کہا لاہور کو جائیں، کہا لاہور کو جاؤ

پھر دیگر مصروفیات چلتی رہیں۔اور آنے سے ایک رات پہلے رشتہ داروں کی طرف باربی کیو پارٹی میں شریک ہوئے۔
20161029_212351_HDR_zpsba7pog9x.jpg~original

20161029_213358_HDR_zpsgznjlzzq.jpg~original

سکائی لالٹین بھی اڑائی گئیں۔
20161029_230033_zpsmkeqeoh1.jpg~original

20161029_231528_zpss8dvb3fa.jpg~original
 
اور اگلے دن شام لاہور سے اسلام آباد واپسی ہوئی۔
لاہور سٹیشن
20161030_172524_zpszatydg7k.jpg~original

20161030_172552_zpspbb2gqrv.jpg~original

یوں ایک مختصر مگر بھرپور سفر اختتام کو پہنچا۔

کیا لوگوں نے گرد آلود کتنا چہرۂ ماضی
نظرؔ حیرت ہے پھر بھی اس کی تابانی نہیں جاتی

نظرؔ لکھنوی
تمام شد​
 
آخری تدوین:
میاں لاہور ہفتہ رہ کر چلے گئے۔۔۔ ملے نہیں۔۔۔۔ مروتاً بھی نہیں پوچھا۔۔۔ ستم کیا۔
مروتاً پوچھنا سرشت میں نہیں، تبھی پوچھتا ہوں جب واقعتاً مل سکوں۔ جیسا کے روداد میں بھی ہلکا پھلکا ذکر کیا کہ بمشکل دو دن میں سے کچھ وقت اتنا گھومنے پھرنے کے لئے نکال سکا۔ کچھ رشتہ داروں کو بھی وقت نہ دے سکا۔ ملنے کی خواہش موجود تھی، وقت ندارد :)
 
رنجیت سنگھ کے بنائے ہوئے گوردوارہ تک جانے کا وقت نہ تھا، دور سے ہی ایک تصویر لے لی۔
دہشت گردی کے خطرے کی وجہ سے اب یہاں سیاحوں کو داخلے کی اجازت نہیں ہے۔
اسے گردوارہ ڈیرہ صاحب یا رنجیت سنگھ کی مڑی کہا جاتا ہے۔ سکھ ازم کے پہلے مذہبی مقتول گرو ارجن کی یاد میں تعمیر کیا گیا تھا۔
 
عثمان

محفلین
بہت خوب! :)
میرا مشورہ ہے کہ جب آپ کسی شہر کی سیر کریں تو تاریخی مقامات کی سیر کے ساتھ ساتھ ایک دو تصاویر عام شہری زندگی مثلاً مصروف گلیاں اور بازار وغیرہ کی بھی شائع کیا کریں۔ :)
 
