے اس میں کونڈی ڈنڈے کا استعمال بتایا ہے۔

جی کونڈی ڈنڈا ، اب کیا نام بتا دیا تو سب اسی کے آگے پیچھے محترمہ یا بی بی لگایا کریں گے:(
 
شمشاد

لائبریرین
بی بی تو ڈیمسل کے ساتھ بھی لگ سکتا ہے یعنی کہ ڈیمسل بی بی یا محترمہ ڈیمسل صاحبہ ۔ کیا خیال ہے؟
 
damsel

معطل
میری پسندیدہ سوئیٹ ڈش:

کریم 1 کپ
کومیل حسبِ ذائقہ
اسٹرابیری جیلی 1 پیک
اسٹرابیری 8-7 عدد

سب سے پہلے جیلی جما لیں اور کریم میں کومیل ڈال کر پھینٹ لیں۔ اب آدھی جیلی اور آدھی اسٹرابیریز بھی ٹکڑے کر کے خوب پھینٹیں یک جان کر لیں۔ اب باقی جیلی اور کٹی ہوئی اسٹرابیری ڈال کر ہلکا سا پھینٹیں۔ ٹھنڈا کر کے کھائیں۔ ویسے بچوں کو بہت پسند آئے گی
 
ش

شوکت کریم

مہمان
لو جی یہ تو کھانا بنانے کی آسان تراکیب ہیں ہم سمجھے تھے کھانے کی آسان تراکیب کیونکہ ہم سے کھایا نہیں جاتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عمرے کیلئے سعودیہ جانے کا اتفاق ہوا وہاں ایک چٹنی کھائی اور بار بار کھائی ۔۔۔۔ تحقیق پہ معلوم ہوا کہ لہسن کی چٹنی ہے جو وہاں چکن کے ساتھ پیکڈ حالت میں‌ملتی ہے۔۔۔۔ یہاں بہت ڈھونڈی مگر نہ پا سکے کیا۔۔۔۔۔۔ اسکی ترکیب مل سکتی ہے ِِ؟؟
 
اب میں کوئی شیف ذاکر یا راحت تھوڑی نہ ہوں۔ ۔ ۔ ۔ ۔شاید شمشاد بھائی بتا سکیں میں تو اصل مین آج تک نہ سعودیہ گئی ہوں نہ ہی وہ چٹنی کھائی ہے، کھائی ہوتی تو شاید تکے مار لیتی۔ ویسے کونسی چٹنی نام بتائیں پورا ہوسکتا ہے کہیں مل جائے اور مجھے بھی بہت پسند آئے:cool:
 
شمشاد

لائبریرین
میں نے وہ چٹنی کھائی ہے اور بہت کھائی ہے، یہ لہسن اور مایونیز اور پتہ نہیں اس میں کیا ڈالتے ہیں، کا مرکب ہوتا ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
میری پسندیدہ سوئیٹ ڈش:

کریم 1 کپ
کومیل حسبِ ذائقہ
اسٹرابیری جیلی 1 پیک
اسٹرابیری 8-7 عدد

سب سے پہلے جیلی جما لیں اور کریم میں کومیل ڈال کر پھینٹ لیں۔ اب آدھی جیلی اور آدھی اسٹرابیریز بھی ٹکڑے کر کے خوب پھینٹیں یک جان کر لیں۔ اب باقی جیلی اور کٹی ہوئی اسٹرابیری ڈال کر ہلکا سا پھینٹیں۔ ٹھنڈا کر کے کھائیں۔ ویسے بچوں کو بہت پسند آئے گی

ترکیبب تو اچھی ہے لیکن جیلی کی وجہ سے نہیں کھائی جا سکتی :(
 
قیصرانی

لائبریرین
ہاںمجھے یہ سوال پوچھنا تھا آپ سے ذرا تفصیل سے بتائیں کہ کیوں۔ ۔ ۔ ۔ مجھے یاد ہی نہیں آرہا تھا کہ کس نے جیلی اور جیلٹن کا ذکر کیا تھا

ششش۔۔۔ اتنی جلدی اتنا کچھ نہ بول ڈالیں کہ کسی کو اور کچھ پوچھنا یاد آ ‌جائے :rolleyes:

جیلی میں جیلاٹن ہوتی ہے جو یا تو گائے کی ہڈیوں سے بنتی ہے یا پھر سور کی کھال سے۔ پاکستان میں عموماً جیلاٹن باہر سے آتی ہے۔ یورپ میں جیلاٹن سور کی کھال سے تیار کی جاتی ہے عموماً۔ غیر مسلم ممالک میں حلال یا حرام جانور کا فرق نہیں ہے۔ اس لئے جہاں سے بھی جیلاٹن آئے، ایک ہی بات ہے

اسی طرح نوٹوں کو تھوک لگا کر گننا بھی میرے بس میں نہیں، ان پر بھی جیلاٹن موجود ہوتا ہے :(
 
نوٹوں میں بھی؟ویسے یہ گننے کا طریقہ کچھ اچھا نہیں :confused: لیکن اب میں جیلی کیسے کھاؤں گی وہ تو مجھے بہت پسند ہے
جنت کا انتظار کروں پھر یا اور کوئی حل ہے :(
 
شمشاد

لائبریرین
یہاں جو جیلی یا جیلاٹین آتی ہے اس پر اجزائے ترکیبی میں ایسا کوئی ذکر نہیں ہوتا کہ سور کی کھال سے تیار کی گئی ہے۔ اور ویسے بھی یہاں کوئی حرام چیز درآمد نہیں ہوتی۔
 
damsel

معطل
شمشاد بھائی آپ نے مجھے بچا لیا

ویسے کیا دبئی میں ہوتا ہے حلال حرام کا کیونکہ لگتا تو نہیں اور جب سے یہ گوشت کا سنا ہے آسٹریلیا سے آتا تب سے تو :(
 
الف عین

لائبریرین
شمشاد۔۔ شاید تم نے میرے حج کے سفر نامے میں پڑھا ہو۔ کہ سعودی میں ان دنوں یہی سننے میں آیا تھا کہ آسٹریلیہ سے گوشت آتا ہے۔ تو ہم لوگ بھی بہتر سمجھتے تھے کہ گھاس پھوس ہی کھائیں۔ معلوم نہیہں سعودی حکومت اس کی چھان بین کیوں نہیں کرتی۔
 
شمشاد

لائبریرین
اعجاز بھائی یہاں تو آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، امریکہ اور پتہ نہیں کہاں کہاں سے گوشت اور مرغی آتی ہے۔
سوائے سعودی عرب کے خلیج کے باقی ممالک میں سور کا گوشت بھی ملتا ہے، خاص کر بڑے ہوٹلوں میں لیکن اس پر انہوں نے لکھ کر لگایا ہوتا ہے کہ یہ " پورک میٹ " ہے۔
 
ہاں یہاں اسٹورز میں دیکھا تھا میں نے پورک میٹ لیکن میں ڈر کر فورآ بھاگ گئی۔
تو پھر وہ آسٹیرلین میٹ حلال ہے یا نہیں شمشاد بھائی؟
 
Top