کہا لاہور کو جائیں، کہا لاہور کو جاؤ

بہت خوب تابش بھائی کیا سیر کروائی ہے دل سے آپ کے لیے دعا نکلتی ہے خوش و آباد رہیں
ہم لاہور کے رہنے والے ابھی تک لاہور کی ایسی بہت سی جگہوں پر نہیں جا سکے جہاں سیاحت کی غرض سے آنے والے لوگوں چلے جاتے ہیں یا شاید سب جگہیں دیکھی ہوں لیکن اس نظر سے نہیں دیکھ سکتے ہیں جس نظر سے آپ نے دیکھی ہیں
 
بہت خوب تابش بھائی کیا سیر کروائی ہے دل سے آپ کے لیے دعا نکلتی ہے خوش و آباد رہیں
ہم لاہور کے رہنے والے ابھی تک لاہور کی ایسی بہت سی جگہوں پر نہیں جا سکے جہاں سیاحت کی غرض سے آنے والے لوگوں چلے جاتے ہیں یا شاید سب جگہیں دیکھی ہوں لیکن اس نظر سے نہیں دیکھ سکتے ہیں جس نظر سے آپ نے دیکھی ہیں
جزاک اللہ۔ بہت شکریہ حمیرا بہن۔
ایسا ہی ہوتا ہے۔ کبھی اسلام آباد کی تصاویر اس نیت اور نظر سے نہیں لیں۔ :)
 

ربیع م

محفلین
اس قضیے پر فقیر عنقریب ایک مرثیہ لکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ :):):)

ہمت تو نہ ہوئی نہ پھر؟ ہمیں دیکھیے۔ ہم پہلے رخصت (French leave) لیتے ہیں اور پھر ہمت کرتے ہیں۔ :whistle::whistle::whistle:

گوشے؟ ان میں تو رہائشی سکیمیں بن سکتی ہیں بھئی۔ ;););)

کہیں زیادہ کا تو پتا نہیں البتہ کہیں اور سے ضرور دیکھ رکھا ہے۔ :D:D:D

کھلا تضاد ہے۔ یا تو اپنی آنکھ سے محفوظ بھی کرتے یا دیکھتے بھی کیمرے کی آنکھ سے۔ :sneaky::sneaky::sneaky:

ہمارا تو خیال ہے کہ بےضابطہ فوٹوگرافر کمی کم اور زیادتی زیادہ کرتے ہیں۔

ہائے اللہ، ہمیں بھی اونچائی سے ڈر لگتا ہے مگر اتنا بھی نہیں! :LOL::LOL::LOL:

جیب کی تو کوئی تصویر نہیں ہے ان میں۔ :(:(:(

کاروبارِ حیات چل ہی مردوں کی جیب اور عورتوں کی جیبھ کے طفیل رہا ہے۔ :cool::cool::cool:

پاکستان تو "مرمت" کے بعد کھول دیا گیا ہے۔ مینار ابھی تک کیوں بند ہے؟ :unsure::unsure::unsure:

جو تقطیع اس دروازے کی ہے اسے نوگزے پیر کے مقبرے پر ہونا چاہیے تھا۔ :LOL::LOL::LOL:

شکریہ۔ آئندہ نہیں چڑھیں گے۔ :):):)

قبول کی گئی۔ :in-love::in-love::in-love:

ہم اسلام آباد آئے تو فرازؔ کے مزار پہ ماتم کریں گے! :devil1::devil1::devil1:

ہمیں بھی نہیں آئی۔ پر ہم اتنے پریشان تو نہیں ہوئے۔ :cool::cool::cool:

رودادِ سفر ایک طرف اور یہ شعر ایک طرف! :applause::applause::applause:
---
مجموعی طور پر بہت اچھی روئیداد، تابش بھائی۔ جی خوش کر دیا آپ نے۔ دو باتیں بالخصوص اچھی لگیں۔ ایک تو یہ کہ آپ نے مقاماتِ مذکورہ کو خالص سیاحانہ نظر سے دیکھا اور دکھایا جس کا لطف عموماً ہم جیسے لوگ نہیں اٹھا سکتے۔ دوسری یہ کہ آپ کی حسِ مزاح ترقی کرتی جارہی ہے جس کا لطف خصوصاً ہم جیسے لوگ بہت اٹھاتےہیں۔ :redheart::redheart::redheart:
---

