کیا اردو فانٹ سازی جمود کا شکار ہوگئی ہے؟

متلاشی

محفلین
السلام علیکم
محفل پر آپ کی پوسٹ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ امید ہے مزاج بخیر ہوں گے۔
یہ فونٹ ضرور بنانا چاہیے۔ اسی طرز کا ایک فونٹ سید شاکر القادری صاحب کے پاس بھی موجود ہے جو وہ اپنی کتابوں کی کمپوزنگ کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
مکرمی شاکر القادری صاحب اپنی کتابوں کی کمپوزنگ مجھ سے ہمارے فونٹ میں کرواتے ہیں۔ ان کے ادارے کی تین نعتیہ کتب میں نے ہی اپنے فونٹ میں کنورٹ کر کے دی ہیں اس میں ان کا اپنا نعتیہ کلام چراغ بھی شامل ہے
 

الف عین

لائبریرین
معذرت متلاشی کہ میں نے غلطی سے اصل نام سے ٹیگ کر دیا، اور مزے کی بات ہے کہ ٹیگ درست بھی ہو گیا!
عارف کیوں معطل کیے گئے اس کا مجھے علم نہیں بلکہ مجھے علم بھی نہیں تھا، ایک بار کچھ مراسلہ کی تلاش میں پرانے کچھ مراسلے نظر آئے تو ان کے نام کے ساتھ معطل لکھا دیکھا تو بہت تعجب ہوا۔ ابن سعید بہتر جانتے ہوں گے کہ کیا ان کی معطلی وقتی ہے یا مستقل؟ کیا یہ ممکن ہے کہ ان کی معطلی کم از کم اردو کمپیوٹنگ کے زمرے سے اٹھا لی جائے! (یہ فرض کر رہا ہوں کہ شاید عزیزی عارف نے دین و مذہب کے زمرے میں کسی فتنے میں حصہ لیا ہو، یا خود ہی بپا کیا ہو۔
 
علوی امجد انٹرنیٹ کی دنیا میں پڑنٹ کے اصول کارآمد نہیں۔
ہمارے لوگ اس عقلی بات سے جب لاتعلق ہو کر اُردو کے بارے میں بات کرتے ہیں تُو نہ اِس کا فائدہ اُنہیں ہوتا ہے اور نہ اُردو کے استمال کرنے والوں کو۔
جس فونٹ کی آپ تخلیق کر رہے ہیں داد تو بےشک ہر کوئی دے گا مثلاََ متلاشی لیکن انٹرنیٹ کی دنیا میں دیکھنے اور پڑھنے کے لحاظ سے ہلکا فونٹ استمال ہوتا ہے۔

انگیزی میں ٹائمز نیو رومن، سین۔سیریف فونٹ جو ۱۰۰ یا ۲۰۰ سال پرانے ہیں یہ پرنٹ میڈیم کی ایجاد و استمال ہیں۔ اب انٹرنیٹ پر اس کا استمال شازونازر ہی ملتا ہے۔
پڑنٹ پر موٹا فونٹ اس لیے کارمد تھا کہ پڑھنے میں آسانی ہو، کمپیوٹر سکرین پر یہ مسئلہ ہی نہیں۔ آپ فونٹ کو چھوٹا بڑا کر لیں یا اپنی سکرین کی روشنی بڑھا لیں۔
 

الف نظامی

لائبریرین
علوی امجد انٹرنیٹ کی دنیا میں پڑنٹ کے اصول کارآمد نہیں۔
ہمارے لوگ اس عقلی بات سے جب لاتعلق ہو کر اُردو کے بارے میں بات کرتے ہیں تُو نہ اِس کا فائدہ اُنہیں ہوتا ہے اور نہ اُردو کے استمال کرنے والوں کو۔
جس فونٹ کی آپ تخلیق کر رہے ہیں داد تو بےشک ہر کوئی دے گا مثلاََ متلاشی لیکن انٹرنیٹ کی دنیا میں دیکھنے اور پڑھنے کے لحاظ سے ہلکا فونٹ استمال ہوتا ہے۔

انگیزی میں ٹائمز نیو رومن، سین۔سیریف فونٹ جو ۱۰۰ یا ۲۰۰ سال پرانے ہیں یہ پرنٹ میڈیم کی ایجاد و استمال ہیں۔ اب انٹرنیٹ پر اس کا استمال شازونازر ہی ملتا ہے۔
پڑنٹ پر موٹا فونٹ اس لیے کارمد تھا کہ پڑھنے میں آسانی ہو، کمپیوٹر سکرین پر یہ مسئلہ ہی نہیں۔ آپ فونٹ کو چھوٹا بڑا کر لیں یا اپنی سکرین کی روشنی بڑھا لیں۔
خلاصہ : پڑنٹ استمال شاز و نازر
 