زندگی تیز رفتاری سے بھاگ رہی ہے ۔گھر سے دفتر اور دفتر سے گھر کی دوڑ کے علاوہ صحت کے مسائل کے درمیان اب کسی دفتری یا خاندانی دورہ کے علاوہ سیر و تفریح کے لئے نکلنا تقریباً ختم ہی ہو چکا ہے۔
اس قضیے پر فقیر عنقریب ایک مرثیہ لکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ :):):)
ایسے میں جب ایک نجی مصروفیت کے سبب لاہور جانے کا موقع بنا ، تو اس کا پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہمت کر کے ایک ہفتہ کی رخصت لی اور فیملی کے ساتھ لاہور کا قصد کیا۔
ہمت تو نہ ہوئی نہ پھر؟ ہمیں دیکھیے۔ ہم پہلے رخصت (French leave) لیتے ہیں اور پھر ہمت کرتے ہیں۔ :whistle::whistle::whistle:
اگر چہ یہ تو نہیں کہا جا سکتا کہ لاہور جی بھر کر دیکھ لیا، البتہ نجی مصروفیات اور رشتہ داروں سے ملاقات کے درمیان دو تین دن کچھ وقت کے لئے گھومنے کا موقع ملا۔ تو اس وقت کا بھر پور استعمال کرتے ہوئے لاہور کے کچھ گوشے ضرور دیکھ لئے۔
گوشے؟ ان میں تو رہائشی سکیمیں بن سکتی ہیں بھئی۔ ;););)
یہاں پر لاہور کے کافی محفلین موجود ہیں، اور جو لاہور کے نہیں ان میں سے بھی شاید بہت سے ایسے ہوں، جنہوں نے لاہور کو میرے سے کہیں زیادہ دیکھ رکھا ہے۔
کہیں زیادہ کا تو پتا نہیں البتہ کہیں اور سے ضرور دیکھ رکھا ہے۔ :D:D:D
بہر حال جو کچھ میں نے اپنی آنکھ سے دیکھا، اس کا کچھ حصہ اپنے کیمرہ کی آنکھ سے آپ کے لئے بھی محفوظ کر لیا۔
کھلا تضاد ہے۔ یا تو اپنی آنکھ سے محفوظ بھی کرتے یا دیکھتے بھی کیمرے کی آنکھ سے۔ :sneaky::sneaky::sneaky:
باضابطہ فوٹو گرافر نہ ہونے اور موبائل کیمرہ استعمال کرنے کے سبب تصاویر میں موجود کمی کو برداشت کر لیجئے گا۔
ہمارا تو خیال ہے کہ بےضابطہ فوٹوگرافر کمی کم اور زیادتی زیادہ کرتے ہیں۔
ہائے اللہ، ہمیں بھی اونچائی سے ڈر لگتا ہے مگر اتنا بھی نہیں! :LOL::LOL::LOL:
سب سے پہلے فورٹریس سٹیڈیم گئے۔ جہاں سٹیڈیم کے باہر موجود مارکیٹ میں جیب ہلکی کی۔ اور چند تصاویر لیں۔
جیب کی تو کوئی تصویر نہیں ہے ان میں۔ :(:(:(
پہلے فورٹریس کے ساتھ ہی موجود ہائپر سٹار مال کانے کا ارادہ تھا، مگر باہر ہی مارکیٹ میں جیب ہلکی ہو جانے کے باعث اور بالکل خالی ہو جانے کے ڈر سے یہ کہتے ہوئے ترک کر دیا کہ دکانیں ہی تو ہیں، کہیں اور چلتے ہیں۔
کاروبارِ حیات چل ہی مردوں کی جیب اور عورتوں کی جیبھ کے طفیل رہا ہے۔ :cool::cool::cool:
مینارِ پاکستان مرمتی کام ہونے کے باعث بند تھا
پاکستان تو "مرمت" کے بعد کھول دیا گیا ہے۔ مینار ابھی تک کیوں بند ہے؟ :unsure::unsure::unsure:
شاہی قلعہ جس دروازے سے داخل ہوئے، اس کا نام شاہ برج دروازہ ہے۔
جو تقطیع اس دروازے کی ہے اسے نوگزے پیر کے مقبرے پر ہونا چاہیے تھا۔ :LOL::LOL::LOL:
ہاتھیوں کے لئے بنائی گئی سیڑھیاں
شکریہ۔ آئندہ نہیں چڑھیں گے۔ :):):)
شاہی قلعہ کا نقشہ (سمجھ نہ آئے تو معذرت)
قبول کی گئی۔ :in-love::in-love::in-love:
علامہ اقبال کے مقبرہ کی طرف جانے کا راستہ بھی بند تھا، لہٰذا دور سے ہی فاتحہ پڑھی اور ان کی وفات کے بعد شائع ہونے والی ان کی شاعری پر ان سے تعزیت بھی کی۔
ہم اسلام آباد آئے تو فرازؔ کے مزار پہ ماتم کریں گے! :devil1::devil1::devil1:
سورج کے اوپر بننے والے دائرہ کی تاحال کوئی وجہ سمجھ نہیں آئی۔
ہمیں بھی نہیں آئی۔ پر ہم اتنے پریشان تو نہیں ہوئے۔ :cool::cool::cool:
کیا لوگوں نے گرد آلود کتنا چہرۂ ماضی
نظرؔ حیرت ہے پھر بھی اس کی تابانی نہیں جاتی
رودادِ سفر ایک طرف اور یہ شعر ایک طرف! :applause::applause::applause:
---
مجموعی طور پر بہت اچھی روئیداد، تابش بھائی۔ جی خوش کر دیا آپ نے۔ دو باتیں بالخصوص اچھی لگیں۔ ایک تو یہ کہ آپ نے مقاماتِ مذکورہ کو خالص سیاحانہ نظر سے دیکھا اور دکھایا جس کا لطف عموماً ہم جیسے لوگ نہیں اٹھا سکتے۔ دوسری یہ کہ آپ کی حسِ مزاح ترقی کرتی جارہی ہے جس کا لطف خصوصاً ہم جیسے لوگ بہت اٹھاتےہیں۔ :redheart::redheart::redheart:
---
میاں لاہور ہفتہ رہ کر چلے گئے۔۔۔ ملے نہیں۔۔۔۔ مروتاً بھی نہیں پوچھا۔۔۔ ستم کیا۔
ہم لاہور کا ارادہ رکھتے ہیں اور ہماری رحم دلی بھی کافی مشہور ہے۔ :bee::bee::bee:
 
