علوی امجد
محفلین
بہت عرصہ ہوا اردو محفل کے ٹائپوگرافی سیکشن میں بہت خاموشی ہے۔ اکا دکا کوئی پوسٹ نمودار ہوتی ہے جس کا موضوع زیادہ تر کسی فانٹ کے حوالے سے تکنیکی مسئلے پر مشتمل ہوتا ہے۔ لیکن کسی نئے اور تخلیقی موضوع پر پوسٹ نظر نہیں آرہی۔ میرا ذہن اس جمود کے دو تاویلات پیش کرتا ہے کہ یا تو شعبہ اپنی دلچسپی کھوچکا ہے اور فانٹ ساز اس میں کوئی کشش نہیں پاتے یا پھر اردو ٹائپوگرافی میں اتنا کام ہوچکا ہے کہ اب اس میں مزید کسی بہتری کی ضرورت ہی باقی نہیں رہی۔
علوی نستعلیق کی تکیمل کے بعد کئی برس آنکھوں کی شدید تکالیف میں مبتلا رہنے کی وجہ سے میں نہ صرف اس فیلڈ بلکہ کمپیوٹر سے بھی کافی حد تک دور ہو چکا ہوں اور مجھے نہیں اندازہ کے آج کل اس شعبے میں کتنی تبدیلی آچکی ہے۔ اور موجودہ دورمیں اردو ٹائپو گرافی کی ضروریات کیا کیا ہیں؟
دل کے نہاں گوشوں میں ہمیشہ سے یہی آرزو رہی ہے کہ اردو کا ستارہ ہمیشہ بام عروج پر نظر آئے ۔ گرچہ زندگی کے مسائل نے اس تخیلاتی دھارے کو شدید متاثر کیا ہے مگر دل چاہتا ہے کہ زندگی کا ستارہ ڈوبنے سے قبل اردو ٹائپوگرافی میں رہ جانے والی تشنگی کو ممکن حد تک دور کیا جائے اور اس کی ترویج و ترقی کے لئے کچھ مزید کاوشیں کی جائیں۔ چنانچہ آج اپنے کمپیوٹر کے گمشدہ فولڈرز کو تلاش کرکے ماضی کے کچھ ناتکمیل پراجیکٹس کو نکالا تو اندازہ ہوا کہ شائد یہ پراجیکٹس ابھی بھی کسی نہ کسی حوالے سے فائدہ مند ہوسکتے ہیں اور کمپیوٹر پر اردو ٹائپوگرافی میں مزید بہتر ی لاسکتے ہیں۔ اس دھاگے میں اپنے ان تمام پراجیکٹس کو منظر عام پر لانا چاہوں گا تاکہ اس پر مزید کام ہوسکے ۔
اس سلسلے کا پہلا ناتکیمل شدہ پراجیکٹ "ہاشمی نستعلیق" ہے۔ جس کو میں نے کافی حد تک مکمل کیا ہوا تھا لیکن پھر بیماری کے باعث ممکن نہ ہوپایا کہ اس کو مزید نکھارا جائے۔ یہ بنیادی طور پر علوی نستعلیق کا تسلسل ہے لیکن اس میں لیگیچرز شامل نہیں ہے اور یہ مکمل طور پر کیریکٹر بیسڈ ہے اور یہ بمشکل تین سو کلو بائٹس پر مشتمل ہے۔ اس کے اندر دو اہم عناصر جو کہ آج تک منظر عام ہونے والے فانٹس میں مفقود نظر آتے ہیں کو شامل کیا گیا ہے۔ پہلا کرننگ کی ممکنہ حد تک بہتری اور دوسری حروف کی کشیدہ اشکال جو تحریر کی ظاہری خوبصورتی کو دوام بخشتی ہیں۔
اس فانٹ کا ایک نمونہ ذیل میں دیا ہے اور اس حوالے سے آپ دوستوں سے اسی مشورے کا خواستگار ہوں کہ آیا اس فانٹ پر مزید کام کرکے اس کو افادہ عام کیا جاسکتا ہے یا نہیں؟ ۔ اگر جواب اثبات میں ہے تو اس میں مزید کیا بہتری لائی جاسکتی ہے ؟