کیا آئی پی ایڈریس کے ذریعےبغیر کسی سوفٹ وئیر کے کسی دوسرے سسٹم پر لاگ ان ہونا ممکن ہے؟

ذیشان رسول

محفلین
کوئی بھائی بتا سکتا ہے کہ بذریعہ آئی پی ایڈریس کسی دوسرے سسٹم پر جو نیٹ ورک سے اٹیچ ہو لاگ ان ہونا ممکن ہے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
کوئی بھائی بتا سکتا ہے کہ بذریعہ آئی پی ایڈریس کسی دوسرے سسٹم پر جو نیٹ ورک سے اٹیچ ہو لاگ ان ہونا ممکن ہے۔
اس کے لیے فری وی پی این سوفٹ وئیرز موجود ہیں مثلاً ۔
ٹیم وئیور۔لوگ می ان ۔ وغیرہ۔بشرطیکہ فائر وال میں سے دخول مجاز ہوں ۔
 
سید ذیشان

محفلین
اس سسٹم پر لاگ ان ہونے کے لئے آپ کے پاس اس سسٹم کا یوزر اور پاسورڈ ہونا ضروری ہے۔ اگر تو ونڈوز استعمال کر رہے ہیں تو پھر Remote Desktop اپیلکیشن کے ذریعے ایسا ممکن ہے۔
 
ذیشان رسول

محفلین
۔
سید ذیشان صاحب میں نے ایک بھائی کو خود اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا وہ بذریعہ ڈوس دوسرے سسٹم پر لاگ ان ہوا۔
لیکن افسوس کہ میں اس وقت اس سے پوچھ نہ سکا ۔
ریموٹ ڈیسک ٹاپ سے میں کوشش کرتاہوں
 
سید ذیشان

محفلین
ریموٹ ڈیسک ٹاپ کنکشن کے لئے دوسرے سسٹم میں پہلے آپ کو کنکٹ کرنے کی اجازت دینی پڑے گی۔ اس کے لئے My Computer کی پراپرٹیز میں جا کر Advanced system settings میں Remote پر جا کر کلک کرنا ہوگا اور Allow connections from computers running... پر کلک کر کے save کرنا ہو گا۔
 
ذیشان رسول

محفلین
نہیں بھائی میں مائی کمپیوٹر کی پراپرٹی میں گیا ہوں۔وہاں
میں My Computer کی پراپرٹی میں گیا ہوں۔
وہاں Advanced
پر کلک کیا ہے وہاں صرف Settings کے تین بٹن ہیں آپکا بتا یا گیا بٹن نہیں ہے
 
وہاں ۔ریموٹ کنلشن الاؤ کر نے کے بعد آپ کو ان یوزرز کو ریموٹ ایکسس بھی الاؤ کر نا ہوتا ہے۔جو ڈیفالٹ میں الاؤڈ نہیں ہوتے۔
 
ذیشان رسول

محفلین
جب دوسرے سسٹم والا خود راضی ہو اور اپنا یوزر نیم اور پاس ورڈ بھی دے دے ۔ تو کوئی نہ کوئی تو طریقہ ہوگا۔ ٹیم ویور میں ٹیم ویور کا چلنا ضروری ہے۔اس لئے وہ کار آمد سوفٹ وئیر نہیں ہے۔ میں صرف وہ سوفٹ وئیر پوچھنا چاہتا ہو ں جو صرف اگلے سسٹم کا پاس ورڈ اور یوزر نیم مانگے اور کچھ نہ مانگے اور نہ اگلے سسٹم کو ٹیم ویور کی طرح ڈسٹر ب کرے
 
سید ذیشان

محفلین
نہیں بھائی میں مائی کمپیوٹر کی پراپرٹی میں گیا ہوں۔وہاں
میں My Computer کی پراپرٹی میں گیا ہوں۔
وہاں Advanced
پر کلک کیا ہے وہاں صرف Settings کے تین بٹن ہیں آپکا بتا یا گیا بٹن نہیں ہے

میں ونڈوز 7 استعمال کر رہا ہوں۔

اس لنک پر ایکس پی کے لئے تصویری ٹیوٹوریل ہے۔ امید ہے اس سے آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ :)

http://www.windowsnetworking.com/articles-tutorials/windows-xp/wxprmdtp.html

wxprdt01.gif
 
سید ذیشان

محفلین
اوپر مراسلے میں دونوں ڈبوں کو ٹک کرنا ہے۔ اپنے کمپیوٹر پر اوپر والا ڈبہ ٹک کرنا ضروری ہے، اور دوسرے کمپیوٹر پر نیچے والا ڈبا ٹک کرنا ضروری ہے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
جب دوسرے سسٹم والا خود راضی ہو اور اپنا یوزر نیم اور پاس ورڈ بھی دے دے ۔ تو کوئی نہ کوئی تو طریقہ ہوگا۔ ٹیم ویور میں ٹیم ویور کا چلنا ضروری ہے۔اس لئے وہ کار آمد سوفٹ وئیر نہیں ہے۔ میں صرف وہ سوفٹ وئیر پوچھنا چاہتا ہو ں جو صرف اگلے سسٹم کا پاس ورڈ اور یوزر نیم مانگے اور کچھ نہ مانگے اور نہ اگلے سسٹم کو ٹیم ویور کی طرح ڈسٹر ب کرے
در اصل ٹیم ویور ۔آئی پی ایڈ ریسس کے بغیر بھی کام کرتا ہے۔یہی اس کی خاص بات ہے۔
اگر آئی پی ایڈ ریس ہی موجود ہو تو کوئی مسئلہ ہی نہیں۔اس کے لیے ریموٹ ڈیسکٹاپ ہوتا ہے ۔
حتی کہ ریموٹ ڈیسکٹاپ کا لائنکس کلائنٹ تک (آر ڈیسٹاپ) کے نام سے موجود ہے۔ اور انڈرائڈ کے لیے بھی۔
 
ذیشان رسول

محفلین
بھائیو جہا ں نیچےریموٹ ڈیسک ٹاپ آنا ہے وہاں
What is RemoteDesktop?
آتا ہے۔اگر میرا ستانا برا لگے تو معاف کردینا
اور آپ فوٹو کیسے لگاتے ہو میں جو مجھے نظر آرہا ہے بھیجوں
 
arifkarim

معطل

اوشو

لائبریرین
۔
سید ذیشان صاحب میں نے ایک بھائی کو خود اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا وہ بذریعہ ڈوس دوسرے سسٹم پر لاگ ان ہوا۔
لیکن افسوس کہ میں اس وقت اس سے پوچھ نہ سکا ۔
ریموٹ ڈیسک ٹاپ سے میں کوشش کرتاہوں

ونڈوز کی بیک بون دراصل ڈوس ہی ہے ۔ کنفگریشن اور ڈسک آپریشن وغیرہ سے متعلقہ تمام تکینکی امور کے بیک اینڈ پر ڈوس ہی کام کر رہا ہوتا ہے۔ ان بھائی صاحب کو ڈوس کی کمانڈز پتا ہوں گی جن کی مدد سے انہوں نے وہی کام ڈوس سے کیا جو عام یوزر ونڈوز میں رہ کر کرتا ہے۔
 
Top