کعنان

محفلین
السلام علیکم

مقبرہ سے باہرغروب سے ذرا پہلے۔ سورج کے اوپر بننے والے دائرہ کی تاحال کوئی وجہ سمجھ نہیں آئی۔

آپ جب صرف سورج کی تصویر لیں گے تو وہ بالکل درست آئے گی کیونکہ موبائل کیمرہ سورج کو فوکس کرتا ہے، اور جب سورج کے ساتھ کسی اور کی تصویر لیں گے تو کیمرہ کے سامنے جو پہلے ہے کیمرہ اسے فوکس کرتا ہے اور سورج کو نہیں اسی لئے سورج کے قریب ایک دائرہ یا دائرے یا پوری سفید روشنی پھیل جائے گی، جس کا ایک نمونہ آپ کی پیش کی گئی تصویر میں ہے۔ موبائل کمیرہ سے ایک طریقہ سے دونوں کی تصویر درست لی جا سکتی ہے۔

والسلام
 
بہت خوب! :)
میرا مشورہ ہے کہ جب آپ کسی شہر کی سیر کریں تو تاریخی مقامات کی سیر کے ساتھ ساتھ ایک دو تصاویر عام شہری زندگی مثلاً مصروف گلیاں اور بازار وغیرہ کی بھی شائع کیا کریں۔ :)
بہت شکریہ عثمان بھائی.
آپ کا مشورہ صائب ہے.
ابھی تو لاہور کی مصروف گلیوں اور بازاروں میں گھومنے کا موقع ہی نہیں ملا. :)
فیملی کے ساتھ اور قلیل وقت میں یہ ذرا مشکل کام تھا.
 
