کھرا سچ مبشر لقمان کیساتھ!

عثمان

محفلین
خصوصا عثمان اور کسی حد تک قیصرانی صاحبان گراں قدراگر دل کا غبار دھل چکا ہو تو مراسلے کے موضوع پر لوٹ آئیے اور جیو نیوز اور مبشر لقمان کے بارے میں کچھ ارشادات عالیہ بھی بیان فرما دیں۔ یہ بھی ایک قسم کی شدت پسندی ہے کہ سارے ڈھیر میں سے پسندیدہ شے ڈھونڈ اسے موضوع بنا لیا جائے حتٰی کہ مراسلے کا مقصد ہی فوت ہو جائے۔۔۔ !:) ایک بندے نے اگر کوئی وابستگی ظاہر کر ہی دی تو کیا ضروری ہے کہ نفرت کے الاؤ جلا کر اس کا پیچھا شروع کر دیں، آپ کو تو، کم از کم، مراسلوں میں ایسی شدت پسندی سے گریز کرتے ہوئے مراسلے کے مقصد کو پروان چڑھانا چاہیے۔۔۔ ۔!
علامہ زید حامد کے فرمودات کے بعد عامیوں اور عاصیوں کے اظہار رائے کو گنجائش ہی کہاں رہتی ہے۔ :eek:
 

فہیم

لائبریرین
السلام علیکم
کیسے ہیں فہیم؟
اور پلیز مجھے یہ نہیں بتائیے گا کہ آپ ان دونوں کو مثبت ریٹنگ دیتے ہیں۔ :roll:
وعلیکم السلام
میں ٹھیک ٹھاک فرحت آپی
آپ کیسی ہیں :)

اور شاید ان دونوں کے اچھا لگنے کی وجہ ان کی سیاسی گفتگو نہیں بلکہ اسلامی ہسٹری پر گفتگو ہے :)
 

فہیم

لائبریرین
سید طلعت حسین سب سے بیسٹ ہر اعتبار سے جہاں تک بات ہے ڈاکٹر شاہد کی تو پروفیشنلی وہ اتنے اچھے نہیں البتہ بس ٹھیک ہی ہیں جبکہ جاوید چوہدری کو رہنے ہی دو یارررر وہ تو اپنے کالمز میں بھی اکثر بونگیان مار جاتا ہے توووووووو
یہاں بھی وہی بات جو فرحت کیانی آپی کو کہی :)
جاوید چودھری نے حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالٰی عنہ پر جو کالم لکھا اس کی وجہ سے شاید وہ مجھے پسند ہے۔
 

فہیم

لائبریرین
جاوید چوہدری مجھے اتنا تعلیم یافتہ نہیں لگا۔ یا کم از کم اس کا وژن زیادہ وسیع نہیں
ڈاکٹر شاہد مسعود کچھ عرصہ پہلے تک کمیونسٹ یا کمیونسٹ نما رہا اور ٹی وی پر آتے ہی اس نے مذہبی نوعیت کے پروگرام شروع کر دیئے تھے جیسے قیامت کے حوالے سے پروگرام
جی وہی پروگرام دیکھ کر مجھے وہ اچھے لگ گئے تھے کہ بڑا اچھا انداز بیاں ہے ان کا
"دی ہیڈن ٹرتھ" میں
 

فہیم

لائبریرین
جہاں تک جاوید چودھری کا تعلق ہے تو قصے کہانیاں بنانا کوئی ان سے سیکھے۔بہرحال ایک بات ماننی پرے گی جاوید چودھری پاکستان کا سب سے زیادہ پڑھے جانیوالا کالم نگار ہے۔میں کسی دور دراز گاؤں میں بھی چلا جاؤں تو لوگ کسی اور صحافی جانیں یا نہ جانیں جاوید چودھری کو ضرور جانتے ہیں۔مجھے بنیادی طور پر جاوید چودھری کافی حد تک غیر جانبدار لگتا ہے لیکن ملک ریاض والے معاملے کا کوئی پتہ نہیں۔جاوید چودھری ملک ریاض کی بہت عزت کرتے ہیں اب پتہ نہیں دل سے کرتے ہیں یا "دل" کرواتا ہے
جہاں تک ڈاکٹر شاہد کی بات ہے تو جو بھی ہو انہوں نے بہت جلدی بہت ساری کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ان کا جرنلزم سے کوئی واسطہ نہیں لیکن مختلف ٹی وی چینلز کی اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے رہیں اور بھاری بھرکم تنخواہ لیتے رہے ہیں۔ نظریات میں مذہبی رجحان رکھتے ہیں۔بہرحال یہ بات ماننی پڑیگی کہ وہ اندر کی کافی خبریں لاتے ہیں
ڈاکٹر شاہد مسعود کی ایک بات یہ کہ اس نے پرویز مشرف کے خلاف کبھی کوئی ایسا پروگرام نہیں کیا جیسا اور ٹی وی اینکرز نے کیا۔
لیکن برائے کرم مجھے اے پی ایم ایل کا کارکن نہ سمجھ لیا جائے اب :)
 
بہرحال رؤف کلاسرہ کا اپنا الگ ہی انداز ہے۔ایک بہت ہی پسماندہ علاقے (جیسل کلاسرہ۔لیّہ) کا آدمی صحافت میں اتنا بڑا مقام حاصل کرلے واقعی قابل رشک ہے
انویسٹی گیٹو جرنلزم میں رؤف کلاسرہ کا اپنا ایک مقام ہے
 
ڈاکٹر شاہد مسعود کی ایک بات یہ کہ اس نے پرویز مشرف کے خلاف کبھی کوئی ایسا پروگرام نہیں کیا جیسا اور ٹی وی اینکرز نے کیا۔
لیکن برائے کرم مجھے اے پی ایم ایل کا کارکن نہ سمجھ لیا جائے اب :)
اپنی بات کی تھوڑی سی وضاحت کریں گے؟؟؟؟؟؟؟؟
 

arifkarim

معطل
مبشر لقمان کے ان انکشافات کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے جیو نیٹورک کو نوٹیفیکیشن جاری کر دیا:
 

فہیم

لائبریرین
اپنی بات کی تھوڑی سی وضاحت کریں گے؟؟؟؟؟؟؟؟
تھوڑی سی وضاحت تو شاید ہے میری بات میں :)

میڈیا خاص کر جیو نے مشرف کے خلاف جو ایک مہم چلائی تھی اور جیو میں بھی خاص کر حامد میر نے وہ بہت اوچھے پنے کی حرکت تھی۔
 
Top