کیا آپ گھڑی پہنتے ہیں؟

کیا آپ گھڑی پہنتے ہیں؟

  • روزانہ

    Votes: 22 40.0%
  • خاص تیاری کے وقت

    Votes: 12 21.8%
  • کبھی نہیں

    Votes: 21 38.2%

  • Total voters
    55

فاخر رضا

محفلین
گھڑی باندھنا عادت بھی ہے اور مجبوری بھی. مجبوری آئی سی یو کی نوکریوں ہے. کبھی کبھی نبض دیکھنے کے لیے سیکنڈ کی سوئی کی ضرورت ہوتی ہے اور کبھی سی پی آر میں دوائیں ہر تین منٹ بعد دیے کے کام آتا ہے. گھڑی ان چار چیزوں میں سے ایک ہے جو اسپتال لے جاتا ہوں. گھڑی، بٹوا، موبائل، چشمہ
 

کعنان

محفلین
السلام علیکم

جی ضرور کلائی پر گھڑی باندھتے ہیں اور یہ عادت بچپن سے ہے، ویسے بھی ایک ایگزیکٹو پوسٹ پر پینٹ، کوٹ، سفید شرٹ، کالے جوتے، ٹائی اور کلائی پر بندھی گھڑی، شخصیت پر اچھا اثر پڑتا ہے۔ خیال رہے جین کا شمار اس میں نہیں یہ عام حالات میں پہنی جاتی ہے۔

والسلام
 
115316100_mens-black-square-face-wrist-watch-absolutely-man-ebay.jpg
انیس سو اکیانوے میں ایسی گھڑی امی نے لیکر دی تھی جو نہاتے ہوئے گم ہو گئی۔ اس کے بعد پہلی شادی کے موقعے پر ایسی گھڑی مجھے میرے سسر صاحب نے پہنائی تھی
Q-Q-Q861J010-DAMES-HORLOGE-STAAL-GOUD-SCHAKELBAND-KLEPSLUITING-L.JPG

یہ گھڑی میری شادی کے کچھ عرصے بعد ٹوٹ گئی تھی پھر میرے بیٹے نے یہ گھڑی تحفہ دی
muRkoTfnbM7XM-T5QIX-Y5g.jpg

یہ گھڑی مجھ سے چھن گئی اور اس کے ساتھ ساتھ میرا بیٹا اور اس کی والدہ بھی پھر اس کے بعد یہ گھڑی لی
Swiss-Watches-gold-watch.jpg

اور پاکستان آمد پر والد صاحب کو تحفہ کر دی پھر کچھ عرصے بعد زوجہ ثانیہ نے ایسی ایک گھڑی تحفہ دی جو اب تک میرے پاس ہے

item_XL_7253156_5533663.jpg
 

سید عاطف علی

لائبریرین
وہ شاید کپڑے ڈالنا پنجابی محاورے (کپڑے پانا) کا براہ راست ترجمہ کرتے ہوں گے۔ میرا شمار ان میں نہیں ہوتا۔
بیلٹ تو لُوپس میں ڈالی ہی جاتی ہے (جیسے ازاربند ڈالا جاتا ہے) اس کے بعد بند کی جاتی ہے۔
ہمارے ہاں باندھنا گرہ لگانے کے لیے مستعمل ہے جیسے ازاربند باندھا جاتا ہے۔
بھئی ہمیں خوب جانتے ہیں کہ آپ کا شمار کن میں ہوتا ہے آپ ہمارے قابل فخردوستوں میں سے ہیں ۔
یہ تو ایک شوخی تھی بس ۔
ویسے بکل کے ذریعے بند کرنا گرہ لگانے اور باندھنے کا اقرب متبادل ہوتا ۔بند کرنےکا نہیں ۔
بند کر نا بہت وسیع تر معنی رکھتا ہے دروازہ ،تالا ،کمرہ ،دکان ، پنکھا ٹی وی وغیرہ اوریہ عام اور وسیع ہونے کی وجہ ہے بیلٹ وغیرہ کے لیے بھی و یلِڈ ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
گھڑی سے میری بہت اچھی یاد وابستہ ہے۔
ہمارےسکول کے وقتوں میں مونٹیسوری وغیرہ تو ہوتی نہیں تھی سو جب مجھے سکول داخل کروایا گیا تو پہلی جماعت 'کچی' کہلاتی تھی، خیر انھی دنوں ہماری اکلوتے پھوپھی زاد بھائی جو شارجہ میں مقیم تھے، چھٹیوں پر پاکستان آئے تو میل ملاقات کے لیے ہمارے گھر بھی آئے۔ انھیں بچوں کی تعلیم کی بہت فکر ہوتی تھی اور جہاں بھی جاتے اکثر کاپیاں کتابیں لیکر بچوں کی تعلیمی قابلیت جانچتے رہتے تھے۔ اسی روز شام گئے ہم تینوں بچوں کو پاس بیٹھا کر ہم سے بھی مختلف مضمونوں پر سوال جواب کرنے لگ گئے۔ مثلاً پہاڑے، جمع تفریق اور اسلامیات کے متعلق۔

