کھانے کے رسیّا بدتمیز پردیسی کا منظوم تعارف [بچپن کی ایک یاد]

محمداحمد

لائبریرین
یعنی کہ یادداشت شریفانہ ہونی چاہیے۔ گوقرائن کچھ اور کہتے ہیں

:)

اور ہم تو بیر کھا کھا کر ایک دوسرے کو گٹھلیاں مارا کرتے تھے

یعنی بیر اور 'بیری' (دشمن) کا رشتہ بہت پُرانا ہے۔ :)


:)
 

محمداحمد

لائبریرین
موسم میں من پسند تغیر دل میں بے ایمانی لاتا ہے اور ہم اسے ہی مورد الزام بھی ٹھہر ا دیتے ہیں ۔ بے ایمان نا ہوں تو
:)
چھ، آٹھ سال بھی کوئی وقعت نہیں رکھتے۔ یہاں تو صدیاں بیت جائیں ، تو بھی کوچہ آلکساں والے ۔۔۔۔شاہ رنگیلا کی طرح ہنوز دلی دور است کا ہی نعرہ لگائیں گے :heehee:
دلی دور ہی ٹھیک ہے۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
لاجواب تحریر احمد بھائی!

ڈھیروں ڈھیروں داد قبول کیجے!:applause::applause::applause:
آداب عرض ہے۔

آپ کو پسند آگئی تحریر۔ سمجھیے ہمارے پیسے وصول ہو گئے۔ :)

اسکول کے زمانے میں ایک یہ شعر بھی زبان زد عام ہوا کرتا تھا۔ لفظوں کا ہیر پھیر یقینا ہوگا لیکن مضمون کچھ اسی طرح کا تھا۔

آیا ہوں بڑی دور سے کھاتا ہوں انڈے
نکال اپنے باپ کو مارتا ہوں ڈنڈے

:):):)

:) :) واہ۔۔۔!

یعنی آپ بھی کم نہیں ہیں۔ :p

یہ آفر ضرور ساقی۔ بھائی کی طرف سے ہوگی۔ عالی جناب خود بھی کراٹے ماسٹر ہیں اور معصوم لوگوں کو فن سکھانے کا لالچ دے کر ان کا بھرکس نکالتے رہتے ہیں۔ :)

اب ملین ڈالر کا سوال یہ بنتا ہے کہ جب 'ساقی' فلائنگ کک ماریں گے تو انسان خالی جام لے کر کیا 'کراٹے ماسٹر' کے پاس جائے گا؟؟؟۔ :):D:p
 

الشفاء

لائبریرین
ہمارا دھیان تو دھاگے کے عنوان پر ہی اٹکا ہوا ہے۔کہ جسے پڑھ کر خیال فوراً کسی محفلین کی طرف چلا جاتا ہے۔۔۔:)
کیا کسی اور کے پاس بھی یہی "ایرر" آ رہا ہے؟:rolleyes:
 

محمداحمد

لائبریرین
ہمارا دھیان تو دھاگے کے عنوان پر ہی اٹکا ہوا ہے۔کہ جسے پڑھ کر خیال فوراً کسی محفلین کی طرف چلا جاتا ہے۔۔۔:)
کیا کسی اور کے پاس بھی یہی "ایرر" آ رہا ہے؟:rolleyes:

:)

ارے نہیں بھئی محفلین میں سے تو ہماری تو صرف دو دیسی پردیسیوں سے ملاقات ہوئی ہے لیکن دونوں ہی بڑی تہذیب والے ہیں۔ :) ایک تو کھانا بھی بس برائے نام کھاتے ہیں دوسرے اگر کھانے کے رسیا ہوں بھی تو اُنہوں نے ہمیں یہ رائے قائم کرنے کا موقع نہیں دیا۔ :) :) :)
 

عبد الرحمن

لائبریرین
آداب عرض ہے۔

آپ کو پسند آگئی تحریر۔ سمجھیے ہمارے پیسے وصول ہو گئے۔ :)
کتنے پیسے لگائے تھے؟ :)

:) :) واہ۔۔۔!