طمیم

محفلین
میں محترم امجد علوی صاحب کا مشکور ہوں کہ وہ اپنے مسائل کے باوجود اس شعبہ میں اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں شفا دے اور ان کے وقت میں مزید برکت ڈالے۔
اسی طرح تمام افراد جو کہ کسی نہ کسی رنگ میں افادہ عام کے لئے کام کررہے ہیں اللہ تعالی ان کی کاوشیں قبول فرمائے اور ان کو دیں و دنیا کی مزید نعمتوں سے نوازے۔
  • ویب پر اردو کے لئے اگر نئے فونٹس کی ضرورت ہے جو کہ نئے دور کے تقاضوں کو پورا کرسکے تو پرنٹ میڈیا کے لئے بھی نئے فونٹس کی اشد ضرورت ہے جو کہ پبلشنگ کے لئے استعمال ہونے والے بڑے سافٹ ویئرز کے ساتھ اچھے طریقہ سے کام کریں ۔ اسی طرح ضروری نہیں کہ آپ پرنٹ میڈیا میں استعمال ہونے والے فونٹس کو آن لائن فونٹ کی جگہ استعمال کریں بلکہ اس کے لئے ویب کی دنیا کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر نئے فونٹس تشکیل دیئے جانے چاہئیں۔ یعنی فونٹ سازی کو روکنا نہیں چاہیئے کہ پرنٹ میڈیا میں شاید اب نئے فونٹ کی ضرورت نہیں ہے۔
  • جیسا کہ امجد علوی صاحب نے فرمایا یا تو شعبہ اپنی دلچسپی کھوچکا ہے اور فانٹ ساز اس میں کوئی کشش نہیں پاتے یا پھر اردو ٹائپوگرافی میں اتنا کام ہوچکا ہے کہ اب اس میں مزید کسی بہتری کی ضرورت ہی باقی نہیں رہی۔ میرے خیال میں دلچسپی تو ابھی تک برقرار ہے یعنی سب کو نئے فونٹس کا انتظار ہے ۔پرنٹ میڈیا کے لئے بھی اور آن لائن میڈیا کے لئے بھی۔ اسی طرح قرآن کریم کے متن کے لئے بھی ابھی بہت کام ہونے والا ہے یعنی فونٹس اور موجودہ سافٹ ویئرز کے ساتھ مطابقت وغیرہ
  • اگر پلٹ کر دیکھا جائے تو میرے علم کے مطابق گنتی کے چند ہی افراد ہیں جو کہ انٹرنیٹ کی دنیا میں اردو فونٹ سازی میں تخلیقی کام کررہے ہیں۔ لیکن اب ایک عرصہ سے یہ افراد کسی نہ کسی وجہ سے محفل پر فانٹ سازی کے شعبہ میں ایکٹو نظر نہیں آتے ، وجوہات کئی ہیں جن کا ذکر محفل پر مختلف جگہوں ہوچکا ہے ۔ کیا کوئی ایسا سیٹ اپ ہوسکتا ہے کہ اردو فونٹ سازی کے لئے ایک علیحدہ پورٹل مہیا کردیا جائے تاکہ فونٹ ساز وہاں اپنا کام پیش کرسکیں اور اس پر تکنیکی مدد کے لئے دیگر ماہرین اپنی رائے پیش کرسکیں یا ساتھ کام کرسکیں۔اور سارے ذرائع استعمال کرتے ہوئے اردو کمپیوٹنگ کی تاریخ کو ذہن میں رکھتے ہوئے تمام ماہرین کو اکٹھا کیا جاسکے۔ اگر ذاتی روابط بھی استعمال کئے جائیں تو میرا خیال ہے لوگوں کو دوبارہ تلاش کیا جاسکتا ہے۔
  • اردو یا عربی کا ایک فونٹ تیار کرناایک فونٹ ساز یا کسی ٹیم کے لئے کتنا محنت طلب کام ہے اس بارہ میں محفلین بخوبی جانتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں جزا دے ۔ اسی طرح اگر کوئی فونٹ ساز اپنا فونٹ مفت پیش کرتا ہے یا کوئی اس کے لئے کوئی قیمت مقرر کرتا ہے تو اس کی بھی حوصلہ افزائی ہونی چاہیئے ۔اس کو تقسیم کرنے کے طریقہ کار پر بھی بات ہوسکتی ہے۔ میرے خیال میں اگر اچھے فونٹس آئیں جو کہ موجودہ سافٹ ویئر ز کے ساتھ کام کرتے ہوں تو لوگ لائسنس کے لئے قیمت بھی ادا کرنے کے لئے تیار ہوں گے۔ یہ درست ہے کہ پھر بھی ایک بڑا طبقہ اسے مفت حاصل کرنے کے چکر میں ہو گا لیکن یہ اسی طرح ہے۔
 
آخری تدوین:
Top