اس قضیے پر فقیر عنقریب ایک مرثیہ لکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ :):):)
منتظر۔ :)
ہمت تو نہ ہوئی نہ پھر؟ ہمیں دیکھیے۔ ہم پہلے رخصت (French leave) لیتے ہیں اور پھر ہمت کرتے ہیں۔ :whistle::whistle::whistle:
آپ تو پھر آپ ہیں۔ :p
گوشے؟ ان میں تو رہائشی سکیمیں بن سکتی ہیں بھئی۔ ;););)
لاہور جتنا وسیع اور جتنے تاریخی و تفریحی مقامات اپنے اندر سموئے ہوئے ہے، اس لحاظ سے تو گوشے ہی ہیں۔ :D
کہیں زیادہ کا تو پتا نہیں البتہ کہیں اور سے ضرور دیکھ رکھا ہے۔ :D:D:D
چلیں میری وجہ سے آپ کو ایک اور موقع مل گیا۔ :)
کھلا تضاد ہے۔ یا تو اپنی آنکھ سے محفوظ بھی کرتے یا دیکھتے بھی کیمرے کی آنکھ سے۔ :sneaky::sneaky::sneaky:
آنکھ کا مقابلہ کیمرہ کہاں کر سکتا ہے، اپنے لئے تو وہی ہے جو آنکھوں سے دیکھا۔ اور آنکھوں دیکھا دکھانے کے لئے کیمرے کا سہارا لیا۔ :p
ہمارا تو خیال ہے کہ بےضابطہ فوٹوگرافر کمی کم اور زیادتی زیادہ کرتے ہیں۔
ہاہا، یہ بھی سہی ہے، تعداد کے اعتبار سے تو زیادتی ہی کرتے ہیں۔
ہائے اللہ، ہمیں بھی اونچائی سے ڈر لگتا ہے مگر اتنا بھی نہیں! :LOL::LOL::LOL:
تو آپ کا خیال تھا کہ شاہ رخ خان کی طرح لٹک کر تصویر بنواتا؟ :p
جیب کی تو کوئی تصویر نہیں ہے ان میں۔ :(:(:(
کاروبارِ حیات چل ہی مردوں کی جیب اور عورتوں کی جیبھ کے طفیل رہا ہے۔ :cool::cool::cool:
جیب تصویر کے قابل ہی کہاں رہی۔ :(
پاکستان تو "مرمت" کے بعد کھول دیا گیا ہے۔ مینار ابھی تک کیوں بند ہے؟ :unsure::unsure::unsure:
بار بار مرمت کی ضرورت پیش آتی ہےکہ لوگ اسے دیکھ کر حب الوطنی کا جذبہ ہی کیوں پالتے ہیں؟
جو تقطیع اس دروازے کی ہے اسے نوگزے پیر کے مقبرے پر ہونا چاہیے تھا۔ :LOL::LOL::LOL:
ہاہا۔
شکریہ۔ آئندہ نہیں چڑھیں گے۔ :):):)
چڑھ سکتے ہیں، ہاتھی پر بیٹھ کر۔
:in-love:
ہم اسلام آباد آئے تو فرازؔ کے مزار پہ ماتم کریں گے! :devil1::devil1::devil1:
:D اقبال نے تو جنگلا بھی لگوا دیا ہے کہ کوئی ایسا ویسا شاعر قریب بھی نہ پھٹکے۔
ہمیں بھی نہیں آئی۔ پر ہم اتنے پریشان تو نہیں ہوئے۔ :cool::cool::cool:
آپ بھبھوت سے نہیں ڈرتے؟ :nailbiting:
رودادِ سفر ایک طرف اور یہ شعر ایک طرف! :applause::applause::applause:
اسی لئے فیس بک پر صرف اسی شعر پر اکتفا کیا ہے۔ :)
مجموعی طور پر بہت اچھی روئیداد، تابش بھائی۔ جی خوش کر دیا آپ نے۔ دو باتیں بالخصوص اچھی لگیں۔ ایک تو یہ کہ آپ نے مقاماتِ مذکورہ کو خالص سیاحانہ نظر سے دیکھا اور دکھایا جس کا لطف عموماً ہم جیسے لوگ نہیں اٹھا سکتے۔ دوسری یہ کہ آپ کی حسِ مزاح ترقی کرتی جارہی ہے جس کا لطف خصوصاً ہم جیسے لوگ بہت اٹھاتےہیں۔ :redheart::redheart::redheart:
:redheart::redheart::redheart: مرشد آخر سیکھا کس سے ہے؟
ہم لاہور کا ارادہ رکھتے ہیں اور ہماری رحم دلی بھی کافی مشہور ہے۔ :bee::bee::bee:
میں آپ کو سنگ دل معلوم ہوتا ہوں۔ :mad:
 
آخری تدوین:
السلام علیکم

آپ جب صرف سورج کی تصویر لیں گے تو وہ بالکل درست آئے گی کیونکہ موبائل کیمرہ سورج کو فوکس کرتا ہے، اور جب سورج کے ساتھ کسی اور کی تصویر لیں گے تو کیمرہ کے سامنے جو پہلے ہے کیمرہ اسے فوکس کرتا ہے اور سورج کو نہیں اسی لئے سورج کے قریب ایک دائرہ یا دائرے یا پوری سفید روشنی پھیل جائے گی، جس کا ایک نمونہ آپ کی پیش کی گئی تصویر میں ہے۔ موبائل کمیرہ سے ایک طریقہ سے دونوں کی تصویر درست لی جا سکتی ہے۔

