کیا آپ ٹین ایجز ہیں؟

السلام علیکم:
محفل پر ٹین ایجز کی تعداد کافی بڑھ چکی ہے۔ دراصل اس تھریڈ کے آغاز کا مقصد محفل پر تمام ٹین ایجز کو اپنا تعارف کرانے کا موقع فراھم کرنا ہے۔ ھم حقوق نوجوانان کے مقابلے میں حقوق ٹین ایجز کا علم بلند کرنے کے لیئے تمام ٹین ایجز سے درخوست گزار ہیں کہ وہ اس تھریڈ پر آیئں اور یکجان ہوکر ٹین ایجز سے متعلق معاملات و موضوعات کو زیر بحث لایئں۔
ابھی تک محفل پر ٹین ایجز کی بات کسی نے نہیں کی۔ ان کے حقوق، ان کے مسائل، ان کی دلچسپوں کو ھم ابھی تک نظر انداز کیے ہوئے تھے۔
مگر اب ٹین ایجز بھی اپنے دفاع کے لیئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں
جی ہاں
ہوشیار
 
محمد ندیم اعظم صاحب! اول تو اپنے محسن ہونے پر مبارکباد قبول کیجئے۔ ویسے عمر تو میری اتنی ہی ہے جس عمر کے لوگوں کو آپ نے دعوت دی ہے۔ پر معذرت کیوں کہ میں خود کو بوڑھا تصور کرتا ہوں۔ لہٰذا بوڑھوں کے حقوق کی کہیں‌بات چلی تو وہاں بولنے کے لئے اپنی آواز دبا رکھتا ہوں۔ :)
 
السلام علیکم:
شکریہ۔ جناب مبارکباد پر شکریہ۔ ھم محسن کہاں بلکہ یہ محفل ھماری محسن ہے جس نے ھمیں یہ پلیٹ فارم مہیا کیا کہ ھم جیسے ناچیز لوگ بھی اپنی آواز بلند کرسکیں۔ اپنی ناقص معلومات کو دوسروں کے ساتھ شئیر کرسکیں
 

arifkarim

معطل
میں‌ تو ابھی ابھی ٹین ایجز کے بحران سے نکلا ہوں۔ ٹین ایجز کا زمانہ بہت حسین اور خطرناک ہوتا ہے۔
 
السلام علیکم:
جہاں تک میرا تعلق ہےمیرا نام محمد ندیم اعظم ہے آپ مجھے ایم این اے بھی کہہ سکتے ہیں۔ میری عمر 17 سال ہے یعنی seveteen
میں بوریولہ کا باسی ہوں اور لاہور کی تازگی حاصل کرنا چاہتا ہوں۔
سینکنڈ ائیر کی پڑھائی ہورہی پے۔
میٹرک A+ نمبروں سے پاس کیا یعنی 739/850 نمبر حاصل کیے
ابھی ابھی فرسٹ ایئر کے پیپرز سے فارغ ہوا ہوں۔
اور LUMS میں کوچنگ کلاسز کے لیئے سامان سفر باندھ رہا ہوں دراصل LUMS کے NOP پروگرام کے تحت 41000 سٹوڈینٹس میں سے 510 سٹوڈینس کے ھمراہ منتحب ہوا ہوں۔
اور اب وہاں 20دن کی کوچنگ کلاسز اٹینڈ کرنے جا رہا ہوں۔
یہ ہے میری کہانی
اب آپ کی باری
 

جہانزیب

محفلین
محمد ندیم اعظم صاحب! اول تو اپنے محسن ہونے پر مبارکباد قبول کیجئے۔ ویسے عمر تو میری اتنی ہی ہے جس عمر کے لوگوں کو آپ نے دعوت دی ہے۔ پر معذرت کیوں کہ میں خود کو بوڑھا تصور کرتا ہوں۔ لہٰذا بوڑھوں کے حقوق کی کہیں‌بات چلی تو وہاں بولنے کے لئے اپنی آواز دبا رکھتا ہوں۔ :)

:eek: کون سے والے ٹین ہیں‌ آپ سعود صاحب، ٹونٹی سیون ٹین :grin:
 

arifkarim

معطل
سائنس کے مطابق اگر بالفرض ٹائم مشین بن بھی جائے تو آپ واپس جا کر اسی عمر میں‌اپنے جوان وجود کو دیکھ سکتی ہیں، اس سے مل سکتی ہیں، لیکن واپس نوجوان نہیں ہو سکتیں۔ کسی نے صحیح کہا ہے: کھویا ہوا وقت کبھی واپس نہیں آتا!:(
 
Top