کھیل ہی کھیل میں “غیرمنقوط“الفاظ لکھیئے

دل اک سلسلہ دار لے دے رہا ہے
صدائے ھو اﷲ کا اک سلسلہ ہے
صدا ماہی ماہی،کی آئی کہاں سے
کوئی ہمدم دل ہے، سرگم سرا ہے
احاطہ کوئی کس طرح کر سکے گا
کسے مدحِ ممدوح کا حوصلہ ہے
وہ حامد،محمد و محمود و احمد
وہ حامود و ممدوح ہر دوسراہے
طلوع سحر کی طرح روئے احمد
معطر ہے کاکل گرہ در گرہ ہے
مرا لعل ہے سلک و الماس و گوہر
رسول مراحم ہے وہ مہرومہ ہے
طلاء و گہر لؤلؤ و لعل و مر مر
ہے اک درالماس لو دے رہا ہے
وہ محرم ہے اسرار ہر دوسرا کا
وہ آگاہِ ملک وراء الوراء ہے
وہ محور کرم کا وہ مصدر عطا کا
مرے دل کا درماں مرا مدعا ہے
وہ سردارِلولاک و مولائے سدرہ
وہ حد امل ہے وہی آسرا ہے
وہ محرم وہ گھائل دلوں کا ہے مرہم
وہ دلدار ہے درد دل کی دوا ہے
مدد ! المدد! اے رسول رسولاںؐ
دل اہلِ اسلام مردہ ہوا ہے
سلام علی روح و آل محمدؐ
مدامی مرا دل صدا دے رہا ہے
مہ و سال کا کارواں ،لمحہ،لمحہ
وصلو علی دائما کہہ رہا ہے
عمدہ کلام ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
ہو عطر سہاگ لگا کر مسرور
آرام محل رکھ اسم دل کا او حور
وہ طور دکھا ہم کو کہ کل ہو معلوم
موسیٰ کا عالم اور وہ لمحہ طور
انشاء اللہ خاں انشاء
 

سیما علی

لائبریرین
اول سرور دل کو ہو ، اس دم وہ کام کر
ہر اہل دل ہو محو ، وہ مدح امام کر
حاصل صلہ کلام کا دارالسلام کر
کر اس محل کو طور وہ اس دم کلام کر
کہہ آہ ، آہ ، سرور والا گہر کا حال
حال و داع اہل حرم اور سحر کا حال

میرزا دبیر
 

سیما علی

لائبریرین
اس طرح کا والا ہمم ، اس طرح کا سردار
اس طرح کا عالم کا ممد اور مددگار
وہ مصور الہام احد ، محرم اسرار
وہ اصل اصول کرم داور دوار
حاصل ، اگر اِک مردہ دل آگاہ کو مارا
مارا اگر اس کو اسد اللہ کو مارا

میر انیس
 

سیما علی

لائبریرین
کرم کی ردا لے کر سرکار آئے
وہ سرور وہ ہادی وہ سردار آئے
وہ سرور وہ اکرم وہ سردارِ عالم
وہ علم و فضل کے کرم کار آئے(۶)
ہر گُل کدہ کھلا ہے محمدؐ ﷺکے واسطے
مالک کی ہر عطا ہے محمدؐ ﷺکے واسطے
 

سیما علی

لائبریرین
اللہ اللہ لالہ‌‌ٔ کہسار
گل لوح لحد ہوا ہمدم

موسم گل ہو کوہ صحرا ہو
سر ہو سودا ہو ولولا ہمدم
 

سیما علی

لائبریرین
سرورِ دوسرا ،وہ رسول ہدیٰ
اس کے مملوک ہم ،وہ ہمارا امام
اس کو لاکھوں دورود
اُس کو لاکھوں سلام
ہے مسلسل وہی ہے مکمل وہی
اس کا اعلیٰ عمل ،اُس کا اعلیٰ کلام
اس کو لاکھوں دورود
اُس کو لاکھوں سلام
 
Top