تعارف کہ مجھے میری ذات سے نفرت ہے۔۔۔۔۔

طالوت

محفلین
وجہ عنایت فرمائیے اس کی:
لوگو خدارا ! مجھے لعنت ملامت کرو میں نے اپنے وطن کی ایک ماں بیچی ہے
فاروق یہ محترمہ عافیہ کے حوالے سے شرمندگی اور بے بسی کا اظہار ہے کہ بحیثیت پاکستانی میں خود کو اس گناہ میں ملوث سمجھتا ہوں
وسلام
 
طالوت

محفلین
لو ہم میں‌بھی کافی باتیں‌ ملتی ہیں ، آخری نام، گجرات، جاٹ‌ ویسے جاٹوں‌ میں‌ کونسے جاٹ‌ ہیں‌ آپ؟‌ مجھے شک ہے کہ وہ بھی ایک ہو سکتا ہے :lol: اگر و سے شروع ہو کر چ پر ختم ہوتا ہوا تو ۔

جی میں لنگڑیال جاٹ ہوں اور یہ عموما جھنگ غالبا سیالکوٹ اور جہلم اور گجرات کے نواح میں آباد ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔وسلام
 
آبی ٹوکول

محفلین
خوش آمدید بھائی آپکا تعارف پڑھ کر اچھا لگا اور یہ جان کر اور بھی‌خوشی ہوئی کہ آپ آبائی طور پر گجرات سے ہیں کیونکہ میں بھی گجرات سے ہی ہوں ۔
 
امکانات

محفلین
آپ کا نا م پڑھ کر دکھ ہو ا آدھا نام میرا ہے میرا خیال تھا کہ میرا پورا نام دنیا میں کسی کا نہیں شک ہو تو گوگل سرچ کر لیں لاہور کے ایک مولانا صاحب نے میرا پورا نام کاپی کر لیا ہے
 
شمشاد

لائبریرین
بھائی آپ کا پورا نام ہے کیا جس کا آدھا نام کسی نے کاپی کر لیا، کچھ وضاحت تو کریں۔
 
طالوت

محفلین
آپ کا نا م پڑھ کر دکھ ہو ا آدھا نام میرا ہے میرا خیال تھا کہ میرا پورا نام دنیا میں کسی کا نہیں شک ہو تو گوگل سرچ کر لیں لاہور کے ایک مولانا صاحب نے میرا پورا نام کاپی کر لیا ہے

زبیر احمد ظہیر دکھ کی وجہ سمجھ نہیں آئی ؟ شاید ہی دنیا میں کوئی ایسا نام ہو جو کسی اور کا نہ ہو ، ویسے اگر آپکے نام کے حصے بخرے کیئے جائیں تو ہزاروں نکل آئیں گے اور ممکن ہے آپ نے مولانا کا پورا نام کاپی کر لیا ہو ان ممکنات پر بھی غور کریں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وسلام
 
مغزل

محفلین
تو ’’زبیر احمد ظہیر‘‘ صاحب ۔۔
آپ کالم نگار ہیں۔۔
ہممم
خوش آمدید جناب
 
امکانات

محفلین
ظیربھائی عرف طالوت
میں قیافہ شناسی کا مکمل اناڑی ہونے کی حد تک ماہر ہوں جو شخص اپنی براہیاں خود گننا شروع کر دے وہ بڑا خطرنا ک انسان ہوتا ہے دل کا بہت صاف ہوتا ہے اس کی زبان پر وہ ہی کچھ ہوتا ہے جو اس کے دل میں ہو یہ کھرا آدمی ہوتا ہے اور افسوسناک بات یہ آج کل کھر ے لوگوں کو کوئی قبول نہیں کر تا اگر آپ کی یہ صاف گوئی جاری رہی تو آپ کے مکمل کنوارہ رہنے کا امکا ن ہے میر ےپا س مزید امکانات ہیں مجھ نجومی نہ سمجے کوئی
 
زبیر ! آپ کی اس تحریر سے مجھے فارسی کا ایک مقولہ یاد آ رہا ہے اس کا ترجمہ کچھ یوں ہے کہ ؛
"میں اتنا برا ہوں کہ اگر آپ کو میری برائیاں پتہ چل جائیں تو آپ مجھ سے نفرت کرنے لگیں ، یہ در اصل آپ کی اچھائی ہے کہ آپ مجھے اچھا سمجھتے ہیں"
اور کنوارہ رہنا ذرا مشکل ہے کہ بد قسمتی سے ایک بلا (خواتین سے معذرت کے ساتھ) مجھ سے چمٹنے کو تیار ہے میں ہی حیلہ بہانے کر کے خود کو بچا رہا ہوں اور دعا کریں کہ میرے یہ حیلے بہانے میرے کام آتے رہیں۔۔۔ تاہم آپ کی محبت کا میں شکر گزار رہوں گا۔۔۔۔۔۔۔وسلام
 