والسلام
بہت شکریہ کعنان بھائی اس وضاحت کا. فوٹو گرافی کی تفصیلات میں پڑنے کا آج تک موقع نہیں ملا، اور نہ ہی کوئی پروفیشنل کیمرہ آج تک لیا. :)
ورنہ میں تو پریشان تھا کہ کوئی بھبھبھوت وغیرہ نہ ہو. :p
 
ہاتھیوں کے لئے بنائی گئی سیڑھیاں
20161026_141353_HDR_zpsz1xacsgl.jpg~original
ان سیڑھیوں کو دیکھ کے لگتا ہے جیسے کسی نے پزل اپلوڈ کیا ہے کہ بتائیں اوپر کو جا رہی ہیں یا نیچے کو :) اب یہ نہیں پتہ کہ آپ کی فوٹو گرافی کا کمال ہے یا سیڑھیوں کا :)

بادشاہی مسجد کا بھی سرسری سا دورہ کیا۔
20161026_153133_HDR_zpsviub65ys.jpg~original
یہ دورہ کم اور دور دورہ زیادہ لگ رہا ہے :D

تابش بھا ئی مجھے سات سال ہو گئے ہیں لاہور میں جاب کرتے ہوئے ۔۔ یقین مانیں اتنا مزہ لاہور میں گھوم پھر کے نہیں آیا جتنا آپ کی فوٹو گرافی اور روداد پڑھ کر آیا ۔۔ آپ ماشا اللہ کافی اچھی فوٹو گرافی کر لیتے ہیں ۔۔ آج سے تو لاہور میں تبلیغی اجتماع شروع ہو رہا ہے ۔۔۔ جو 6 نومبر تک جاری رہے گا ۔۔ اچھا کیا آپ نے جو جلدی نکل گئے لاہور سے ورنہ ان دنوں میں لاہور میں آمد و رفت کافی مُشکل ہو جاتی ہے :)
 
اکمل زیدی

محفلین
اکمل زیدی بھائی ، یقین جانیے کہ تصاویر اپلوڈ کرنے سے لے کر پوسٹ کرنے تک صرف ایک گھنٹہ لگا۔
سمجھ تو گئے ہوں گے۔ :p
:)جی ..بھائی صاحب بہت اچھی طرح سمجھ گیا ہوں .... چلیں آج بتا ہی دوں میں کس صدمے سے گزرا میں نے بھی بہت تصاویر لی تھیں ...سوچا تھا ساتھ ساتھ تبصرہ بھی کرونگا اور اپنی سفر کی پوری روداد کراچی کینٹ روانگی سے لیکر واپسی تک آپ کو ایک دلچسپ روداد سناونگا جس میں رنگینی اور سنگینی دونوں کا ذکر ہوگا رنگینی اس sense کہ کچھ thirl اور ہمارے بچوں کی اور خود ہماری شرارتوں کی صورت میں اور سنگینی شناختی کارڈ کی عدم دستیابی اور طبیت خراب ہونے کی مگر بھلا ہو اس وقت کا جب mobile فون مرے بیٹے کے ہتھے چڑھ گیا ہم نے کہا چلو تھوڑا سکون رہے گا مگر جب واپس ہمارے ہاتھ میں آیا تو ہمارا سکون غارت ہوگیا سب کچھ ختم ہوچکا تھا سلیکٹ آل اور ڈیلیٹ آل ... میں تو اس پر بھی خوش نہ ہوسکا کے چلو موبائل میں جگہ بن گئی ....میں نے بڑی بے بسی سے بیٹے کی طرف دیکھا اور اس کا وہ جملہ جو اس کے منہ پر چڑھا ہوا تھا سننے کو ملا جو وہ اکثر مرے گھورنے پر بولتا ہے " ابو کا عوا ... ( ابو کیا ہوا ؟) بیگم کا مارے غصے کے برا حال تھا کیونکے ان کے موبائل کو وہ پہلے ہی زبردستی چائے پلا چکا تھا کپ میں ڈال کر . . . ہوٹل میں . . . بس پھر بغیر تصاویر کے مزہ نہیں آتا اس لئے ...
 
