کھیلتے ہوئے پروگرامنگ سیکھیں

نبیل

تکنیکی معاون
جیسبادی کے بچوں کو پروگرامنگ سکھانے والے تھریڈ سے مجھے اس سے کچھ ہٹ کر یعنی بڑوں کو پروگرامنگ سکھانے کے موضوع پر کچھ خیال آیا۔ کافی عرصہ پہلے میں نے کچھ ملٹی پلئیر گمیز (Multi-Player Games) کے متعلق پڑھا تھا جس میں کھیل میں شریک اگلی چال چلنے کے لیے کچھ پروگرامنگ کرتے ہیں۔

ایسا ایک سسٹم آئی بی ایم میں ڈیویلپ کردہ روبوکوڈ (Robocode) ہے جو کہ جاوا پروگرامنگ لینگویج سکھانے کے لیے ایک مصنوعی ذہانت کی ایک multi-player game ہے۔ اس گیم کو کھیلنے والے اپنے مد مقابل کھلاڑیوں سے لڑنے کے لیے جاوا کوڈ لکھتے ہیں۔ دوسرا سسٹم ٹیریریم ڈاٹ نیٹ‌ (Terrarium .NET) ہے جو کہ ایک ایکو سسٹم (Eco System) کی سمولیشن ہے۔ اس کھیل کے شرکا اس مصنوعی ایکو سسٹم میں مصنوعی سپیشز بنانے کے لیے ڈاٹ نیٹ کوڈ لکھتے ہیں اور ان کا مقصد اس ایکو سسٹم میں موجود دوسری مخلوقات کے مقابلے میں بقا کی جنگ جیتنا ہوتا ہے۔

ان دونوں سسٹمز میں ایک مرکزی سرور کی ضرورت پڑتی ہے۔ اگر چہ میرا ذاتی طور پر اس مصنوعی ذہانت کی گیم کھیلنے کا تجربہ نہیں ہے لیکن میرا قیاس ہے کہ یہ جاوا اور ڈاٹ نیٹ پروگرامنگ سکھانے کا ایک اچھا اور دلچسپ میڈیم ثابت ہو سکتا ہے۔
 
جیسبادی

محفلین
جی یہ کالج اور یونیورسٹی کے طلبا کیلئے اچھا چیلنج ہو گا۔ ibm کا جاوا کا یہ صفحہ مجھے بھی یاد پڑتا ہے۔ ہمیں تو کوئی پیسے دے تو تب ہی کوئی پروگرام لکھیں گے۔ یونیوسٹیوں کے درمیان عالمی مقابلہ بھی ہوتا ہے۔ پچھلی بار چین کے طلبا نے کچھ اعزاز جیتے تھے۔ گوگل بھی سمر کوڈ کا احتمام کرتا ہے۔
 
دوست

محفلین
یہ تو بڑی اچھی چیز ہے۔ اور جاوا تو ویسے بھی بار بار میرے آگے آرہی ہے آج کل ۔ اگر وقت ملا تو ضرور یہاں جاؤں گا۔
ہوسکتا ہے اردو ویب کو ایک عدد پلاپلایا جاوا پروگرامر مل جائے۔ 8)
 
موجو

لائبریرین
السلام علیکم ور حمۃ اللہ وبرکاتہ
نبیل بھائی یہ سلسلہ تو شاید ٹوٹ گیا ہے میرا خیال تھا کہ آپ شاید خود کوئی سیریز شروع کریں لیکن یہاں چند ایک پوسٹس کے بعد کچھ نہیں ہم جیسے مبتدیوں کو ایسی چیزوں‌کی بہت ضرورت ہے
 
ایسا ایک سسٹم آئی بی ایم میں ڈیویلپ کردہ روبوکوڈ (Robocode) ہے جو کہ جاوا پروگرامنگ لینگویج سکھانے کے لیے ایک مصنوعی ذہانت کی ایک multi-player game ہے۔ اس گیم کو کھیلنے والے اپنے مد مقابل کھلاڑیوں سے لڑنے کے لیے جاوا کوڈ لکھتے ہیں۔
چلیں، وقت ملنے پر اپنی جاوا کی مہارت کو جانچتا ہوں۔
 
عبیر خان

محفلین
جیسبادی کے بچوں کو پروگرامنگ سکھانے والے تھریڈ سے مجھے اس سے کچھ ہٹ کر یعنی بڑوں کو پروگرامنگ سکھانے کے موضوع پر کچھ خیال آیا۔ کافی عرصہ پہلے میں نے کچھ ملٹی پلئیر گمیز (Multi-Player Games) کے متعلق پڑھا تھا جس میں کھیل میں شریک اگلی چال چلنے کے لیے کچھ پروگرامنگ کرتے ہیں۔

ایسا ایک سسٹم آئی بی ایم میں ڈیویلپ کردہ روبوکوڈ (Robocode) ہے جو کہ جاوا پروگرامنگ لینگویج سکھانے کے لیے ایک مصنوعی ذہانت کی ایک multi-player game ہے۔ اس گیم کو کھیلنے والے اپنے مد مقابل کھلاڑیوں سے لڑنے کے لیے جاوا کوڈ لکھتے ہیں۔ دوسرا سسٹم ٹیریریم ڈاٹ نیٹ‌ (Terrarium .NET) ہے جو کہ ایک ایکو سسٹم (Eco System) کی سمولیشن ہے۔ اس کھیل کے شرکا اس مصنوعی ایکو سسٹم میں مصنوعی سپیشز بنانے کے لیے ڈاٹ نیٹ کوڈ لکھتے ہیں اور ان کا مقصد اس ایکو سسٹم میں موجود دوسری مخلوقات کے مقابلے میں بقا کی جنگ جیتنا ہوتا ہے۔

ان دونوں سسٹمز میں ایک مرکزی سرور کی ضرورت پڑتی ہے۔ اگر چہ میرا ذاتی طور پر اس مصنوعی ذہانت کی گیم کھیلنے کا تجربہ نہیں ہے لیکن میرا قیاس ہے کہ یہ جاوا اور ڈاٹ نیٹ پروگرامنگ سکھانے کا ایک اچھا اور دلچسپ میڈیم ثابت ہو سکتا ہے۔
بہت اچھی ہے سر۔ شکریہ :)
 
bilal260

محفلین
کیا کوئی ایسی گیم ہے جس میں دماغ بھی نہ کھپانا پڑے اور مزہ بھی آئے؟؟؟
کرش کینڈی ہی ٹھیک رہے گی۔ہا ہا ہا۔
 
Top