سید حامد علی
محفلین
السلام علیکم۔
دوستو میں اس فورم میں آج ہی انٹر ہوا ہوں۔ میری کوشش ہو گی کہ اس فورم کو ہمارے آنے سے چار چاند لگ جائیں۔ امید ہے آپ لوگوں کو میری یہ پوسٹ پسند آئے گی۔ اگر ایڈمن صاحب کو ناگوار گذرے تو مجھے لازمی اطلاع کر دیں۔
دوستو میں نے سوچا ہے کہ آپ لوگ اردو بول کر لکھ سکیں جیسے آج کل اینڈرائیڈ موبائل میں آپ انگلش بول کر محظوظ ہو چکے ہیں۔ اب اپ کو ایک ایسا طریقہ بتاتا ہوں جس میں آپ کو ہاتھ نہ ہلانا پڑیں۔ جی جناب کرنا کیا ہے؟ کرنا یہ ہے کہ آپ درج ذیل ویب سائٹ پر آ جائیں۔
اردو میں ٹائپ کرنے کی جسارت کر رہا ہوں اس کو انگلش میں خود ہی ٹائپ کریں ایڈریس بار میں :
ڈکٹیشن۔آئی او
اس سائٹ میں آخر پر مختلف زبانوں کے نام ہیں۔ آپ اس میں ہندی زبان کا انتخاب کریں۔ وہاں لفظ ہندی نہیں لکھا ہو گا بلکہ وہاں یہ
हिंदी
زبان کا انتخاب کریں یاد رکھنا ضروری ہے کہ آپ کے پاس مائک ہو۔ لیپ ٹاپ پر تو اپ آسانی سے بول سکتے ہیں۔ آپ نے صرف اپنی ہی زبان میں بولنا ہے۔ جب آپ اچھی طرح بول لیں تو اس ہندی زبان جس کی ہم کو سمجھ بوجھ نہیں اس کو کاپی کر کے گوگل ٹرانسلیشن میں لے جائیں اور اس کا اردو ترجمہ کروائیں۔ تو آپ پھولے نہیں سمائیں گے۔ مجھے آپ کی خوشی میں خوش رہنا ہے۔ بہت سی دعاوں کی ضرورت ہے۔ اللہ نگہبان