یعنی آپ بھی کم نہیں ہیں۔ :p
جی بالکل! :)

"ہم کسی سے کم نہیں!"

:)

اب ملین ڈالر کا سوال یہ بنتا ہے کہ جب 'ساقی' فلائنگ کک ماریں گے تو انسان خالی جام لے کر کیا 'کراٹے ماسٹر' کے پاس جائے گا؟؟؟۔ :):D:p
اگر جواب دے دیا تو ملین ڈالر کیش میں دیں گے یا چیک کی صورت میں؟ :)
 
کمال حیرت ہے سینہ گزٹ کی سرکولیشن اور دائرہ اثر دیکھ کر۔ ہم تو خیر ہمیشہ سے بوڑھے ہی رہے، لیکن ہم نے اپنے بڑے بھائی کے بچپن میں ان کی زبانی یہ اشعار کم و بیش من و عن سن رکھے ہیں۔ سینہ گزٹ کا ہی ایک سلسلہ "دشوار پرچہ" ہوا کرتا تھا جس پر درجنوں اشعار بن چکے تھے جو عموماً بیت بازی میں کام آتے تھے، مثلاً:

یا الٰہی کیا کروں پرچہ بڑا دشوار ہے
گھر کی بلی مر گئی چوہوں کا بیڑا پار ہے

:) :) :)
 

محمداحمد

لائبریرین
کمال حیرت ہے سینہ گزٹ کی سرکولیشن اور دائرہ اثر دیکھ کر۔

سرکولیشن اور دائرہ اثر :)

ہم تو خیر ہمیشہ سے بوڑھے ہی رہے،

:)

لیکن ہم نے اپنے بڑے بھائی کے بچپن میں ان کی زبانی یہ اشعار کم و بیش من و عن سن رکھے ہیں۔

غالباً مشترک زبان والوں کا سینہ گزٹ بھی مشترک ہوتا ہوگا۔ :)

سینہ گزٹ کا ہی ایک سلسلہ "دشوار پرچہ" ہوا کرتا تھا جس پر درجنوں اشعار بن چکے تھے جو عموماً بیت بازی میں کام آتے تھے، مثلاً:

یا الٰہی کیا کروں پرچہ بڑا دشوار ہے
گھر کی بلی مر گئی چوہوں کا بیڑا پار ہے

ہاہاہاہاہا

واہ۔ :)
 

نایاب

لائبریرین
بچپن کے دن ۔۔۔
وہ دن کتنے اچھے تھے ۔۔ مکان کچے اور لوگ سچے تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شیشی بھری گلاب کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اک خوبصورت تحریر میں شراکت دینے پر
بہت دعائیں
 

محمداحمد

لائبریرین

شکریہ !

آپ بھی شاد آباد رہیے۔ :)

بچپن کے دن ۔۔۔
وہ دن کتنے اچھے تھے ۔۔ مکان کچے اور لوگ سچے تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شیشی بھری گلاب کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اک خوبصورت تحریر میں شراکت دینے پر
بہت دعائیں

شکریہ نایاب بھائی!

خوش رہیے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
ویسے نایاب بھائی کی "شیشی بھری گلاب ۔۔۔۔" سے ایک اور شعر یاد آگیا لیکن:

کچی کلی کچنار کی، کچا تمھارا دل
لعنت تمھاری شکل پہ، توڑا ہمارا دل

:)
 

جاسمن

لائبریرین
بچپن کی ایک یاد مجھے بھی آئی
آیا ہوں بڑی دور سے،کھاتا ہوں پودینہ
بیٹھ میرے کندھے پہ،دکھاتا ہوں مدینہ
 

x boy

محفلین
بچپن کی یاد ، پی ٹی وی پر کلیاں انکل سرگم کی شاعری
یہ پھول کس نے توڑا
یہ ناک ہے یا پکوڑا
 
Top