مزہ تو ٹیسٹ کے معنی میں آیا ھے یعنی ہر ایک کو اس صورتحال سے گزرنا ھے ضروری تو نہیں کہ مزہ اچھی چیز کا ہی ہو
یا اللہ
مزہ تو ٹیسٹ کے معنی میں آیا ھے یعنی ہر ایک کو اس صورتحال سے گزرنا ھے ضروری تو نہیں کہ مزہ اچھی چیز کا ہی ہو
یا اللہ
شاید ہاں شا ید نا۔ اکثر جب زندگی تھکا دیتی ہے یا بور کر دیتی ہے تو مجھے مرنے کا تھوڑا بہت شوق چڑھ جاتا ہے ۔پھر یہ سوچ آ جاتی ہے کہ
مر کے بھی چین نہ ملا تو کہان جائینگے
شاید ہاں شا ید نا۔ اکثر جب زندگی تھکا دیتی ہے یا بور کر دیتی ہے تو مجھے مرنے کا تھوڑا بہت شوق چڑھ جاتا ہے ۔پھر یہ سوچ آ جاتی ہے کہ
مر کے بھی چین نہ ملا تو کہان جائینگے
فکر میں پڑ گئیں ہیں کہ اتنے ملبوسات اور زیوارات کا پھر کیا ہوگا ۔۔۔۔ ؟؟؟؟یہ آج ان تمام محترمات کو کیا ہو گیا ہے؟
یہ آج ان تمام محترمات کو کیا ہو گیا ہے؟
فکر میں پڑ گئیں ہیں کہ اتنے ملبوسات اور زیوارات کا پھر کیا ہوگا ۔۔۔۔ ؟؟؟؟
فکر میں پڑ گئیں ہیں کہ اتنے ملبوسات اور زیوارات کا پھر کیا ہوگا ۔۔۔۔ ؟؟؟؟
مگر کسی نے انہیں پرانے فیشن کے ملبوسات پھینکتے ہوئے بھی تو نہیں دیکھا ہے ناں۔یہ تو کوئی بات نہ ہوئی کیونکہ فیشن ہر چند ماہ بعد بدل جاتا ہے
میں یہاں یہ نقطہ کسی بحث کے لیئے نہیں پیش کررہا ہوں ۔ بس ایسے ہی ایک خیال آگیا ہے ۔ کچھ دنوں تک " مردے سنتے ہیں " ، کے ٹاپک کو بھی دیکھتا رہا ۔ لہذا مذہب کے فورم پر یہ بات نہیں لکھی کہ وہاں پر کتابوں کے اقتباسات کی بھرمار ہوجاتی ۔ اور ایک بے نتیجہ سی بحث کا آغاز ہوجاتا ۔
بس ایک خیال ہے ۔ ایک نقطہ سا ذہن میں آگیا ہے ۔ امید ہے اس کا کوئی منطقی جواب بھی مل جائے گا ۔
اللہ تعالی کا جیسا کہ فرمان ہے " کہ قیامت کے دن میں مردوں کو جب اٹھاؤں گا تو یہ ایسے اٹھیں گے کہ جیسے کہ ایک نیند لیکر اٹھے ہیں ۔ "
ذہن میں سوال یہ اٹھتا ہے کہ " جب انسان عذابِ قبر یا ثوابِ قبر کے دور میں رہا اور پھر اسی طرح قیامت میں اٹھایا جائے گا تو اس کو ایسا کیوں محسوس ہوگا کہ وہ ابھی ایک نیند سے اٹھا ہے ( جیسا کہ قرآن کی آیت سے ظاہر ہے ) ۔ اس پر تو عالمِ برزخ کے دور کے سارے اثرات نمایاں ہونے چاہئیے تھے ۔ اگر کسی کی ایک کمرے میں رات بھر خوب چھترول کی جاتی ہے اور صبح ا سکو باہر نکالا جائے تو اس کو اچھی طرح معلوم ہوگا کہ رات بھر اس پر کیا بیتی ۔ ؟ اسے کہیں ایسا محسوس نہیں ہوگا کہ وہ ساری رات سوتا رہا ہے ۔
یہ ایک نقطہ ہے ۔ اسے برائے کرم بیکار کی بحث کے حوالے نہ کجیئے گا ۔ اگر ا سکا کوئی قرآن و سنت کے حوالے سے کوئی منطقی جواب ہے تو مجھے پڑھکر بہت خوشی ہوگی ۔ بصورتِ دیگر میری اس بات کو نظر انداز کردیجئے گا ۔ امید ہے جو جواب آئے گا وہ عقلی منطق کے عین مطابق ہوگا کہ قرآن وسنت کبھی انسانی عقل کے خلاف نہیں جاتے کہ اسلام دینِ فطرت بھی ہے ۔
یونس بھائی ۔۔۔ میں آپ کے اس پیغام اور آپ کی محبت کے لیئے تہہ ِ دل سے ممنون ہوں ۔ آپ نے کئی اچھے اشارات دیئے ہیں ۔ جن سے مذید اسلام کی حقیقت کو سمجھنے میں مدد مل سکتی ہے ۔ اس موضوع پر میں آپ کے خیالات کا منتظر رہوں گا ۔ اللہ آپ کو خوش رکھے ۔ آمین