ہم لاہور کا ارادہ رکھتے ہیں اور ہماری رحم دلی بھی کافی مشہور ہے۔ :bee::bee::bee:
کمال کا پوسٹ مارٹم !!!
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
مروتاً پوچھنا سرشت میں نہیں، تبھی پوچھتا ہوں جب واقعتاً مل سکوں۔ جیسا کے روداد میں بھی ہلکا پھلکا ذکر کیا کہ بمشکل دو دن میں سے کچھ وقت اتنا گھومنے پھرنے کے لئے نکال سکا۔ کچھ رشتہ داروں کو بھی وقت نہ دے سکا۔ ملنے کی خواہش موجود تھی، وقت ندارد :)
چلیں کوئی نہیں۔۔۔ یہ بات تو ہم نے شروع میں پڑھ لی تھی۔۔۔۔ :p
یار زندہ صحبت باقی۔۔۔ ہمارے اسلام آباد آنے کا انتظار کر لیں۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
ہم لاہور کا ارادہ رکھتے ہیں اور ہماری رحم دلی بھی کافی مشہور ہے۔ :bee::bee::bee:
حشر میں بھی وہ کیا ملیں گے ہمیں
جب ملاقات عمر بھر نہ ہوئی

میں آپ کو سنگ دل معلوم ہوتا ہوں۔ :mad:
اب اس قدر گستاخ نہیں کہ آپ کی اپنی بات کو آپ کے اپنے حق میں رد کر دوں۔ :)
 

ابن توقیر

محفلین
مزا آیا بھیا آپ کی "کیمروی" آنکھوں سے لاہور گھومنے کا،لاہور اکثر دن کے لیے آنا جانا ہوتا ہے،اس میں سے بھی آٹھ یا نو گھنٹے سفر کے ہوتے ہیں آنے جانے میں،باقی میں مال بھی لینا ہوتا ہے تو اس طرح گھومنے کا موقع نہیں مل پاتا۔اس لیے بہت انجوائے کیا تصاویری دورے کو۔
 

حسیب

محفلین
زبردست تصاویر اور روداد تابش بھائی
اگلے دن مینارِ پاکستان، بادشاہی مسجد اور شاہی قلعہ کی طرف روانہ ہوئے۔
مینارِ پاکستان مرمتی کام ہونے کے باعث بند تھا، لہٰذا دور سے دیکھنے پر ہی اکتفا کیا۔
20161026_135631_HDR_zpszjnidclw.jpg~original
میرے خیال میں مینار پاکستان کافی عرصہ سے بند ہے
 
مزا آیا بھیا آپ کی "کیمروی" آنکھوں سے لاہور گھومنے کا،لاہور اکثر دن کے لیے آنا جانا ہوتا ہے،اس میں سے بھی آٹھ یا نو گھنٹے سفر کے ہوتے ہیں آنے جانے میں،باقی میں مال بھی لینا ہوتا ہے تو اس طرح گھومنے کا موقع نہیں مل پاتا۔اس لیے بہت انجوائے کیا تصاویری دورے کو۔
بہت شکریہ حفیظ بھائی :)
 
تابش بھائی، تصویری روداد پڑھ کر خوب لطف آیا۔ البتہ ہمیں تو اس سارے قصے میں کام کی بات بس اس تصویر میں نظر آئی۔ کیونکہ بعض لوگوں کا خیال تھا کہ، خروج کا لفظ کافی عجیب معلوم ہوتا ہے، اسے بدل دیا جائے۔۔۔ :) :) :)
بہت شکریہ سعود بھائی. :)
حیرانی ہوئی کہ لوگوں کو عجیب معلوم ہوتا ہے. کیونکہ پاکستان میں اکثر جگہوں پر اگر exit کے ساتھ اردو معنی بھی لکھا ہو تو خروج ہی لکھا ہوتا ہے. :)
 
Top