ٹریڈ ٹاور حملے میں ایک بھی افغانی ملوث نہیں تھا جس کے جواب امریکی افواج نے افغانستان پر حملہ کیا اور بعد میں قبضہ کیا اس حملے میں سعودی باشندے ملوث تھے
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
يہ درست ہے کہ 911 کے واقعات ميں براہراست ملوث افراد افغان شہری نہيں تھے۔ ليکن يہ بھی ايک ناقابل ترديد حقيقت ہے کہ جن افراد نے دہشت گردی کے اس واقعے ميں حصہ ليا تھا ان کی تربيت افغانستان ميں موجود القائدہ کے ٹرينيگ کيمپس ميں کی گئ تھی۔ افغانستان کے خلاف فوجی کاروائ کا فيصلہ اسی وقت کيا گيا تھا جب اس وقت کی طالبان حکومت نے ان دہشت گردوں کے خلاف کاروائ کرنے سے انکار کر ديا تھا۔
ماضی ميں جھانکتے ہوئے شايد يہ بحث کی جا سکتی ہے کہ 90 کی دہائ ميں جب اسامہ بن لادن افغانستان ميں القائدہ کو منظم کر رہا تو آيا امريکی حکومت نے اسامہ بن لادن کو گرفتار کرنے کے ليے ہر ممکن کوشش کی يا نہيں۔ ليکن يہ کہنا حقيقت سے انکار ہو گا کہ دہشت گردی کے وہ خطرات جو آخر کار ستمبرگيارہ 2001 کو حقيقت کا روپ دھار گئے، ان کو روکنے کے ليے سرے سے کوئ کوشش ہی نہيں کی گئ۔
پاکستان ميں اسامہ بن لادن کی ہلاکت سے قبل امريکہ قريب 15 برس تک اسامہ بن لادن تک رسائ کی کوشش کرتا رہا۔
سال 1996 ميں سی آئ آئے نے باقاعدہ ايک يونٹ "بن لادن ايشو اسٹيشن" کے نام سے تشکيل ديا جس کا مقصد ہی اسامہ بن لادن کے محل ووقوع کے بارے ميں کھوج لگانا تھا۔
نو گيارہ کے حوالے سے جو کميشن رپورٹ تسکيل دی گئ تھی اس ميں ان تمام اقدامات اور کاوشوں کا تفصيلی ذکر موجود ہے جو اسامہ بن لادن کے حوالے سے کی گئيں۔ يہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اسامہ بن لادن کو روکنے کے ليے ہر ممکن امکان پر کام کيا جا رہا تھا۔
http://govinfo.library.unt.edu/911/report/911Report_Ch4.htm
اگست بيس 1998 کو افغانستان ميں القائدہ کے اڈوں پر امريکی ميزائل بھی داغے گئے۔ يہ حملہ کينيا اور تنزانيہ ميں امريکی سفارت خانوں پر حملوں کے بعد کيا گيا جن ميں 12 امريکیوں سميت 224 شہری ہلاک اور 5000 سے زائد زخمی ہوئے۔ اگرچہ اسامہ بن لادن اس حملے ميں بچ نکلا ليکن اس سے اسامہ بن لادن کی جانب سے شروع کی گئ دہشت گردی کی لہر کو روکنے کے ليے امريکی مصمم ارادوں کی توثيق ہو جاتی ہے۔
اسامہ بن لادن کے حوالے سے يہ بھی واضح کر دوں کہ امريکی حکومت کی جانب سے جون 1999 ميں 25 ملين ڈالرز کا انعام مقرر کيا گيا تھا۔ يہ بات 911 کے واقعات سے 2 سال پہلے کی ہے۔
http://www.fbi.gov/wanted/topten/fugitives/laden.htm
اکتوبر 1999 ميں اقوام متحدہ کی جنب سے منظور کردہ قرداد نمبر 1267 ميں يہ واضح درج ہے کہ طالبان کی جانب سے اسامہ بن لادن کی پشت پناہی کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ طالبان کی حکومت سے اسامہ بن لادن کو حکام کے حوالے کرنے کا مطالبہ بھی اس قرارداد کا حصہ ہے۔
http://www.un.org/sc/committees/1267/
افغانستان ميں ہماری فوجی کاروائ کا مقصد القائدہ تنظيم کا مکمل خاتمہ اور اس امر کو يقينی بنانا ہے کہ افغانستان کی سرزمين کو خطے اور دنيا کے خلاف دہشت گردی کے ليے استعمال نا کيا جا سکے۔
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov
https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu
http://www.facebook.com/USDOTUrdu