نبیل
تکنیکی معاون
جیسبادی کے بچوں کو پروگرامنگ سکھانے والے تھریڈ سے مجھے اس سے کچھ ہٹ کر یعنی بڑوں کو پروگرامنگ سکھانے کے موضوع پر کچھ خیال آیا۔ کافی عرصہ پہلے میں نے کچھ ملٹی پلئیر گمیز (Multi-Player Games) کے متعلق پڑھا تھا جس میں کھیل میں شریک اگلی چال چلنے کے لیے کچھ پروگرامنگ کرتے ہیں۔
ایسا ایک سسٹم آئی بی ایم میں ڈیویلپ کردہ روبوکوڈ (Robocode) ہے جو کہ جاوا پروگرامنگ لینگویج سکھانے کے لیے ایک مصنوعی ذہانت کی ایک multi-player game ہے۔ اس گیم کو کھیلنے والے اپنے مد مقابل کھلاڑیوں سے لڑنے کے لیے جاوا کوڈ لکھتے ہیں۔ دوسرا سسٹم ٹیریریم ڈاٹ نیٹ (Terrarium .NET) ہے جو کہ ایک ایکو سسٹم (Eco System) کی سمولیشن ہے۔ اس کھیل کے شرکا اس مصنوعی ایکو سسٹم میں مصنوعی سپیشز بنانے کے لیے ڈاٹ نیٹ کوڈ لکھتے ہیں اور ان کا مقصد اس ایکو سسٹم میں موجود دوسری مخلوقات کے مقابلے میں بقا کی جنگ جیتنا ہوتا ہے۔
ان دونوں سسٹمز میں ایک مرکزی سرور کی ضرورت پڑتی ہے۔ اگر چہ میرا ذاتی طور پر اس مصنوعی ذہانت کی گیم کھیلنے کا تجربہ نہیں ہے لیکن میرا قیاس ہے کہ یہ جاوا اور ڈاٹ نیٹ پروگرامنگ سکھانے کا ایک اچھا اور دلچسپ میڈیم ثابت ہو سکتا ہے۔