کھیلوں کی خبریں

فریڈی فلنٹوف کون ہے؟ ٹاپ گیئر میں پہلی بار دیکھا ہے لیکن شاید کوئی کرکٹر ہے

جی انگلش کرکٹر تھے۔ بہترین آل راؤنڈرز میں سے ایک، خاص کر ایشیز 2005 میں تو کمال شمال کر دیے تھے۔
اور ٹاپ گئیر میں کیسے چل رہے ہیں؟
 

فرقان احمد

محفلین
محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
وہ بہتر سمجھتے ہوں گے۔ ہمیں یہ فیصلہ نہایت نا مناسب لگا۔ اب کون منتیں کرے! بالآخر، ہماری روایات کے عین مطابق، وہ فیصلہ واپس لے ہی لیں گے؛ امکان غالب ہے۔
 

حسیب

محفلین
وہ بہتر سمجھتے ہوں گے۔ ہمیں یہ فیصلہ نہایت نا مناسب لگا۔ اب کون منتیں کرے! بالآخر، ہماری روایات کے عین مطابق، وہ فیصلہ واپس لے ہی لیں گے؛ امکان غالب ہے۔
مشکل ہے۔ ٹی ٹوئنٹی لیگز کی وجہ سے
اگر لیگز میں سے زیادہ شہرت نہ ملی تو پحر ہو سکتا ہے کہ واپس لے لے
 

جاسم محمد

محفلین
پاکستانی ٹیم نے اسرائیلی ٹیم کو فٹبال میچ میں شکست دی
میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑی جارحانہ انداز میں ایک دوسرے کے گول پر تابڑ توڑ حملے کر رہے تھے لیکن جب کھیل ختم ہوا تو پاکستانی اور اسرائیلی کھلاڑیوں کو گلے ملتے دیکھ کر یوں لگا جیسے ان کا کوئی غم سانجھا ہے۔


پاکستانی اور اسرائیلی کھلاڑیوں کے مابین یہ مناظر برطانوی علاقے ویلز کے شہر کارڈف کے میدان میں کھیلے جانے والے ایک فٹبال میچ کے تھے، جہاں بے گھر افراد کا فٹبال عالمی کپ کھیلا جا رہا ہے۔ یہ محض کھیل نہیں بلکہ بے گھروں کا ورلڈ کپ مشکل حالات میں گھرے ان کھلاڑیوں کی زندگیوں پر بھی مثبت اثرات مرتب کر رہا ہے۔

سترہویں 'ہوم لیس ورلڈ کپ‘ میں دنیا بھر کے پچاس ممالک سے تعلق رکھنے والے پانچ سو کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ ہفتہ ستائیس جولائی کے روز شروع ہونے والا یہ ورلڈ کپ سات روز جاری رہے گا۔

ٹورنامنٹ میں جرمنی اور کئی دیگر ترقی یافتہ ممالک کی بے گھر افراد کی ٹیموں سے لے کر پاکستان اور بھارت سمیت پچاس سے زائد ممالک کی ٹیمیں شامل ہیں۔

خواتین کے ورلڈ کپ کے لیے سولہ ممالک کی ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ جب کہ مردوں کے ورلڈ کپ کے چوالیس ممالک پر مشتمل ٹیمیں آٹھ گروپوں میں منقسم ہیں۔ ہر گروپ میں پانچ یا چھ ٹیمیں شامل ہیں۔

گروپ ای میں پاکستان اور اسرائیل سمیت چھ ممالک کی ٹٰیمیں شامل ہیں اور ان میں سے تین ٹیمیں ہی اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ اس گروپ میں پاکستان، اسرائیل، فرانس، پرتگال، ہنگری اور شمالی آئرلینڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہیں۔ پاکستانی ٹیم نے اپنا پہلا میچ اسرائیل کے خلاف کھیلا۔


پاکستان بمقابلہ اسرائیل

اس مقابلے میں کھیلے جانے میچوں کا دورانیہ چودہ منٹ ہے۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے پہلے ہاف میں دو کے مقابلے میں چار گول سے سبقت حاصل کر لی تھی۔

دوسرا ہاف شروع ہوا تو اسرائیلی کھلاڑیوں نے تیسرا گول کر دیا تو یوں دکھائی دیا کہ مقابلہ سخت رہے گا۔ لیکن پاکستانی ٹیم نے پانچ مزید گول کر کے آخر کار میچ چار کے مقابلے میں نو گول سے جیت لیا۔

۔اتوار اٹھائیس جولائی کو پاکستانی ٹیم پہلے ہنگری اور بعد ازاں فرانس کے خلاف میچ کھیلے گی۔

گروپ ایچ میں شامل جرمن ٹیم کو اپنے پہلے میچ میں لیتھوانیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی ٹیم بوسنیا ہرزیگوینا کے ہاتھوں دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست کھا گئی۔
 

محمد وارث

لائبریرین
اس معیار سے ٹیسٹ کرکٹ کے بہترین آل راؤنڈرز: 4000 ٹیسٹ رنز اور 100 ٹیسٹ وکٹیں، صرف چھ کھلاڑی
82842790_10156886869412555_3834303238568411136_o.jpg
 

محمد وارث

لائبریرین
پس ثابت ہوا کہ ای ایس پی این کرک انفو والے بھی غلطیاں کرتے ہیں، حالانکہ جیسا معیار ہے ایسی فاش غلطیاں کرنی نہیں چاہئیں۔

4000 ٹیسٹ رنز اور 100 وکٹوں والے آل راؤنڈرز میں کارل ہوپر کو بھول گئے تھے، اب ڈال دیا ہے۔ :)

82526982_10156886923597555_9059486766423080960_o.jpg
 

فہد اشرف

محفلین
پس ثابت ہوا کہ ای ایس پی این کرک انفو والے بھی غلطیاں کرتے ہیں، حالانکہ جیسا معیار ہے ایسی فاش غلطیاں کرنی نہیں چاہئیں۔

4000 ٹیسٹ رنز اور 100 وکٹوں والے آل راؤنڈرز میں کارل ہوپر کو بھول گئے تھے، اب ڈال دیا ہے۔ :)

82526982_10156886923597555_9059486766423080960_o.jpg
حیرت ہے فلنٹوف اس فہرست میں جگہ نہ بنا سکے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری آخری ٹیسٹ کے آخری روز، انگلینڈ کے سٹورٹ براڈ، ٹیسٹ کرکٹ میں 500 وکٹیں حاصل کرنے والے ساتویں باؤلر بن گئے۔
20200728110625_854762.png
 

فہیم

لائبریرین
ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے پہلے 500 وکٹیں لینا والا باؤلر کورٹنی والش تھا۔
اور اسی نے کپل دیو کی 434 وکٹوں کا کئی برس پرانا ریکارڈ توڑا تھا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
آسڑیلیا اور انگلینڈ کے دو دو، ویسٹ انڈیز، سری لنکا اور انڈیا کا ایک ایک باؤلر لیکن افسوس اس کلب میں کوئی پاکستانی باؤلر نہیں ہے اور مستقبل قریب میں ایسا کوئی باؤلر نظر بھی نہیں آ رہا۔
 
Top