کھٹمل - کیا واپس آئیں گے؟؟؟؟؟؟؟

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
جی وہ پہلے بھی خالی تھی میں ویسی کر دوں گا میں نے سوچا الماری کے اوپر رکھوں تاکہ اے سی کی ٹھنڈک سے اس میں نا آئیں گے ۔ویسے کیا اے سی کی ٹھنڈک میں بھی یہ بڑھتے ہیں؟ میں بہت ہی ٹھنڈا رکھتا ہوں کمرہ :idontknow:

اس بارے میں مجھے علم نہیں ۔ اگر میں غلطی پر نہیں تو شاید تمام انسانی پیرا سائٹس کم و بیش اسی درجہ حرارت کے آس پاس ہوتے ہیں جو انسان کے لیے نارمل درجہ حرارت ہے ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
کہاں سے آپ کے کمپیوٹر سے؟ جب انٹرویو چل رہا تھا یہاں تو نہیں تھے وہ لوگ ۔یا آپ نے شمشاد بھائی کے ساتھ مل کر یہ پلان بنایا ہے ؟ میں اب وہ بات کرنا نہیں چاہتا ورنہ اس پر بہت بڑا جوک ہے لیکن کچھ لوگوں کے جزبات کی وجہ سے نہیں لکھتا :grin:

وہ دھاگہ غلط سمت میں چلا گیا حالانکہ وہاں کافی گفتگو ہو سکتی تھی بغیر جذبات میں آئے ۔ میں وہاں کچھ لکھنا تھا لیکن پھر وہاں کافی شدت پیدا ہو چکی تھی ۔
 
عسکری

معطل
اس بارے میں مجھے علم نہیں ۔ اگر میں غلطی پر نہیں تو شاید تمام انسانی پیرا سائٹس کم و بیش اسی درجہ حرارت کے آس پاس ہوتے ہیں جو انسان کے لیے نارمل درجہ حرارت ہے ۔

مطلب وہ بھی میرے ساتھ مزے میں ہیں یہاں ۔ میں اب کیا کروں سوچ رہا ہوں ۔ہر ہفتے اتنا کام مجھے سے نہیں ہوتا کہ ہر چیز نکال کر کلین کروں ۔ میں دیکھتا ہوں کوئی حل نکلے دوائی والا تو مجھے جانا ہے 3-4 دن باہر وہی لگا جاؤں جیسے شمشاد بھائی نے کہا ۔:rollingeyes:
 
عسکری

معطل
وہ دھاگہ غلط سمت میں چلا گیا حالانکہ وہاں کافی گفتگو ہو سکتی تھی بغیر جذبات میں آئے ۔ میں وہاں کچھ لکھنا تھا لیکن پھر وہاں کافی شدت پیدا ہو چکی تھی ۔

اس لیے میں نے چھوڑ دیا تھا مجھے یہ سب پسند نہیں ہے ۔ آرام سے بیٹھ کر جتنی بات کریں مجھے کوئی تکلیف نہیں ہے جو پوچھیں یا ڈسکس کریں پر ہلڑ بازی لغویات لعن طعن مجھ سے نہیں ہوتی ۔ بات کرتے وقت دونوں پارٹیاں حد میں رہیں تو شاید کچھ اچھا ہو سکتا تھا ہر اگر وہی ہٹ دھرمی فتوے بازی گالم گلوچ ہی چل پڑی تھی میں نے شمشاد بھائی کو کہا تھا بند کر دیں پر انہوں نے مان کے بھی بند نہیں کیا جس پر مزید موقع ملا لوگوں کو ۔آپ لکھ دیں میں آپ کو جواب دے دوں گا :blushing:
 
ساجد

محفلین
کھٹمل کا علاج تو معلوم نہیں البتہ کاکرچ کا آزمودہ علاج ہے کہ ایک کمرے کے لئیے قریب 15 گرام آٹا (پاؤڈر) میں 10 گرام بورک ایسڈ شامل کر کے گوندھ لیں اور اس کی گول بیر کے سائز کی گولیاں بنا کر دیوار اورقالین کے سنگم میں قالین کے نیچے اور کچن میں کاکروچز کی گزر گاہوں میں رکھ دیں تو کاکروچ فوری بھاگ جاتے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
اس سے کاکروچ ہی نہیں بلکہ کیڑے مکوڑے سب ختم ہو جاتے ہیں۔ بچوں والے گھر میں گولیاں ایسی جگہوں پر رکھی جائیں جہاں سے بچے اٹھا کر منہ میں نہ ڈال سکیں۔
 
عندلیب

محفلین
کہتے ہیں اجوائن سے بھی کھٹمل بھاگ جاتے ہیں اپنے کمرے میں چاروں طرف اجوائن ڈال کر دیکھئے اس سے کوئی نقصان بھی نہیں ۔
 
