کیا اردو کھچڑی زبان ہے؟ از ظفر سید

جاسم محمد

محفلین
لفظ 'اردو' کی تاریخ اور زبانِ اردو سے منسوب مغالطوں کے بارے میں یہ بہترین مضمون ہے۔
اس نہایت مفید مضمون کو شریک کرنے پر آپ کا ممنون ہوں خلیل بھائی۔
بہت عمدہ تحقیقی مضمون ہے۔
انتہائی دلچسپ!
بلاشبہ اچھا مضمون ہے۔ البتہ کوئی نئی بات نہیں پتا چلی۔ یہ تو سب کو معلوم ہے کہ معیاری اردو اور معیاری ہندی دراصل پہلےسے موجود کھڑی بولی سے نکلی ہیں۔
Khariboli dialect - Wikipedia
 
عرفان سعید

محفلین
بلاشبہ اچھا مضمون ہے۔ البتہ کوئی نئی بات نہیں پتا چلی۔ یہ تو سب کو معلوم ہے کہ معیاری اردو اور معیاری ہندی دراصل پہلےسے موجود کھڑی بولی سے نکلی ہیں۔
Khariboli dialect - Wikipedia
آپ کو کوئی نہ کوئی بولی کھڑی کرنے کا شوق رہتا ہے۔ کیا کیا جا سکتا ہے۔
:)
 
عدنان عمر

محفلین
بلاشبہ اچھا مضمون ہے۔ البتہ کوئی نئی بات نہیں پتا چلی۔ یہ تو سب کو معلوم ہے کہ معیاری اردو اور معیاری ہندی دراصل پہلےسے موجود کھڑی بولی سے نکلی ہیں۔
Khariboli dialect - Wikipedia
میرے خیال میں اس مضمون کا بنیادی موضوع یہ نہیں ہے کہ اردو کھڑی بولی سے نکلی ہے یا نہیں، ہاں ضمناً ذکر آگیا ہو تو اور بات ہے۔
یہ مضمون لفظ 'اردو' کی اشتققاقی تاریخ اور اس غلط تصور کے گرد گھومتا ہے کہ اردو دنیا کی واحد لشکری یا کھچڑی زبان ہے۔
 
آخری تدوین:

یہ خوبی جاسم بھائی کو انفرادیت بخشتی ہے کہ یہ بیک وقت آپ کے مراسلے سے متفق بھی ہوں گے اور اختلافی کمنٹ بھی کریں گے۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
میری ناقص رائے میں ایک سنجیدہ موضوع پر نسبتاً غیرسنجیدہ طرزِ بیان کی تحریر ہے یہ۔
خلیل بھائی ، یہ مضمون مجھے چربہ لگ رہا ہے ۔ سالوں پہلے ایک مضمون بالکل اسی طرز کا القلم کی سائٹ پر تھا اور میں نے ڈاؤنلوڈ کرکے محفوظ بھی کیا تھا ۔ ڈھونڈ کر نکالتا ہوں ۔
اس مضمون پر تفصیلی تبصرہ بشرطِ فرصت بعد میں۔
 
عدنان عمر

محفلین
میری ناقص رائے میں ایک سنجیدہ موضوع پر نسبتاً غیرسنجیدہ طرزِ بیان کی تحریر ہے یہ۔
ظہیر بھائی، میری دانست میں یہ طرزِ بیان نسبتاً غیر سنجیدہ اس لیے لگ رہا ہے کیونکہ یہ ایک خالص تحقیقی مضمون نہیں ہے۔ دراصل یہ ایک شارٹ ڈاکیومنٹری کی تحریری شکل (ٹرانسکرپشن) ہے۔ آپ اس مضمون کے آغاز میں دیے گئے ربط کے ذریعے یہ مِنی ڈاکیومنٹری دیکھ سکتے ہیں۔
 
بہت شکریہ عدنان بھائی۔ مجھے ڈاکیومنٹری کے بارے میں علم نہیں تھا اور میں اس تحریر کو باقاعدہ مضمون ہی سمجھ رہا تھا اس لئے ایسا لکھا۔ عین ممکن ہے کہ اس ڈاکیومنٹری کی تیاری میں اُس مضمون سے "استفادہ" کیا گیا ہو کہ جس کا ذکر میں نے اوپر کیا ہے ۔
 
الف عین

لائبریرین
عام بول چال کی ہندی اور عام بول چال کی اردو میں کوئی فرق نہیں کیا جا سکتا۔ یہ مشترک زبان ہی وہ ہے جسے گاندھی جی 'ہندوستانی' کے نام سے پکارتے تھے۔ بلکہ اتر پردیش میں عام بولی جانے والی زبان بھی معیاری اردو سے قریب تر ہے، معیاری ہندی سے دور۔ اگرچہ تلفظ درست نہیں رہا۔ مثلاً لفظ 'لفظ' ہی زیادہ عام ہے نہ نسبت 'شبد' کے، یہ دوسری بات ہے کہ اسے عیر مسلم 'لپھج' کہیں اور اس کی جمع بھی' الپھاجوں' سے بنائیں! غیر اردو دانوں سے بات کرتے ہوئے ہم لوگ( یعنی اردو داں، نسلم) جس سلءس زبان میں بات کرتے ہیں، اس کو وہ لوگ 'اردو مکس ہندی' بولتے ہیں۔ معیاری ہندی تو قطعی مصنوعی زبان ہے جسے کوئی نہیں بولتا، زاید اس زبان سے زیادہ تو سنسکرت بولنے والے ہوں! جی ہاں، یہ قطعی مردہ زبان نہیں، خود میرے تعلقات ایک سنسکرت مادری زبان والے خاندان سے ہیں۔
 
سعادت

تکنیکی معاون
26.jpg

شاہجہان آباد جسے اردوئے معلیٰ بھی کہا جاتا تھا اور اسی کی مناسبت سے اردو زبان کا نام پڑا (پبلک ڈومین)
(موضوع سے ہٹنے کی پیشگی معذرت، لیکن) کیا کسی دوست کو اِس تصویر کے ماخذ کے بارے میں علم ہے؟ بظاہر تو لگتا ہے کہ یہ کسی پرانی کتاب سے لی گئی ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
واقعی ایسا ہی ہے؟ ٹی وی پر امیتا بچن کو معیاری ہندی بولتے سنا ہے۔ کل کتنے لوگ یہ زبان بولتے ہوں گے؟
امیتابھ بچن ہندی پروگراموں میں ادبی ہندی بولتے ہیں، جس طرح ہم آپ بھی کانفرنسوں، مشاعروں میں جو تکلف والی زبان بولتے ہیں وہ کیا بے تکلفی میں بھی بولتے ہیں؟ بول چال کی زبان قطعی وہ نہیں ہوتی جو محفلوں میں بولی جاتی ہے
 
Top