تعارف کہ آپ اپنا تعارف ہوا بہار کی ہے

سیما علی

لائبریرین
ارے نہیں قبلہ، معذرت کی کیا بات ہے، آج کل یہ دونوں الفاظ ہم معانی ہی ہیں، نہیں‌ یقین تو اپنے وردی والوں کو کسی بغیر وردی والو‌ں‌ کی محفل میں‌ دیکھ لیں۔

وہ مری چینِ جبیں سے غمِ پنہاں سمجھا
رازِ مکتوب بہ بے ربطیِ عنواں سمجھا
بہت عمدہ بات وارث میاں ۔۔۔سچ وردی بغیر محفل میں سارا ڈسیپلن نظر آجااتا ہے -
 

علی وقار

محفلین
امیدِ‌واثق و یقینِ کامل نہ بھی ہو تو ایک موہوم سی امید ضرور ہے کہ اس محفلِ سخنواراں و بزمِ سخن شناساں میں ہم جیسے مبتدیوں کو بھی خوش آمدید کہا جائے گا۔

کہ بقولِ‌خلد آشیانی نجم الدولہ دبیر الملک خان بہادر یار جنگ التیموری الافرسیابی الثمرقندی ثم دہلوی خدائے سخن قبلہ و کعبہ مرشدی:

زمانہ سخت کم آزار ہے بہ جانِ اسد
وگرنہ ہم تو توقّع زیادہ رکھتے ہیں
اردو محفل میں خوش آمدید! :)
 
Top