کیا اردو فانٹ سازی جمود کا شکار ہوگئی ہے؟

علوی امجد

محفلین
بہت عرصہ ہوا اردو محفل کے ٹائپوگرافی سیکشن میں بہت خاموشی ہے۔ اکا دکا کوئی پوسٹ نمودار ہوتی ہے جس کا موضوع زیادہ تر کسی فانٹ کے حوالے سے تکنیکی مسئلے پر مشتمل ہوتا ہے۔ لیکن کسی نئے اور تخلیقی موضوع پر پوسٹ نظر نہیں آرہی۔ میرا ذہن اس جمود کے دو تاویلات پیش کرتا ہے کہ یا تو شعبہ اپنی دلچسپی کھوچکا ہے اور فانٹ ساز اس میں کوئی کشش نہیں پاتے یا پھر اردو ٹائپوگرافی میں اتنا کام ہوچکا ہے کہ اب اس میں مزید کسی بہتری کی ضرورت ہی باقی نہیں رہی۔

علوی نستعلیق کی تکیمل کے بعد کئی برس آنکھوں کی شدید تکالیف میں مبتلا رہنے کی وجہ سے میں نہ صرف اس فیلڈ بلکہ کمپیوٹر سے بھی کافی حد تک دور ہو چکا ہوں اور مجھے نہیں اندازہ کے آج کل اس شعبے میں کتنی تبدیلی آچکی ہے۔ اور موجودہ دورمیں اردو ٹائپو گرافی کی ضروریات کیا کیا ہیں؟

دل کے نہاں گوشوں میں ہمیشہ سے یہی آرزو رہی ہے کہ اردو کا ستارہ ہمیشہ بام عروج پر نظر آئے ۔ گرچہ زندگی کے مسائل نے اس تخیلاتی دھارے کو شدید متاثر کیا ہے مگر دل چاہتا ہے کہ زندگی کا ستارہ ڈوبنے سے قبل اردو ٹائپوگرافی میں رہ جانے والی تشنگی کو ممکن حد تک دور کیا جائے اور اس کی ترویج و ترقی کے لئے کچھ مزید کاوشیں کی جائیں۔ چنانچہ آج اپنے کمپیوٹر کے گمشدہ فولڈرز کو تلاش کرکے ماضی کے کچھ ناتکمیل پراجیکٹس کو نکالا تو اندازہ ہوا کہ شائد یہ پراجیکٹس ابھی بھی کسی نہ کسی حوالے سے فائدہ مند ہوسکتے ہیں اور کمپیوٹر پر اردو ٹائپوگرافی میں مزید بہتر ی لاسکتے ہیں۔ اس دھاگے میں اپنے ان تمام پراجیکٹس کو منظر عام پر لانا چاہوں گا تاکہ اس پر مزید کام ہوسکے ۔
اس سلسلے کا پہلا ناتکیمل شدہ پراجیکٹ "ہاشمی نستعلیق" ہے۔ جس کو میں نے کافی حد تک مکمل کیا ہوا تھا لیکن پھر بیماری کے باعث ممکن نہ ہوپایا کہ اس کو مزید نکھارا جائے۔ یہ بنیادی طور پر علوی نستعلیق کا تسلسل ہے لیکن اس میں لیگیچرز شامل نہیں ہے اور یہ مکمل طور پر کیریکٹر بیسڈ ہے اور یہ بمشکل تین سو کلو بائٹس پر مشتمل ہے۔ اس کے اندر دو اہم عناصر جو کہ آج تک منظر عام ہونے والے فانٹس میں مفقود نظر آتے ہیں کو شامل کیا گیا ہے۔ پہلا کرننگ کی ممکنہ حد تک بہتری اور دوسری حروف کی کشیدہ اشکال جو تحریر کی ظاہری خوبصورتی کو دوام بخشتی ہیں۔

اس فانٹ کا ایک نمونہ ذیل میں دیا ہے اور اس حوالے سے آپ دوستوں سے اسی مشورے کا خواستگار ہوں کہ آیا اس فانٹ پر مزید کام کرکے اس کو افادہ عام کیا جاسکتا ہے یا نہیں؟ ۔ اگر جواب اثبات میں ہے تو اس میں مزید کیا بہتری لائی جاسکتی ہے ؟

