باسم نے کہا:دائیں جانب قتیل غالب لکھا تھا کلک کیا تعارف کھلا
ویب سائٹ نظر آئی کیا ہی عمدہ ویب سائٹ ہے اور کیا ہی بات ہوجائے اگر اسے اردو میں کردیں جیسے یہاں محفل پر ہے خیر بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی آخر ۔ ۔ ۔
واقعی اب ہماری اردو بھی اچھی ہوجائے گی ورنہ اب تک تو لگتا تھا انگریزی کا تلفظ اردو میں ادا کرتے ہیں
اور سوال کے جواب میں شعر مزا ہی آگیا اگرچہ سمجھ کچھ نہیں آیا
میری اردو کی غلطیاں بے باکی سے نکالیے گا بالکل برا نہیں مانوں گا بلکہ خوشی ہوگی
اور کیا آپ جملہ فورم کے بھی رکن ہیں؟
اور کچھ مبہم سا تعارف ہی ہوجائے
ظفری نے کہا:خوش آمدید جناب ۔۔۔ میں اس محفل کے دیگر اراکین کی طرح آپ کی آمد کو اس محفل پر قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں ۔ اور امید کرتا ہوں کہ آپ سے کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا ۔
قیصرانی نے کہا:ویسے یاد پڑتا ہے کہ ون اردو یا اس سے ملتا جلتا ڈومین نیم شمیل بھیا نے بھی رجسٹر کرایا تھا
بہت شکریہ آپ کاضبط نے کہا:خوش آمدید۔
شمشاد نے کہا:آپ کے ہوتے ہوئے کیسے وزن سے گر سکتا ہے؟
اتنا تو ہم بھی جانتے ہیں کہ اگر ایسا ہوا تو آپ بڑھ کے تھام لیں گے۔
امیدِواثق و یقینِ کامل نہ بھی ہو تو ایک موہوم سی امید ضرور ہے کہ اس محفلِ سخنواراں و بزمِ سخن شناساں میں ہم جیسے مبتدیوں کو بھی خوش آمدید کہا جائے گا۔
کہ بقولِخلد آشیانی نجم الدولہ دبیر الملک خان بہادر یار جنگ التیموری الافرسیابی الثمرقندی ثم دہلوی خدائے سخن قبلہ و کعبہ مرشدی:
زمانہ سخت کم آزار ہے بہ جانِ اسد
وگرنہ ہم تو توقّع زیادہ رکھتے ہیں
شکر ہے محفل پر آنے کے بعد وارث بھائی کی اردو اتنی آسان ہوگئی کہ ہم جیسے ناسمجھوں کو سمجھ میں آنے لگی ہے!!!بہت شکریہ محترم۔ لیکن کہاں خلد آشیانی اور کہاں آپ کا عنایت کردہ سلسہء جنبانی۔
ویسے یہ سارا کمال تو محلہ بَلی ماروں والوں کا ہے کہ خلد آشیانی سمیت انکے بردار زادیوں و خواہر زادوں کو بھی جمع کر دیا۔
میں نے بھی یہی سوچا ابھیشکر ہے محفل پر آنے کے بعد وارث بھائی کی اردو اتنی آسان ہوگئی کہ ہم جیسے ناسمجھوں کو سمجھ میں آنے لگی ہے!!!
شکر ہے محفل پر آنے کے بعد وارث بھائی کی اردو اتنی آسان ہوگئی کہ ہم جیسے ناسمجھوں کو سمجھ میں آنے لگی ہے!!!