کیا اسلامی جمیعت طلبا دہشت گرد تنظیم ہے؟

:786:
زبردست،
آگ لگی ہوئی ہے اب تو دھشت گرد معصوم اور معصوم دہشت گرد ہوگئے،
دن قریب ہے جب کراچی پھر سے آزاد ہوجائے گا اور اس میں سچے لوگوں کی قیادت ہوگی
جو کراچی میں ہی رہتے ہونگے اور جنکے اعلی قیادت بھگوڑے نہیں ہونگے،
نعرے تکبیر ،
۔:a3:
ایک دن تم دیکھنا(اگر اللہ پاک نے حیات رکھی تو) اسلام غالب آئے گا۔
اسلام اب بھی غالب ہی ہے۔۔۔
 

x boy

محفلین
اسلام اب بھی غالب ہی ہے۔۔۔
اسلام کا کچھ بگاڑنا انسان کے بس کی بات نہیں لیکن زیادہ تر انسانوں نے اسے نہ مان اور جان کر غلطی کی ہے
میرے کہنے کا مقصد سب جگہہ مشرق سے مغرب تک تمام نظام اسلام والا ہونا ہے ان شاء اللہ وہ ایک دن ضرور ہوگا۔
 
اسلام کا کچھ بگاڑنا انسان کے بس کی بات نہیں لیکن زیادہ تر انسانوں نے اسے نہ مان اور جان کر غلطی کی ہے
میرے کہنے کا مقصد سب جگہہ مشرق سے مغرب تک تمام نظام اسلام والا ہونا ہے ان شاء اللہ وہ ایک دن ضرور ہوگا۔
ان شاء اللہ ضرور ہوگا لیکن ہمیں اسے مشرق و مغرب پر نافذ کرنے سے پہلے انفرادی طور پر اپنے اوپر نافذ کرنے کی زیادہ فکر کرنا چاہئیے۔۔۔۔
 

x boy

محفلین
ان شاء اللہ ضرور ہوگا لیکن ہمیں اسے مشرق و مغرب پر نافذ کرنے سے پہلے انفرادی طور پر اپنے اوپر نافذ کرنے کی زیادہ فکر کرنا چاہئیے۔۔۔ ۔

چند ایک خامیاں ہیں مجھ میں غزنوی بھائی
لیکن میرا مرنا اور جینا صرف اللہ اور اسکی نازل کردہ دین شریعہ کے لئے ہےان شاء اللہ جس کو میں کسی قیمت نکلنے نہیں دونگا
اور مجھے پاکستان کا سیاسی نظام بلکل پسند نہیں کوئی متفق ہو یا نہ ہو۔
 
چند ایک خامیاں ہیں مجھ میں غزنوی بھائی
لیکن میرا مرنا اور جینا صرف اللہ اور اسکی نازل کردہ دین شریعہ کے لئے ہےان شاء اللہ جس کو میں کسی قیمت نکلنے نہیں دونگا
اور مجھے پاکستان کا سیاسی نظام بلکل پسند نہیں کوئی متفق ہو یا نہ ہو۔
پاکستان کا سیاسی نظام کیسا ہونا چاہئیے۔۔۔کوئی متبادل بھی تو پیش کریں :)
 

