کیا اب بھی پرویز مشرف کا مواخذہ / محاسبہ ہونا چاہیے۔

  • Total voters
    26

محمداحمد

لائبریرین
پرویز مشرف عہدہء صدارت سے مستعفی ہو چکے ہیں۔ کیا اب بھی اُن کا مواخذہ / محاسبہ ہونا چاہیے۔
 
مغزل

محفلین
آئینی طور پر مواخذہ اب نہیں ہوسکتا لیکن محاسبہ ہوسکتا ہے
جو بہت ضروری ہے ۔۔ لیکن ایسا لگتا نہیں۔۔ دوست۔۔۔
وجہ آپ خود جانتے ہیں۔۔ کہ موصوف نے Nro کے تحت استعفیٰ
دیا ہے۔۔۔ یعنی باقائدہ ڈیل ۔۔۔
 
میرا خیال ہے کشا کشی سے بچنے کے لئے اب پرویز مشرف کو اُس کے حال پر چھوڑ دینا چاہیئے تاکہ ہمارے حاکموں کو اصل مسائل سے پہلو تہی کا موقع نہ مل سکے۔
 
مغزل

محفلین
آپ کے خیالات سے مجھے اتفاق نہیں دوست۔

میں ایک ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کرتا ہوں۔
پولیس والے کو مجھے چھوڑ دینا چاہیئے کہ اپنی جیبیں بھرنے کو اسے موقع مل جائے۔

میں قتل کرتا ہوں۔
مجھے چھوڑ دینا چاہیئے کہ ۔ پولیس کے پاس اور بھی کام ہیں۔

میں چوری کرتا ہوں ۔
مجھے چھوڑ دینا چاہیئے کہ ۔۔ لوگوں کا معاملہ آٹا بجلی ہے ۔

ِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
مغل بھیا

آپ کی بات سے مجھے کوئی اختلاف نہیں مگر ہمارے رہنما (نام نہاد) کرتے ہی issues کی سیاست ہیں اور عوام کو کہیں نہ کہیں الجھا کر رکھتے ہیں جس کے باعث بہت سے اہم معاملات پسِ پشت پڑے رہتے ہیں اور اسی ٹال مٹول کے درمیان یہی لوگ جائیدادیں اکھھٹی کر کے روانہ ہو جاتے ہیں اور آج تک کوئی بھی عوام کی لوٹی ہوئی متاع واپس نہیں دلوا سکا۔

سو میرا کہنے کا مقصد صرف یہ تھا کہ کسی طرح ان لوگوں کو اصل مسائل سےصرفِ نظر نہ کرنے دیا جائے اور بس۔

ہاں اگر واقعتآ عدل کا نظام قائم ہو جائے تو پھر بلا امتیازِ مراتب سب کا احتساب ہونا چاہیے۔
 
ساجداقبال

محفلین
مواخذہ تو ہونے سے رہا اب۔ عدلیہ بحال کرکے معاملہ اس پر چھوڑ دینا چاہیے۔ حکومت کی توجہ اب خودکشیوں، امن و امان اور معیشت کیطرف ہونی چاہیے۔
 
شمشاد

لائبریرین
بالکل محاسبہ ہونا چاہیے۔ اس کا ہی نہیں بلکہ ہر اس لٹیرے کا جس نے پاکستان کو لوٹا ہے۔
 
زینب

محفلین
محاسبہ ہونا تو چاہیے۔پر مشرف سے ہی کیوں شروعات ہو۔۔۔۔۔۔۔۔؟کیا ان لوگوں کا محاسبہ نہیں ہونا چاہیے جو اینار او کے تحت واپس ائے جنہیں قوم کے اربوں لوٹے ہوئے معاف کر دیے گئے اگر نہیں تو پھر مشرف کا بھی نہیں ہونا چایے کہ بہر حال مشرف پے کرپشن کا کوئی چارج نہیں ہے اس پے ملک وقوم کے بارے میں غلط فیصلے کرنے کا چارج ہے پر ابھی تک کسی نے نہیں کہاں کہ اربوں لوٹ‌کے زرداری بی بی اور شریفوں کی طرح ملک سے بھاگ گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ویسے بھی اب اگر مشرف کا محسبہ ہوتا ہے تو وہ ذاتی دشمنی ہو گی دونوں پارٹیاں ذاتی دشمنی کی بنا پے محسبہ کریں گی نا کہ قوم کے لیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اگر یہ لوگ قوم سے اتنے مغلص ہیں تو پچھلے 6 ماہ میں‌اتھادیوں نے ایک بار بھی شوکت عزیز کو لانے کی اس سے حساب لینے کی بات نہیں‌کی جبکہ وہ اصل اور بڑا لوٹیرا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
مشرف پر کرپشن کا کوئی چارج نہیں؟
یہ تو ایسے ہی ہے کہ کسی قاتل کو کہا جائے کہ اسپر چوری کا کوئی چارج نہیں‌اس لیے چھوڑ دو۔
بھائی چور کو تو چھوڑ سکتے ہیں مگر قاتل کو نہیں۔ مشرف تو اس قوم کی عزت و غیرت کا قاتل ہے۔
 
