رانا
محفلین
جماعت اسلامی بھی زبردستی کرنے میں کسی سے کم نہیں۔ کل گلشن اقبال میں ہماری ایک مسجد میں پہلی بار جمعہ نہیں ہوسکا جماعت اسلامی کی وجہ سے۔ مسجد کے میں گیٹ کے بالکل سامنے انہوں نے اپنا ٹینٹ لگا دیا۔ اتنی جگہ بھی نہ چھوڑی کہ لوگ جمعہ کے لئے مسجد کے اندر ہی داخل ہوسکیں۔ نیت صاف صاف فساد ہی کی نظر آتی تھی۔ ورنہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ آپ کسی فرقے کی مسجد کے گیٹ کے سامنے اپنا ٹینٹ لگالیں۔ بندہ کسی کے گھر کے سامنے بھی ٹینٹ لگائے تو اتنی جگہ چھوڑتا ہے کہ گھر کے مکینوں کو آنے جانے میں تکلیف نہ ہو۔ اور سارا علاقہ چھوڑ کر عین ہماری مسجد کے گیٹ کے سامنے ٹینٹ لگانا اس کی کوئی تک ہی نہیں بنتی۔ ہماری طرف سے ذرابھی کوئی بات ہوتی تو ان کا تو کچھ نہیں بگڑنا تھا سب کے نشانوں پر ہم ہی ہوتے۔ اس جماعت اسلامی سے بھلائی کی کوئی کیا توقع کر سکتا ہے کہ جس نے اپنے ایک دنیاوی فائدے کے لئے اور صرف دنیاوی الیکشن کی خاطر ایک فرقے کو اس کے ایک مذہبی فرض سے محروم کرنے میں بھی عار نہ جانا۔