اے بی ڈی ویلیئرز پی ایس ایل 4 کا حصہ ہونگے
جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز پی ایس ایل 4 میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
پی ایس ایل میں شرکت کی تصدیق کرتے ہوئے ڈی ویلیئرزنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ 'پاکستان سپر لیگ اب دنیا کی بہترین ٹی 20 ٹورنامنٹ لیگ چکی ہے اور میں گزشتہ برسوں کے دوران پی ایس ایل کے میچوں سے کافی محظوظ ہوا ہوں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ احسان مانی نے ڈی ویلیئرزکو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ڈی ویلیئرزدور حاضر کے عظیم کھلاڑی ہیں اور ان کی شرکت سے ٹورنامنٹ کی اہمیت میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہم ڈی ویلیئرزکو پاکستان سپر لیگ میں سائن کرنے پر بہت پرجوش ہیں، ان کی شمولیت سے نوجوانوں کو سیکھنے کا بھی موقع ملے گا۔
ڈی ویلیئرزپی ایس ایل 2019 کے ڈرافٹس میں سب سے بڑی شمولیت ہوں گے، اپنے پیغام میں ڈی ویلیئرزنے پاکستانی شائقین کرکٹ کا شکریہ ادا کیا۔
ذرائع کے مطابق ڈی ویلیئرزکا پی ایس ایل 4 کا حصہ بننے کے بعد آسٹریلیا کے بلے باز ڈیوڈ وارنراور اسٹیون اسمتھ سے بھی پی ایس ایل حکام کی بات چیت جاری ہے۔
واضح رہے کہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے جنوبی افریقی بلے باز نے انٹرنیشنل کیرئیر میں 20 ہزار سے زائد رنز بنا رکھے ہیں اور ان کا شمار موجود دور کے عظیم کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔
لنک