کھوپرے کا لڈو

ملائکہ

محفلین
کھوپرے کے لڈو۔۔۔

اجزاء:
4 کپ۔۔۔۔فریش پسا ہوا کھوپرا۔
آدھاکپ ۔۔۔چینی
50 گرام۔۔۔بغیرنمک کا مکھن۔
1 یا 2 عدد۔۔۔الائچی
2 کپ--- دودھ ۔۔
سجاوٹ کے لئے کھوپرا اورکلرفل ڈوٹز۔۔۔
ترکیب:
پہلے مکھن ڈالیں اسے ہلکا سا گرم کر کے الائچی پھرکھوپرہ ڈال کر اتنا پکائیں کہ کھوپرا پیلا نہ ہوجائے سفید ہی رہے پھر دودھ اور چینی ڈال کر پکاتے جائیں یہاں تک کہ دودھ خشک ہوجائے۔۔پھر ٹھنڈا کر کے بالز بنا کر کھوپرے اورکلر فل ڈوٹ سے کوور کردیں۔۔۔
DSC01474_zps608bdcbb.jpg


پکاتے ہوئے۔۔۔

DSC01475_zps6afa2526.jpg


میرا کپ

DSC01478_zps9dd9c60a.jpg


پکنے کے بعد ٹھنڈا کرلیں۔۔

DSC01484_zpsd714b3ff.jpg


کلرفل ڈوٹ۔۔

DSC01485_zpsab1538f8.jpg


کھوپرا اور کلرفل ڈوٹ مکس کردیں پلیٹ میں۔۔۔

DSC01487_zps6e94795f.jpg


ٹھنڈا ہونے کے بعد گول بنا لیں۔۔۔

DSC01488_zpsa289cc85.jpg


رول کریں۔۔۔

DSC01490_zpsd51f0559.jpg


تیار ہیں۔۔۔

DSC01491_zps46b8ae84.jpg


بٹر پیپر رکھ کر بوکس میں رکھیں۔۔۔

DSC01494_zps234d56f5.jpg


جو بچ گیا وہ رکھ لیں۔۔۔

DSC01496_zps1389f265.jpg



سجا لیں اور تحفہ تیار

DSC01500_zps5336ac75.jpg


کچھ گھر والوں کے لئے بھی۔۔۔


نوٹ: میں چینی کی مقدار ہر چیز میں کم ہی رکھتی ہوں اگر کوئی تیز میٹھا کھاتا ہو تو چینی کی مقدار زیادہ کرلیں۔۔۔
 

نایاب

لائبریرین
بہت مزیدار لگ رہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ کسی دن بنا کر دیکھیں گے ہم بھی ۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں محترم ملائکہ بٹیا شراکت پر ۔۔۔۔۔۔۔
 

ملائکہ

محفلین
زبردست سگھڑ بہنا
ذرا اوپر والی کچھ لائنوں کو دیکھنا ان میں کوئی سپیس نہیں ہے مجھ سے پڑھا نہیں جا رہا

عائشہ میں سگھڑ ہوں یا نہیں پتہ نہیں کیونکہ امی تو نہیں مانتی:p
اور وہ ٹھیک کردیا ہے ۔۔ پہلے سے ٹائپ کیا تھا تو کچھ مسئلہ ہوگیا تھا خود ہی۔۔۔۔
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
عائشہ میں سگھڑ ہوں یا نہیں پتہ نہیں کیونکہ امی تو نہیں مانتی:p
اور وہ ٹھیک کردیا ہے ۔۔ پہلے سے ٹائپ کیا تھا تو کچھ مسئلہ ہوگیا تھا خود ہی۔۔۔ ۔
امیاں شاید نہیں مانتی ہوں گی ورنہ مجھے تو تم بہت سگھڑ لگتی ہو :) فرحت آپی سے پوچھ لو چاہے
اور چینی کب ڈالنی ہے بھلا؟:rolleyes:
 

ملائکہ

محفلین
مجھے ٹیگ کیوں نہیں کیا۔۔۔ :cautious:



چلو کریں گے کسی دن تمہاری بھابھی کی منت۔۔۔ :p
کیونکہ آپکا، عائشہ اور نایاب انکل کا پیغام ٹیگ والے پوسٹ سے پہلے ہی آگیا تھا تو میں نے 3 ٹیگ بچا لئے:heehee:

اور آپ بھابھی کو بنا کر کھلائیں تو ہی بات بنے یہ نہیں کہ بھابھی کے کاموں میں اضافہ:cautious:
 

ملائکہ

محفلین
امیاں شاید نہیں مانتی ہوں گی ورنہ مجھے تو تم بہت سگھڑ لگتی ہو :) فرحت آپی سے پوچھ لو چاہے
اور چینی کب ڈالنی ہے بھلا؟:rolleyes:
اوہ ہاں چینی کا لکھنا تو یاد ہی نہیں رہا دودھ کے ساتھ ہی ڈالنی ہے۔۔۔ ٹھیک کردیا ہے اور کوئی غلطی ہے تو بھی ابھی ہی بتادو تاکہ ٹھیک ہوجائے۔۔
 
واہ بھئی بہت خوبصورت،
دیکھنے میں بہت اچھے ہیں اور کھانے میں بھی پر ایک مسئلہ ہے میری کچھ کھوپرے سے بنتی نہیں ایسا نہیں کہ میں کھاتا نہیں مجھے وہ پِنک کوکونٹ کوکیز بہت پسند ہیں۔ اگر یہ لڈو خشک فِیل نہیں دیتے تو پھر ٹرائے کرتے ہیں۔
 

ملائکہ

محفلین
واہ بھئی بہت خوبصورت،
دیکھنے میں بہت اچھے ہیں اور کھانے میں بھی پر ایک مسئلہ ہے میری کچھ کھوپرے سے بنتی نہیں ایسا نہیں کہ میں کھاتا نہیں مجھے وہ پِنک کوکونٹ کوکیز بہت پسند ہیں۔ اگر یہ لڈو خشک فِیل نہیں دیتے تو پھر ٹرائے کرتے ہیں۔
خشک کھوپرے سے کھانسی آتی ہے ۔۔۔ یہی فرق ہوتا ہے گھر کی بنائی ہوئی چیز اور بازار کی چیز میں ۔۔۔ یہ تو بہت ہی نرم نرم ہونگے پہلے دن کہ منہ میں ڈالنے سے گھل جائیں۔۔۔ اگر کھوپرا فریش ہوگا تو بہت اچھے بنیں گے اور مجھے کھوپرا بالکل فریش مل گیا تھا ۔۔۔ فریج میں رکھنے کے بعد نرم رہیں گے اور فرم بھی ہوجائیں گے ۔۔۔۔:)
 
Top