جب اس طرف سے کچھ مطمئن ہوئے تو ہم تینوں کو باری باری انھوں نےسامنے پڑے ٹائم پیس کو دیکھ کر وقت بتانے کا کہا جو مجھ سے بڑی دونوں بہنیں نہ بتا پائیں اور میں جو ابھی تازہ تازہ سکول جانے لگا تھا نے فٹ سے بتا دیا۔ وہ اتنے خوش ہوئے کہ اپنی کلائی پر بندھی گھڑی اتار کر ہمیں گفٹ کر دی۔ وہ پہلی گھڑی ویسٹ اینڈ واچ تھی، جو مجھے پرائمری پاس کرنے تک پہننے کی اجازت تو نہ ملی، البتہ میں اسے روزانہ چابی دے سکتا تھا۔ ہاں، جب ہائی سکول میں داخل ہوا تو پھر اگلے آٹھ نو سال وہی میری کلائی کی زینت بنی رہی۔

پھر جب اتھلیٹکس میں حصہ لینا شروع کیا تو سٹاپ واچ کی کمی شدید محسوس ہوئی تب میں نے ایک تائیوان کی بنی سیل والی گھڑی خریدی جو تربیت کے وقت پہن لیا کرتا تھا۔

بعد میں سامسنگ، سانیو اور کیسیو کی گھڑیاں مختلف ادوار میں استعمال کیں۔ موبائل کے آنے کے بعد سے گھڑی پہننا بالکل چھوڑ دیا ہے البتہ ویسٹ اینڈ واچ اور سامسنگ کی گھڑی اب بھی کہیں گھر میں پڑی ہوئیں ہیں اور کبھی کبھار کچھ تلاشتے دکھائی پڑ جاتی ہیں۔
سامسنگ کی گھڑیاں؟ میں تو سمجھتا تھا کہ سامسنگ محض سمارٹ واچ بنانے تک محدود ہے
 

قیصرانی

لائبریرین
جو لوگ گھڑی پہنتے ہیں وہ کس کلائی پر؟

میں نے اس بارے میں کئی اصول سنے ہیں۔

کچھ لوگ کہتے ہیں کہ آپ گھڑی dominant ہاتھ میں نہیں پہنتے۔ یعنی دائیں ہاتھ سے سب کام کرنے والی اکثریت بائیں کلائی پر گھڑی پہنے اور میری طرح ہائیں ہاتھ والے گھڑی دائیں کلائی پر باندھیں۔

ایک دوسری بات یہ سنی ہوئی ہے کہ مرد بائیں اور خواتین دائیں ہاتھ پر گھڑی باندھیں۔ اس کی کیا توجیہہ ہے یہ علم نہیں۔
میرا ذاتی تجربہ ہے کہ جب میں رائٹ ہینڈ ڈرائیو والی گاڑی چلاتا ہوں تو گھڑی بائیں ہاتھ پر اور لیفٹ ہینڈ ڈرائیو کی صورت میں دائیں ہاتھ پر۔ ورنہ گھڑی شیشے پر بجتی رہتی ہے۔ ویسے فٹ پاتھ پر بھی اگر رش ہو اور ایک طرف دیوار تو میں گھڑی کو دیوار کے مخالف سمت والے ہاتھ میں بدل لیتا ہوں۔ اس طرح گھڑی ایک ہی دن کئی ہاتھ بدلتی ہے
 

قیصرانی

لائبریرین
ذاتی خیال یہ ہے کہ جو چیز انسانی جسم کی ساخت کے مطابق سلی ہو اسے پہنا جاتا ہے مثلاَ جس طرح قمیض اور شرٹ میں آستین اور شلوار اور پینٹ میں پائنچے وغیرہ ۔
اسی لیے تہبند ،دھوتی، پگڑی اور احرام وغیرہ باندھے جاتے ہیں پہنے نہیں جاتے خواہ وہ سلے ہوئے ہی کیوں نہ ہوں ۔ اور ہاں ! اگر کوئی پہننے کے لفظ کو معنوی وسعت بخشنا چاہے تو بات دیگر ہے :) کوئی زبر دستی نہیں۔
فرحت کیانی باجی اور الہلال بھائی۔
میرا خیال ہے کہ پٹے والی گھڑی باندھی اور چین والی پہنی جاتی ہے
 

قیصرانی

لائبریرین
دو سال یا ڈیڑھ سال قبل گھڑی پہننا شروع کی تھی۔ پہلے پہل ایک کروز شپ پر گیا تو وہاں سے Tommy Hilfiger کی گھڑی لے لی۔ اسی رات دیکھا کہ Hilfiger کا ایک حرف اڑتا پھر رہا تھا۔ اسی رات دہ تبدیل کرا لی اور اسی جیسی ایک اور گھڑی لے لی۔ چند روز بعد اس گھڑی میں تاریخ کی تبدیلی ایک یا دو دن پیچھے ہو گئی تھی۔ سو اگلے کروز ٹرپ پر وہ بھی واپس کر دی۔ بتا رہے تھے کہ نیا ماڈل آیا ہے تو شاید اس وجہ سے مسائل ہوئے
پھر Stanstead ایئرپورٹ پر سے گزرتے ہوئے Sekunda کی ایک گھڑی سستی مل گئی، نصف قیمت پر 35 پاؤنڈ کی۔ سو لے لی۔ گھڑی تو اچھی ہے اور واٹر پروف بھی، مگر اس کی چین میں کلائی کے بال پھنس جاتے ہیں۔ شاید سستی ہونے کی وجہ سے کوالٹی اتنی اچھی نہیں
پھر چند ماہ قبل سٹیزن کی ایک گھڑی پسند آ گئی اور وہ لے لی۔ تصویر یہ ہے
1314780640-01604600.jpg