کاشفی

محفلین
:786:
زبردست،
آگ لگی ہوئی ہے اب تو دھشت گرد معصوم اور معصوم دہشت گرد ہوگئے،
دن قریب ہے جب کراچی پھر سے آزاد ہوجائے گا اور اس میں سچے لوگوں کی قیادت ہوگی
جو کراچی میں ہی رہتے ہونگے اور جنکے اعلی قیادت بھگوڑے نہیں ہونگے،
نعرے تکبیر ،
۔:a3:
ایک دن تم دیکھنا(اگر اللہ پاک نے حیات رکھی تو) اسلام غالب آئے گا۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم۔۔
جماعتِ اسلامی ایک دہشت گرد جماعت ہے۔۔جس نے ملک کا ستیا ناس کردیا۔۔امریکی ڈالر لے کر پورے ملک میں کلاشنکوف کلچر متعارف کروانے والوں کا انجام بہت بھیانک خیز ہے۔۔
انشاء اللہ اسلام کے نام نہاد ٹھیکداروں اور طالبانی ذہن اور جماعتی ذہن کے دہشت گردوں سے اسلام اور پاکستان کو چھٹکارا حاصل ہوگا۔۔
اپنا نام ظاہر نہ کر کے طرح طرح کے ناموں ایکس وائی زیڈ ناموں کے طالبانی پٹو اور مملکت اور اسلام کے لیے ناسور کا درجہ رکھنے والے جانور صف نما لوگوں سے جو کہ اسلام کا لبادہ اُڑھ کر اسلام کا نام بدنام کرتے ہیں ان سے مملکت کو نجات حاصل ہو گا۔۔اور جس کے نزدیک اسلام غالب نہیں ہے۔۔بلکہ آنے والے وقتوں غالب ہوگا۔۔ایسے بیوقوفوں کے لیئے ان کو معلوم ہونا چاہئے کہ اسلام دنیا کے وجود آنے کے بعد سے غالب ہے ۔۔۔لیکن اسلام کا لبادہ اُڑھ کر منافق حضرات جیسے جماعتِ اسلامی کی کارکنان ہیں۔۔۔یہ لوگ اسلام کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں۔۔۔شراب خور قسم کے لوگ جامعات میں شراب خوری کرتے ہیں۔۔حرام چیزیں پیتے ہیں۔۔غیرت مند کے ضد قسم کے لوگ۔۔
نعرہ تکبر اللہ اکبر کا نعرہ لگاتے ہیں۔۔اور مسلمانوں کا گلہ کاٹتے ہیں۔۔طالبان اور ان کو سپورٹ کرتے ہیں دہشت گرد جماعت اسلامی والے۔۔دہشت گرد لوگ۔۔
طالبان دہشت گردوں کو شہید کہتے ہیں اور پاک فوج کے جوانوں کو ہلاک شدہ کہتے ہیں۔ جماعتِ اسلامی کا لیڈر بھی بہت بڑا منافق ہے۔۔۔جاہل انسان۔۔طالبانی ذہن والا۔۔
طالبان کے حامی لوگ جیسے جماعتِ اسلامی اور ان جیسے دہشت گرد حضرات برقع پہن کر بھاگنے والے بھگوڑے ہیں۔۔نسوڑا ان سے بہتر ہوتا ہے۔۔
 