315cpy1.jpg
 
م حمزہ

محفلین
اللہ آپ کی تکالیف کو دور کرے ، تمام مشکلات کو حل فرمائے اور ہر قدم پر آپ کی مدد فرمائے۔
 
الف عین

لائبریرین
ماشاء اللہ اچھا لگ رہا ہے ہاشمی نستعلیق فانٹ.۔
یہاں کارکرد فانٹ ساز فیس بک پر شفٹ ہو گئے ہیں۔عزیزی ذیشان نصر نے مہر نستعلیق فانٹ کے اجراء کے بعد فیس بک گروپ بنایا ہے۔اردو فانٹ سازی کے نام سے جس میں عارف کریم بھی شامل ہیں جو یہاں معطل ہیں۔ ذیشان علوی امجد کو بھی شامل کر لیں اس گروہ میں تو بہتر ہے
 
اکمل زیدی

محفلین
ہاں کارکرد فانٹ ساز فیس بک پر شفٹ ہو گئے ہیں۔عزیزی ذیشان نصر نے مہر نستعلیق فانٹ کے اجراء کے بعد فیس بک گروپ بنایا ہے۔اردو فانٹ سازی کے نام سے جس میں عارف کریم بھی شامل ہیں جو یہاں معطل ہیں۔ ذیشان علوی امجد کو بھی شامل کر لیں اس گروہ میں تو بہتر ہے
سر آپ سے گذارش ہے کےعارف کریم کی معطلی کو معطل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں تاکے اس تخلیقی کام میں کچھ پیش رفت ہو سکے ۔
 
علوی امجد

محفلین
آمین

بہتری تو یقیناً لائی جا سکتی ہے مثلاً ذیل کے ربط میں دی گئی تجاویز:
کیا میرے لیے ایسا فانٹ بن سکتا ہے؟

بہت شکریہ ۔ آپ کی پیش کردہ تجاویز کافی حد تک اس فانٹ میں شامل ہیں۔ اصل میں اس فانٹ کی تیاری میں ایک بنیادی نکتہ یہ بھی تھا کہ پاکستان کے تمام وہ زبانیں جو نستعلیقی رسم الخط پر لکھی جاتی ہیں کے بنیادی کیریکٹرز شامل کیے جائیں۔ چونکہ لیگچرز بیسڈ فانٹ میں ایسا کرنا ممکن نہ تھا چنانچہ اس فانٹ پر کام کا آغاز کیا گیا۔ اس فانٹ میں سرائیکی، کھوار (چترالی)، کوہستانی اور ہندکو زبان کے تمام کیریکٹرز شامل ہیں۔
 
علوی امجد صاحب بہت خوب اللہ آپ کی اس کوشش میں مدد کرے میری ایک عرض ہے کہ ایک ایسا سوفٹ ویئر ہونا چاہیے جو کہ اردو PDF file کو چاہیے وہ کسی بھی فارمیٹ میں ہوں ان کو ٹیکس میں تبدیل کر دے جیساکہ انگریزی کتابوں اور دیگر آنگلش مواد کو کیا جا سکتا ہے میں خود تو یہ سب کرنے سے قاصر ہوں پر اگر آپ اس پر غور کریں تو کیا ہی خوب ہو
جواب کا منتظر رہوں گا
 
متلاشی

محفلین
ماشاء اللہ اچھا لگ رہا ہے ہاشمی نستعلیق فانٹ.۔
یہاں کارکرد فانٹ ساز فیس بک پر شفٹ ہو گئے ہیں۔عزیزی ذیشان نصر نے مہر نستعلیق فانٹ کے اجراء کے بعد فیس بک گروپ بنایا ہے۔اردو فانٹ سازی کے نام سے جس میں عارف کریم بھی شامل ہیں جو یہاں معطل ہیں۔ ذیشان علوی امجد کو بھی شامل کر لیں اس گروہ میں تو بہتر ہے
جی استاذِ محترم میں ان سے درخواست کی ہے مگر ان کا فیس بک اکاؤنٹ فیس بک نے معطل کر رکھا ہے۔
 