زینب بی بی ۔
آداب۔
یقینا ایسا ہی ہے ۔۔ کہ دودھ کے دھلے کوئی بھی نہیں ۔۔ کوئی ایک پارٹی بھی نہیں۔
مجھے آپ کی بات سے اتفاق ہے۔
 
جناب میں نے کہا نا کہ اس نے قوم و ملک کے خلاف بہت سے فیصلے کیے جو ہمیں‌جہاں ہم کھڑے ہیں وہاں سے 100 پرسنٹ غلط نظر اتے ہیں ہو سکتا ہے وہی فیصلے جو اس نے کیے اس کی جگہ بیٹھ کے دیکھے جاتے تو صحیح ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

زرداری نے بھی تب مواخزے کا نام لیا جس دن اسے آخری مقدمے سے بھی بری کیا گیا۔پہلے اس نے بھی نہیں کہا۔۔مشرف این ار اہ نا لاتا تو زرداری بھی بی بی کی طرح خود ساختہ جلا وطنی کاٹ رہا ہوتا
 
بھائی جی بندہ سوچے کہ مشرف سے بھی پہلے کیا زردزری قوم کا لٹیرا نہیں ہے جب پاکستان کی ساری عدالتوں نے زردزری جیسے بندے کو معاف کر دیا تو میرا خیال ہے مشرف کو بھی معافی دینا ٹھیک ہے کم از کم کہیں تو انصاف ہو نا۔۔۔۔۔
 
جناب میں نے کہا نا کہ اس نے قوم و ملک کے خلاف بہت سے فیصلے کیے جو ہمیں‌جہاں ہم کھڑے ہیں وہاں سے 100 پرسنٹ غلط نظر اتے ہیں ہو سکتا ہے وہی فیصلے جو اس نے کیے اس کی جگہ بیٹھ کے دیکھے جاتے تو صحیح ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

زرداری نے بھی تب مواخزے کا نام لیا جس دن اسے آخری مقدمے سے بھی بری کیا گیا۔پہلے اس نے بھی نہیں کہا۔۔مشرف این ار اہ نا لاتا تو زرداری بھی بی بی کی طرح خود ساختہ جلا وطنی کاٹ رہا ہوتا

بہن اس لمحہ کا تصور کجیے جب مشرف کا قلم چلا اور معصوم طالبات کا قتل عام ہوا۔
ان معصوم طالبات کا اگر کوئی قصور تھا بھی تو سزا کیا یہ تھی۔ پھر بھی اپ سمجھتی ہیں‌کہ مشرف کو چھوڑ دیا جائے۔
 
زینب

محفلین
میں یہ نہیں کہتی کہ مشرف کو چھوڑ دیا جائے۔۔۔۔۔میں کہتی ہوں کہ پھر سب سے پہلے زرداری ،نواز، الطافاور سب سے بڑھ کے شوکت عزیز کا ہونا چاہیے مشرف کی باری آخر پے ائے گی ۔۔۔۔سب کو چھوڑ کے بس ایک کو پکڑ‌کے لٹکانا کہاں‌کا انصاف ہے
 
میں‌تو کہتا ہوں اس سے بھی پہلے شروع کرتے ہیں
ایوب و گوہر ایوب
یحیحیٰ
ضیا
بابا
لغاری
پھر مشرف
اسکے بعد سیاسی پارٹیوں‌کی باری
منظور ہے؟
 
شمشاد

لائبریرین
سیاسی پارٹیوں کا تو سب سے پہلے ہونا چاہیے کہ یہی مارشل لاء کی راہ ہموار کرتی رہی ہیں۔
 
زینب

محفلین
چھوڑین شمشاد بھائی ہمت علی کی پھر سے وہی مرغے کی ایک ٹانگ ہی رہے گی۔۔۔۔ آج جو جشن منارہے ہیں نا مشرف کے جانے پے ایک سال بعد دیکھنا یہی عوام پرویز کیانی سے کہیں گے آؤ بھئی ملک بچاؤ
 
Top