شمشاد

لائبریرین
اگر تو وہ خاتون ہیں تو پھر تو حیلے بہانے کام آ جائیں‌گے اور اگر وہ بلا ہے تو ضرور بر ضرور چمٹ کر رہے گی۔
 
امکانات

محفلین
اگر کوئی صاحبہ ہیں تو آپ دیر نہ کریں یہ بڑی خوش قسمتی کی بات ہے آدمی اس سے شادی نہ کرے جس سے اس کو محبت ہو بلکہ اس سے شادی کر جسے اپ سے محبت ہو
 
طالوت

محفلین
فی الحال تو بلا ہی لگتی ہے شمشاد !
زبیر بات تو پلے باندھنے کی ہے مگر افسوس اپنے پاس تو پلہ بھی نہیں۔۔۔۔
وسلام
 
امکانات

محفلین
ظہیر بھائی رشتے بھی رزق کی طرح ہوتے ہیں جس طر ح لگی ہوئی روزی کو لات مار دی جائے تو جلدی جاب نہیں ملتی اگر انکار کر تے وقت کسی کی دل شکنی ہوجائے تو پھر مناسب رشتہ بھی جلدی نہیں ملتا اگر رشتہ مناسب ہو تو رکاوٹ آجاتی ہے یہ دل کا معاملہ ہے اور یہ غیر اختیاری معاملہ ہے
 
طالوت

محفلین
عجیب سی بات کر دی زبیر آپ نے ! کیونکہ میں ان باتوں کو نہیں مانتا تاہم کم از کم اس معاملے میں تو اختیار ہونا چاہیے کہ بندے نے ساری زندگی کسی فرد کے ساتھ گزارنا ہوتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔وسلام
 
امکانات

محفلین
میں آپ کے اختیار خے خلاف نہیں‌ میں‌مقصد دوسے فرد کی مجبوری گننا تھا پھر آسان حل یہ ہے کہ آپ استخارہ کر لیں تقدیر کا کسی کو معلوم نہیں‌ہوتا مگر استخارے سے اشارہ ہوجا تا ہے دل مطمئن ہو جا تا ہے
 
طالوت

محفلین
بد قسمتی سے استخارے سے بھی مجھے کوئی دلچسپی نہیں ۔۔۔ اور مجبوری کیسی ؟ اس معاملے میں مجبوری کیا معنی رکھتی ہے ؟
نیکی کا کام بھی کہوں تو تب کہ کوئی ایک فرد مالی اعتبار اس قابل نہ ہو یا اس میں کچھ کمی ہو ۔۔۔
یہ ایک ایسا کام ہے جس میں دونوں فریقوں کی رضا مندی ضروری ہے ۔۔ لیکن ہمارے یہاں جذباتی بلیک میلنگ سے رشتوں میں باندھ دیتے ہیں اور پھر ساری زندگی عذاب کی صورت ۔۔۔

ہرانسان کو اپنے حالات کا صحیح ادراک ہوتاہے مشورے دینے والے اکثر ہوا میں تیر چلاتے ہیں شکر ہے یہ روایت نہیں ٹوٹی اور میرا بھی کوئی تیر نشانےپر نہیں لگا (شرمندہ ہوتے ہوے(
 
طالوت

محفلین
آپ کی کسی تحریر سے شرمندگی کا کوئی پہلو نہیں نکلتا اسلیئے آپ شرمندہ نہ ہوں ۔۔۔ ایک اچھے ساتھی کی طرح آپ نے جو اچھا سمجھا وہ مجھے بتایا اس بات سے اتفاق کرنا نا کرنا ایک الگ بات ہے ۔۔۔
وسلام
 
فاروقی

معطل
خوش آم دید جناب۔ ۔
حالانکہ میں آپ سے بعد میں محفل میں آیا ہوں ۔ ۔ حق آپ کا بنتا ہے مجھے ۔ ۔ خوش آمدید کہنے کا
 
طالوت

محفلین
خوش آم دید جناب۔ ۔
حالانکہ میں آپ سے بعد میں محفل میں آیا ہوں ۔ ۔ حق آپ کا بنتا ہے مجھے ۔ ۔ خوش آمدید کہنے کا

آپ اپریل میں آئے اور میں جولائی میں تو آپ بعد میں کیسے آ سکتے ہیں جناب ! خوش آمدید کہنے کے لیئے شکریہ
میں آپ کو بھی خوش آمدید کہتا ہوں اگر آپکا تعارف نظر آیا تو زیادہ بہتر طریقے سے کہنے کی کوشش کروں گا
وسلام
 
Top