متلاشی

محفلین
علوی امجد صاحب بہت خوب اللہ آپ کی اس کوشش میں مدد کرے میری ایک عرض ہے کہ ایک ایسا سوفٹ ویئر ہونا چاہیے جو کہ اردو PDF file کو چاہیے وہ کسی بھی فارمیٹ میں ہوں ان کو ٹیکس میں تبدیل کر دے جیساکہ انگریزی کتابوں اور دیگر آنگلش مواد کو کیا جا سکتا ہے میں خود تو یہ سب کرنے سے قاصر ہوں پر اگر آپ اس پر غور کریں تو کیا ہی خوب ہو
جواب کا منتظر رہوں گا
پی ڈی ایف فائل تین طرح کی ہوتی ہے ایک امیج پی ڈی ایف اس کے لیے اردو او سی آر چاہیے۔ (جزوی طور پر اس پر کام ہو چکا ہے ، مزید پیش رفت ہورہی ہے )۔ دوسری ویکٹر پی ڈی ایف یہ ٹیکسٹ میں کنورٹ نہیں ہوتی یہ بھی ایک طرح سے امیج پی ڈی ایف ہوتی مگراس کا رزلٹ ٹیکسٹ کی طرح صاف شفاف ہوتا۔ تیسری پی ڈی ایف ٹیکسٹ والی ہوتی ۔ اس میں فونٹ امبیڈ ہوتا ۔ اس سے آپ ڈائریکٹ ٹیکسٹ کاپی کر کے کہیں بھی پیسٹ کر سکتے۔ کسی کنورژن سوفٹ وئیر کی ضرورت نہیں ۔
 
علوی امجد

محفلین
جی استاذِ محترم میں ان سے درخواست کی ہے مگر ان کا فیس بک اکاؤنٹ فیس بک نے معطل کر رکھا ہے۔

اصل میں لفظ' معطل 'سے دلوں میں بہت سے ابہام پیدا ہوجاتے ہیں کہ خدا معلوم کیا خطا کی تھی کہ اکاونٹ معطل ہوگیا۔ اصل کہانی یہ ہے کہ بہت عرصہ فیس بک اکاونٹ استعمال نہ کرنے کے بعد جب میں نے لاگ ان ہونے کی کوشش کی تو جواب ملا کہ سیکورٹی وجوہات کی بناء پر آپکا اکاونٹ ویری فائی کرنے کے لئے اپنی تاریخ پیدائش انٹر کریں۔ جب اصل تاریخ پیدائش انٹر کی تو وہ مانتا ہی نہیں۔ اب مجھے خود بھی یاد نہیں کہ جب میں فیس بک اکاونٹ بنا رہا تو تاریخ پیدائش کیا لکھی تھی۔ چناچنہ میں نے فیس بک والوں کو اس بارے میں ای میل کی تو جواب ملا اپنا آئی ڈی کارڈ سکین کرکے بھیجیں۔ اب بھلا مجھے کیا ضرورت پڑی کہ میں اپنا آئی ڈی کارڈ وہاں بھجواتا پھروں۔ فیس بک اکاونٹ نہ ہوا تو کون سے قیامت آجائے گی۔ اس لئے میری اپنے فیس بک اکاونٹ تک رسائی نہیں ہے۔
 
تو دوسری آئی ڈی بنا لیں ۔ ۔ ۔
 
علوی امجد

محفلین
میرا خیال ہے کہ میری زندگی فیس بک کے بغیر بہت اچھی گزر رہی ہے۔ اس لئے بار بار اکاونٹ بنانے کی مجھے کوئی خاص ضرورت نہیں۔
 
