~!~کہہ دو اپنے من کی بات۔۔۔لفظوں کے ساتھ۔۔۔~!~

غدیر زھرا

لائبریرین
سس میں نے کہا تھا ۔۔
بہنا کیا دونوں عنوانات پر لکھنا ہو گا ؟ :)
تو شوکت بھیا نے کہا :)
"غدیر بہنا کی کیفیت ایسی لگ رہی ہے جیسے ایک دن ناغہ کے بعد بچہ اسکول جاتا ہے اور اسے پتہ چلتا ہے کہ کل کا بھی ہوم ورک کرنا پڑے گا"
تو اس پہ میں نے یہ کہا :)

(اففف وضاحتیں :atwitsend:)
 
شوکت پرویز

محفلین
ہاں ناں بھیا سبھی تو کرتے ہیں سو میں بھلا کیوں نا کرتی :p
آپ نے بھی تو کیے ہوں گے ؟ :unsure:
میری امی بہت سخت تھیں اس معاملہ میں، ناغہ کرنے ہی نہیں دیتی تھیں۔ دل تو بہت کرتا تھا لیکن امی سے بہت ڈر لگتا تھا۔
سال میں مشکل سے 4، 5 دن ناغہ ہوتا تھا :(
 
شوکت پرویز

محفلین
سس میں نے کہا تھا --
بہنا کیا دونوں عنوانات پر لکھنا ہو گا ؟ :)
تو شوکت بھیا نے کہا :)
"غدیر بہنا کی کیفیت ایسی لگ رہی ہے جیسے ایک دن ناغہ کے بعد بچہ اسکول جاتا ہے اور اسے پتہ چلتا ہے کہ کل کا بھی ہوم ورک کرنا پڑے گا"
تو اس پہ میں نے یہ کہا :)

(اففف وضاحتیں :atwitsend:)
ماہا عطا کو بیٹھے بیٹھے آج کے لئے نیا لفظ مل گیا :battingeyelashes::idea2:
 
چلئے، وضاحت پر میں ہی شروع کیے دیتا ہوں :)
یہ گفتگو سے تھیں ماہا عطا نہیں واقف
وضاحتوں میں گھری ہیں غدیر زھرا آج
 
اففف بھیا ہر بات سے نکتہ نکالنا تو کوئی آپ سے سیکھے :)

تمام لمحے وضاحتوں میں گزر گئے ہیں
ہماری آنکھوں میں اک سخن کو غبار کرکے

:)
 
شوکت پرویز

محفلین
اففف بھیا ہر بات سے نکتہ نکالنا تو کوئی آپ سے سیکھے :)

تمام لمحے وضاحتوں میں گزر گئے ہیں
ہماری آنکھوں میں اک سخن کو غبار کرکے

:)
ایک محاورہ یاد آ رہا ہے

بھائیوں کو دیکھ کر بہنیں بھی رنگ پکڑتی ہیں

فرہنگ:
بھائی: تربوزہ
بہن: خربوزہ
رنگ: شاعری
:)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
سبیل اس کی کچھ یوں بنی کہ میں آج ہی دو دن بعد آیا ہوں۔۔۔ اور ابھی دوبارہ جا رہا ہوں۔۔۔ واپسی پر کچھ نہ کچھ ضرور شئیر کروں گا۔۔۔ ۔ :) پورا دھاگہ پڑھ کر انشاءاللہ پھر جو بھی حکم نامہ ملے گا۔۔ پورا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔۔۔ :)

حکایتی کیا معلومات ملی ہیں تمہیں اس سے۔۔۔ :)
 
تازہ ہیں ابھی یاد میں اے ساقیِ گلفام
وہ عکسِ رخِ یار سے لہکے ہوئے ایام
وہ پھول سی کھلتی ہوئی دیدار کی ساعت
وہ دل سا دھڑکتا ہوا امید کا ہنگام
 
غدیر زھرا

لائبریرین
میری امی بہت سخت تھیں اس معاملہ میں، ناغہ کرنے ہی نہیں دیتی تھیں۔ دل تو بہت کرتا تھا لیکن امی سے بہت ڈر لگتا تھا۔
سال میں مشکل سے 4، 5 دن ناغہ ہوتا تھا :(
او ہو تو اس میں اداس ہونے والی کیا بات ہے یہ تو اچھا کرتی تھیں ناں آنٹی :p
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
دل کا موسم۔۔۔۔!
میرے دل کا موسم تو ہمیشہ سے میری عزیز از جان ہستیوں سے منسلک رہا ہے ۔۔!
وہ نظر کے دائرے میں مقید ہوں ۔۔۔!
بخیروں عافیت ہوں تو میرے دل میں ہر سو چہچہاٹیں بکھری رہتی ہیں۔۔۔!
وہ دور ہوں۔۔!
کسی مشکل میں ہوں تو پھر دل میں یہاں سے وہاں صرف خزاں ڈیرہ ڈالے رکھتی ہے۔۔!
زندگی کا سفر۔۔۔۔!
زندگی کا سفر کاٹنا ہے اگر
آگ پر رقص کرنے کا فن سیکھ لو۔۔۔۔!
بارش۔۔۔۔!
بارش چاہے آنکھوں سے برسے چاہے بادلوں سے
ان کی بوندوں میں کچھ ایسی تاثیر رکھی گئی ہے کہ پھر دھند چھٹ جاتی ہے
منظر واضح ہوجاتا ہے۔۔۔!
سوندھی سوندھی خوشبو سے دل کی سر زمین مہک اٹھتی ہے ۔۔۔۔!
یادیں۔۔۔۔!
کچھ یادیں تو دھنک کی مانند ہوتی ہیں
کہ ان کے بکھرتے ہی ہمارا پورا وجود رنگوں میں ڈھل جاتا ہے۔۔۔!
آنکھیں مسکرانے لگتی ہیں۔۔۔!
کچھ یادیں ایسی نمی رکھتی ہیں اپنے اندر کہ دل جل تھل ہوجاتا ہے ۔۔!
یادیں ایسی کھڑکیوں کی مانند ہیں کہ جن کے کھلتے ہی ہم باہر کا منظر دیکھنے میں ایسے محو ہوجاتے ہیں
کہ پھر کچھ دیر ہمارا رابطہ حال سے کٹ کر رہ جاتا ہے ۔۔۔!
 
Top