ان سیڑھیوں کو دیکھ کے لگتا ہے جیسے کسی نے پزل اپلوڈ کیا ہے کہ بتائیں اوپر کو جا رہی ہیں یا نیچے کو :) اب یہ نہیں پتہ کہ آپ کی فوٹو گرافی کا کمال ہے یا سیڑھیوں کا :)
:)
یہ دورہ کم اور دور دورہ زیادہ لگ رہا ہے :D
یہ اتنا ہی سرسری تھا کہ مسجد کے اندر صرف یہی تصویر لینے گیا تھا۔ وقت کی کمی کے باعث اگلی منزل کا قصد کیا۔ :)
تابش بھا ئی مجھے سات سال ہو گئے ہیں لاہور میں جاب کرتے ہوئے ۔۔ یقین مانیں اتنا مزہ لاہور میں گھوم پھر کے نہیں آیا جتنا آپ کی فوٹو گرافی اور روداد پڑھ کر آیا ۔۔ آپ ماشا اللہ کافی اچھی فوٹو گرافی کر لیتے ہیں ۔۔ آج سے تو لاہور میں تبلیغی اجتماع شروع ہو رہا ہے ۔۔۔ جو 6 نومبر تک جاری رہے گا ۔۔ اچھا کیا آپ نے جو جلدی نکل گئے لاہور سے ورنہ ان دنوں میں لاہور میں آمد و رفت کافی مُشکل ہو جاتی ہے :)
بہت شکریہ جناب۔ آپ کو اچھا لگا تو پوسٹ کرنے کا مقصد پورا ہو گیا۔ :redheart:
 
:)جی ..بھائی صاحب بہت اچھی طرح سمجھ گیا ہوں .... چلیں آج بتا ہی دوں میں کس صدمے سے گزرا میں نے بھی بہت تصاویر لی تھیں ...سوچا تھا ساتھ ساتھ تبصرہ بھی کرونگا اور اپنی سفر کی پوری روداد کراچی کینٹ روانگی سے لیکر واپسی تک آپ کو ایک دلچسپ روداد سناونگا جس میں رنگینی اور سنگینی دونوں کا ذکر ہوگا رنگینی اس sense کہ کچھ thirl اور ہمارے بچوں کی اور خود ہماری شرارتوں کی صورت میں اور سنگینی شناختی کارڈ کی عدم دستیابی اور طبیت خراب ہونے کی مگر بھلا ہو اس وقت کا جب mobile فون مرے بیٹے کے ہتھے چڑھ گیا ہم نے کہا چلو تھوڑا سکون رہے گا مگر جب واپس ہمارے ہاتھ میں آیا تو ہمارا سکون غارت ہوگیا سب کچھ ختم ہوچکا تھا سلیکٹ آل اور ڈیلیٹ آل ... میں تو اس پر بھی خوش نہ ہوسکا کے چلو موبائل میں جگہ بن گئی ....میں نے بڑی بے بسی سے بیٹے کی طرف دیکھا اور اس کا وہ جملہ جو اس کے منہ پر چڑھا ہوا تھا سننے کو ملا جو وہ اکثر مرے گھورنے پر بولتا ہے " ابو کا عوا ... ( ابو کیا ہوا ؟) بیگم کا مارے غصے کے برا حال تھا کیونکے ان کے موبائل کو وہ پہلے ہی زبردستی چائے پلا چکا تھا کپ میں ڈال کر . . . ہوٹل میں . . . بس پھر بغیر تصاویر کے مزہ نہیں آتا اس لئے ...
اوہو۔ پھر تو آپ سے تعزیت بنتی ہے۔
 
Top