کیا آپ ٹین ایجز ہیں؟

کبھی میں بھی ٹین ایجر تھی :( کیا اس دھاگے کے ذریعے میں واپس اس ایج میں جا سکتی ہوں
السلام علیکم:
شاید آپ ٹین ایجز کے زمانے میں تو واپس نہ جا سکیں مگر ٹین ایج کی یادیں ضرور واپس لا سکتی ہیں۔ تصور کے آئینے میں‌ماضی کا وقت واپس لایا جا سکتا ہے۔ آپ دوسروں سے اپنی اھم یادیں شئیر کرسکتی ہیں۔
آیئے آغاز کیجیئے
 
میں‌ بھی ٹین ہوں۔
ٹین ڈبے والا :grin:

السلام علیکم؛
جناب خالی ٹین یا گھی سے بھرا۔ آخر الذکر کا امکان انتہائی کم ہے۔کیونکہ گھی ایسی چیز نہیں کہ ہر ایک کی رسائی میں ہو آخر سٹیٹس بھی کوئی چیز ہوتی ہے
چناچہ اُُ خالی ٹین ہیں ۔ کھڑکتے ہیں کیا
ٹن ٹن ٹن
 
ہم پر حملہ کس نے کیا:confused::confused::grin:

السلام علیکم:
حملہ تو محفل کے ضعیف العمر جیسا کہ تعبیر، راہبر، جیہ، ابن سعید لوگوں کی طرف سےہے۔ خود کو ٹین ایجز سے جوڑے جا رہے ہیں کیا یہ درست ہے کہ ہر کوئی خود کو ٹین ایجز سے منسلک کرے
اب آپ ؟
 
یہاں بےچارے سارے دل جلے آرہے ہیں۔

آتا ہے یاد ان کو گزرا ہوا زمانہ

:grin::grin::grin::grin:

بالکل سچ آپ نے میرے دل کی بات چھین لی۔ یہ سارے بڈھے کھوسٹ(معذرت سے ) خود کو ٹین ایجز کہلوانا چاہتے ہیں۔
مگر میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیا یہ بچپن سے نکل آئے ہیں
 
السلام علیکم:
محترمان محفل اگر آپ ٹین ایجز کہلوانے پر مصر ہیں تو ٹھیک ہے ھم آپ کو آج سے ٹین ایجز سے بھی پہلے یعنی بچہ سمجھے جاتے ہیں۔
آج سے آپ سب بچے۔ کیا اب خوش
 
اب پلیز باقی ٹین ایجز کو بھی دعوت دیں کہ وہ اپنی اینٹری کروا لیں۔ ابھی تک میرے خیال میں‌ ملائکہ اور میرے سوا کوئی ٹین ایجز فی الوقت نمودار نہیں ہوا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
یہاں بےچارے سارے دل جلے آرہے ہیں۔

آتا ہے یاد ان کو گزرا ہوا زمانہ

:grin::grin::grin::grin:

اللہ تعالٰی جی آپ کو لمبی عمر دیں اور پھر آپ ادھر آ کر خود ہی یہ پڑھنا بھی نصیب کریں :grin:



قبلہ مارنے کی عمر تو آپ کی ہے، مرے تو ہم ہوئے ہیں کب کے، اسکی تو کئی گواہیاں بھی آپ کو مل سکتی ہیں ;)
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے محفل کے ایم این اے صاحب نے حکم دیا ہے کہ یہاں حاضر ہو جاؤں۔ سو حاضر ہوں، اب آگے کیا حکم ہے؟
 

ڈاکٹر عباس

محفلین
بالکل سچ آپ نے میرے دل کی بات چھین لی۔ یہ سارے بڈھے کھوسٹ(معذرت سے ) خود کو ٹین ایجز کہلوانا چاہتے ہیں۔
مگر میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیا یہ بچپن سے نکل آئے ہیں
بیٹا یہ سب بچپن سے نکل کر پچپن میں وارد ہو گئے ہیں۔
 
Top