الف نظامی

لائبریرین
بہت عرصہ ہوا اردو محفل کے ٹائپوگرافی سیکشن میں بہت خاموشی ہے۔ اکا دکا کوئی پوسٹ نمودار ہوتی ہے جس کا موضوع زیادہ تر کسی فانٹ کے حوالے سے تکنیکی مسئلے پر مشتمل ہوتا ہے۔ لیکن کسی نئے اور تخلیقی موضوع پر پوسٹ نظر نہیں آرہی۔ میرا ذہن اس جمود کے دو تاویلات پیش کرتا ہے کہ یا تو شعبہ اپنی دلچسپی کھوچکا ہے اور فانٹ ساز اس میں کوئی کشش نہیں پاتے یا پھر اردو ٹائپوگرافی میں اتنا کام ہوچکا ہے کہ اب اس میں مزید کسی بہتری کی ضرورت ہی باقی نہیں رہی۔

علوی نستعلیق کی تکیمل کے بعد کئی برس آنکھوں کی شدید تکالیف میں مبتلا رہنے کی وجہ سے میں نہ صرف اس فیلڈ بلکہ کمپیوٹر سے بھی کافی حد تک دور ہو چکا ہوں اور مجھے نہیں اندازہ کے آج کل اس شعبے میں کتنی تبدیلی آچکی ہے۔ اور موجودہ دورمیں اردو ٹائپو گرافی کی ضروریات کیا کیا ہیں؟

دل کے نہاں گوشوں میں ہمیشہ سے یہی آرزو رہی ہے کہ اردو کا ستارہ ہمیشہ بام عروج پر نظر آئے ۔ گرچہ زندگی کے مسائل نے اس تخیلاتی دھارے کو شدید متاثر کیا ہے مگر دل چاہتا ہے کہ زندگی کا ستارہ ڈوبنے سے قبل اردو ٹائپوگرافی میں رہ جانے والی تشنگی کو ممکن حد تک دور کیا جائے اور اس کی ترویج و ترقی کے لئے کچھ مزید کاوشیں کی جائیں۔ چنانچہ آج اپنے کمپیوٹر کے گمشدہ فولڈرز کو تلاش کرکے ماضی کے کچھ ناتکمیل پراجیکٹس کو نکالا تو اندازہ ہوا کہ شائد یہ پراجیکٹس ابھی بھی کسی نہ کسی حوالے سے فائدہ مند ہوسکتے ہیں اور کمپیوٹر پر اردو ٹائپوگرافی میں مزید بہتر ی لاسکتے ہیں۔ اس دھاگے میں اپنے ان تمام پراجیکٹس کو منظر عام پر لانا چاہوں گا تاکہ اس پر مزید کام ہوسکے ۔
اس سلسلے کا پہلا ناتکیمل شدہ پراجیکٹ "ہاشمی نستعلیق" ہے۔ جس کو میں نے کافی حد تک مکمل کیا ہوا تھا لیکن پھر بیماری کے باعث ممکن نہ ہوپایا کہ اس کو مزید نکھارا جائے۔ یہ بنیادی طور پر علوی نستعلیق کا تسلسل ہے لیکن اس میں لیگیچرز شامل نہیں ہے اور یہ مکمل طور پر کیریکٹر بیسڈ ہے اور یہ بمشکل تین سو کلو بائٹس پر مشتمل ہے۔ اس کے اندر دو اہم عناصر جو کہ آج تک منظر عام ہونے والے فانٹس میں مفقود نظر آتے ہیں کو شامل کیا گیا ہے۔ پہلا کرننگ کی ممکنہ حد تک بہتری اور دوسری حروف کی کشیدہ اشکال جو تحریر کی ظاہری خوبصورتی کو دوام بخشتی ہیں۔

اس فانٹ کا ایک نمونہ ذیل میں دیا ہے اور اس حوالے سے آپ دوستوں سے اسی مشورے کا خواستگار ہوں کہ آیا اس فانٹ پر مزید کام کرکے اس کو افادہ عام کیا جاسکتا ہے یا نہیں؟ ۔ اگر جواب اثبات میں ہے تو اس میں مزید کیا بہتری لائی جاسکتی ہے ؟

315cpy1.jpg

السلام علیکم
محفل پر آپ کی پوسٹ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ امید ہے مزاج بخیر ہوں گے۔
یہ فونٹ ضرور بنانا چاہیے۔ اسی طرز کا ایک فونٹ سید شاکر القادری صاحب کے پاس بھی موجود ہے جو وہ اپنی کتابوں کی کمپوزنگ کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
 
Top