وجی

لائبریرین
Patriot صاحب ایک سادہ سا مشورہ ہم بھی دے دیتے ہیں
پہلی بات کھٹمل چل کر نہیں آتے اور عمعوما لوگوں کے ذریعے آتے ہیں یا پھر انکے سامان کے ذریعے اور لوگوں میں آپ بھی شامل ہوسکتے ہیں
خیر کھٹمل پر اکثر دوائیوں کا اثر تو ہوجاتا ہے مگر اسکے انڈوں پر نہیں ہوتا اور کچھ دن بعد جب اسکے انڈوں سے بچے نکلتے ہیں تو اس وقت تک دوائی کا اثر ختم ہوچکا ہوتا ہے
کھٹمل کہاں کہاں پیدا ہوسکتے ہیں وہ عمعوما اندھیرے والی جگہ پر ملتے ہیں اور وہ آپ کے کمرےمیں موجود بیڈ ، کرسی، الماری، کالین ، میز، بیگ، کارٹن ، دروازے کے کونوں میں اور ہاں عمعوما آپ کے برقی آلات میں بھی ہوسکتے ہیں اور کمرےکے سوئچ بورڈ میں بھی کھٹمل مل سکتے ہیں یاد رکھیئے اندھیرے جگہ پر زیادہ ملنے کی امید ہوتی ہے۔
یاد رکھیں دھوپ میں کچھ چیزیں رکھنے کے باوجود کھٹمل رہ جاتے ہیں کیونکہ چیزوں کی خدوخال کی وجہ سے کچھ جگہیں اندھیرے میں رہ جاتی ہیں اور کھٹمل ان اندھیری جگہوں پر آجاتے ہیں
ہاں اگر آپ وقت با وقت اپنی چیزوں کو اوپر نیچے کرتے رہیں دھوپ میں
آسان حل یہ ہے کہ بازار سے عام اسپرٹ لے کر بغیر کچھ ملائیں تمام جگہوں پر اسپرے کریں یاد رکھیں تمام جگہوں پر سوائے برقی آلات پر ۔
ایک دفعہ کرنے کے بعد تین سے چار دن بعد دوبارہ تمام جگہوں پر یہ اسپرے کریں ۔
پھر کہیں آپ کو کھٹملوں سے نجات مل سکتی ہے ۔
 
عسکری

معطل
اس سے کاکروچ ہی نہیں بلکہ کیڑے مکوڑے سب ختم ہو جاتے ہیں۔ بچوں والے گھر میں گولیاں ایسی جگہوں پر رکھی جائیں جہاں سے بچے اٹھا کر منہ میں نہ ڈال سکیں۔
ہاں میں وہی سوچ رہا ہوں بھئی ویسے بچے کہاں سے یہاں تو بلی بھی ہماری طرح شادی سے نفرت کرتی ہے اور اکیلی ہے :biggrin:
 
عسکری

معطل
Patriot صاحب ایک سادہ سا مشورہ ہم بھی دے دیتے ہیں
پہلی بات کھٹمل چل کر نہیں آتے اور عمعوما لوگوں کے ذریعے آتے ہیں یا پھر انکے سامان کے ذریعے اور لوگوں میں آپ بھی شامل ہوسکتے ہیں
خیر کھٹمل پر اکثر دوائیوں کا اثر تو ہوجاتا ہے مگر اسکے انڈوں پر نہیں ہوتا اور کچھ دن بعد جب اسکے انڈوں سے بچے نکلتے ہیں تو اس وقت تک دوائی کا اثر ختم ہوچکا ہوتا ہے
کھٹمل کہاں کہاں پیدا ہوسکتے ہیں وہ عمعوما اندھیرے والی جگہ پر ملتے ہیں اور وہ آپ کے کمرےمیں موجود بیڈ ، کرسی، الماری، کالین ، میز، بیگ، کارٹن ، دروازے کے کونوں میں اور ہاں عمعوما آپ کے برقی آلات میں بھی ہوسکتے ہیں اور کمرےکے سوئچ بورڈ میں بھی کھٹمل مل سکتے ہیں یاد رکھیئے اندھیرے جگہ پر زیادہ ملنے کی امید ہوتی ہے۔
یاد رکھیں دھوپ میں کچھ چیزیں رکھنے کے باوجود کھٹمل رہ جاتے ہیں کیونکہ چیزوں کی خدوخال کی وجہ سے کچھ جگہیں اندھیرے میں رہ جاتی ہیں اور کھٹمل ان اندھیری جگہوں پر آجاتے ہیں
ہاں اگر آپ وقت با وقت اپنی چیزوں کو اوپر نیچے کرتے رہیں دھوپ میں
آسان حل یہ ہے کہ بازار سے عام اسپرٹ لے کر بغیر کچھ ملائیں تمام جگہوں پر اسپرے کریں یاد رکھیں تمام جگہوں پر سوائے برقی آلات پر ۔
ایک دفعہ کرنے کے بعد تین سے چار دن بعد دوبارہ تمام جگہوں پر یہ اسپرے کریں ۔
پھر کہیں آپ کو کھٹملوں سے نجات مل سکتی ہے ۔

جی میں مارکیٹ میں چیک کرتا ہوں کل پرسوں اس کا کوئی پکا علاج انڈے بھی تباہ کرنے ہیں مجھے ان کے اگر ہیں تو :mad:
 
عندلیب

محفلین
یہ کیا ہوتی ہے کچھ مزید بتائیں گی :confused:
اجوائن کے متعلق تفصیل یہاں دیکھئے
اور یہ لیجئے تصویر
AjwainTT.jpg
 
طالوت

محفلین
پیٹرول کا اسپرے کرنے سے بھی چھٹکار ممکن ہے اگر نہ ہو تو اسپرے کے بعد آگ لگانے سے کٹھملوں کا خاتمہ یقینی ہے ۔
قالین کی موجودگی میں کٹھملوں سے جان نہیں چھوٹنے والی ۔
اور اطلاع دینے کا شکریہ ، اب میں ادھر کا رخ نہیں کرنے والا۔
 
لو جی آپ جیسے دوست ہوں تو خانہ خراب یقینی ہے ھھھھھھھھھھھ آپ کیوں نہیں آ رہے میں نے سارے مار دے سب دھو دیا ہے اب کیا ڈر ہے بھئی ؟:(
 
Top