اب یہ دونوں گھڑیاں باری باری استعمال کرتا ہوں
 
آخری تدوین:
سامسنگ کی گھڑیاں؟ میں تو سمجھتا تھا کہ سامسنگ محض سمارٹ واچ بنانے تک محدود ہے
سام سنگ نے پچھلی صدی کی آخری دہائی میں ایسی گھڑیاں بنائیں تھیں۔ شاید بعد میں بھی بنتی رہی ہوں لیکن میرے علم میں نہیں۔
makethumb.phpbb88.jpg
 
چلیں ! لفظوں اور ان کے معنی کو زیادہ قید نہیں رکھ سکتے ۔اپنا اپنا ماحول ،اختیار اور احساس ہے۔
ویسے میں نے بہت سے لوگ بھیدیکھے ہیں جو (بیلٹ ہی نہیں بلکہ )پینٹ بھی "ڈالتے" ہیں پہنتے نہیں۔
کہیں آپ بھی ایسے لوگوں میں تو نہیں رہتے ؟:)
وہ شاید کپڑے ڈالنا پنجابی محاورے (کپڑے پانا) کا براہ راست ترجمہ کرتے ہوں گے۔ میرا شمار ان میں نہیں ہوتا۔
بیلٹ تو لُوپس میں ڈالی ہی جاتی ہے (جیسے ازاربند ڈالا جاتا ہے) اس کے بعد بند کی جاتی ہے۔
ہمارے ہاں باندھنا گرہ لگانے کے لیے مستعمل ہے جیسے ازاربند باندھا جاتا ہے۔

اس پر خالد مسعود صاحب یاد آئے ہیں۔۔۔

کمر کا کسنا سنتے تھے پھراک دن سوچا کس کر دیکھیں
کھولا ، کسیا، کس کر کھولا،پھر دوبارہ کس کر بے گئے
 

قیصرانی

لائبریرین
سام سنگ نے پچھلی صدی کی آخری دہائی میں ایسی گھڑیاں بنائیں تھیں۔ شاید بعد میں بھی بنتی رہی ہوں لیکن میرے علم میں نہیں۔
makethumb.phpbb88.jpg
سام سنگ کوارٹز واچز لکھ کر گوگل پر سرچ کریں تو کافی نتائج آتے ہیں۔
شکریہ
 

زیک

مسافر
115316100_mens-black-square-face-wrist-watch-absolutely-man-ebay.jpg
انیس سو اکیانوے میں ایسی گھڑی امی نے لیکر دی تھی جو نہاتے ہوئے گم ہو گئی۔ اس کے بعد پہلی شادی کے موقعے پر ایسی گھڑی مجھے میرے سسر صاحب نے پہنائی تھی
Q-Q-Q861J010-DAMES-HORLOGE-STAAL-GOUD-SCHAKELBAND-KLEPSLUITING-L.JPG

یہ گھڑی میری شادی کے کچھ عرصے بعد ٹوٹ گئی تھی پھر میرے بیٹے نے یہ گھڑی تحفہ دی
muRkoTfnbM7XM-T5QIX-Y5g.jpg

یہ گھڑی مجھ سے چھن گئی اور اس کے ساتھ ساتھ میرا بیٹا اور اس کی والدہ بھی پھر اس کے بعد یہ گھڑی لی
Swiss-Watches-gold-watch.jpg

اور پاکستان آمد پر والد صاحب کو تحفہ کر دی پھر کچھ عرصے بعد زوجہ ثانیہ نے ایسی ایک گھڑی تحفہ دی جو اب تک میرے پاس ہے

item_XL_7253156_5533663.jpg
اچھی گھڑیاں ہیں
 

زیک

مسافر
میرا ذاتی تجربہ ہے کہ جب میں رائٹ ہینڈ ڈرائیو والی گاڑی چلاتا ہوں تو گھڑی بائیں ہاتھ پر اور لیفٹ ہینڈ ڈرائیو کی صورت میں دائیں ہاتھ پر۔ ورنہ گھڑی شیشے پر بجتی رہتی ہے۔ ویسے فٹ پاتھ پر بھی اگر رش ہو اور ایک طرف دیوار تو میں گھڑی کو دیوار کے مخالف سمت والے ہاتھ میں بدل لیتا ہوں۔ اس طرح گھڑی ایک ہی دن کئی ہاتھ بدلتی ہے
دن میں کتنی بار کلائی بدلتے ہیں؟
 
Top