Ali Sultan

محفلین
ہم پاکستانی (حکومت، فوج اور عوام تینوں) اتنے احسان فراموش ہیں کہ کل تک جن مجاہدین نے افغانستان کے جہاد کے ذریعہ پاکستان اور پاکستانیوں کو روسی ریچھ کے پاؤں تلے روندے جانے اور سویت یونین کا غلام ہونے سے بچایا تھا، آج انہی افغان مجاہدین کو کافر امریکہ بہادر کی کاسہ لیسی کرتے ہوئے دہشت گرد قرار دے کر انہیں چُن چُن کر قتل کر تے رہے، امریکہ کو بیچ کر ڈالر کماتے رہے اور قرآن کی تعلیماتِ جہاد کا مذاق اڑاتے رہے۔ کل یہی جماعت اسلامی اور اسلامی جمیعت طلباء مشرقی پاکستان میں البدر اور الشمش کے نام پر متحدہ پاکستان کے لئے بھارت اور بھارتی ایجنٹوں سے فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئے پاکستان آرمی کے افسر اور جوانوں کی جانیں بچا رہی تھی۔ اگر یہ وہاں ایسا نہ کرتی تو 95 ہزار پاکستانی فوجیوں میں سے آدھے بھی پاکستان زندہ نہ پہنچتے۔ تب کے ان 95 ہزار فوجیوں میں سے اب بھی بہت سے زندہ ہیں۔ ان سے اور ان کے اہل خانہ سے پوچھا جاسکتا ہے کہ جماعت اسلامی اور جمیعت نے ان کے ساتھ کتنا بڑا احسان کیا تھا۔ یہی جمیعت اور جماعت جہاد افغانستان میں بھی پاکستان کی طرف سے فرنٹ لائن پر تھی اور اس پورے افغان جہاد میں اپنی جانوں کا نذرانہ اس طرح پیش کیا کہ پاکستان آرمی کا ایک قطرہ خون تک نہ بہا۔
لیکن ایک قادیانی آرمی چیف مشرف اور اس کے ہم خیال گروہ منافقین نے پاکستان کو قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کی سزا دینے کے لئے امریکہ سے مل کر وہ جال بنا کہ پہلے ایک منتخب جمہوری حکومت کا خاتمہ کیا۔ پھر پاکستان آرمی کو اُن افغان مجاہدین سے لڑوایا جو ان کی محسن تھی۔ انہیں ان کے بیوی بچوں سمیت بمباری، ڈرون حملوں اور آرمی آپریشن کے ذیعہ نیست و نابود کیا اور یوں افغان جہاد کے دوران ابھرنے والی ایک طاقتور ایٹمی پاور والی آرمی کا یہ حشر نشر ہوا کہ اس کے تاحال ہزاروں فوجی مارے گئے اور مسلسل مارے جارہے ہیں۔ اس کی فوجی چھاؤنیاں حتیٰ کہ جی ایچ کیو تک غیر محفوظ ہوگئی ہیں۔ کیا ہم عقل کے اندھے پاکستانیوں کو یہ نظر نہیں آرہا کہ کہ قادیانی مشرف ٹولہ نے پاکستان کو کہاں سے کہاں لاکھڑا کردیا ہے۔ ہمارا حشر نشر مزید خراب سے خراب تر ہوتا جائے گا اگر ہم نے اپنے اصل دشمنوں، قادیانیوں، امریکہ، اور بھارت کے عزائم کو نہ پہنچانا۔
اللہ ہم پاکستانیوں کو عقل سلیم دے۔ منکرین جہاد کو ایمان کی توفیق دے۔ اپنے محسن افغان مجاہدین کے ساتھ نیک سلوک کرنے اور سابقہ محسن کشی کا کفارہ ادا کرنے کا موقع دے۔ تاکہ ہم اپنی دینا و آخرت دونوں بچا سکیں۔ وگرنہ ہماری دنیا تو خراب ہو ہی رہی ہے، امریکہ کافر کے ساتھ مل کر مسلم افغانیوں سے جنگ کرتے ہوئے، کہیں ایسا نہ ہو کہ جب ہماری آنکھیں بند ہوں اور ہم اللہ کے حضور پہنچیں تو ہمارا حشر بھی انہی کفار کے ساتھ نہ ہو، جن کے ساتھ اور جن کے لئے ہم اپنے مسلمانوں کا خون بہارہے ہیں۔
ویسے کیا یہ ہم پاکستانیوں کی منافقت نہیں کہ ایک کمونسٹ ملک سویت یونین سے ہم یہ کہہ کر افغانستان میں لڑتے رہے کہ سویت یونین کا مٖقصد پاکستان کے گرم پانی کی بندرگاہ تک رسائی حاصل کرنا ہے اس لئے اس نے اپنی افواج کو افغانستان میں بھیجا ہے تاکہ سویت یونین افغانستان کے راستے پاکستان میں داخل ہوکر ہماری بندرگاہوںپر قابض ہوجائے اس لئے ہمیں ایسے افغانستان میں ہی روک دینا چاہئے اور روک بھی دیا امریکہ کی مدد سے لیکن آج میں یہ دیکھ رہا ہوں کہ ایک دوسرے کمونسٹ ملک چائنا کو اقتصادی راہ داری دینے پر ہم پاکستانی پھولے نہیں سمارہے !!!!
 

Ali Sultan

محفلین
ویسے تو جماعت اسلامی اور جمیت کا کردار 1971 کی جنگ میں بھی بہت نمایاں رہا نہتے بنگالی مسلمانوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دلوانے میں :grin:
 

Fawad -

محفلین
اس لئے ہمیں ایسے افغانستان میں ہی روک دینا چاہئے اور روک بھی دیا امریکہ کی مدد سے

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

ميں يہ واضح کر دوں کہ جب امريکہ نے عالمی برادری کے ساتھ مل کر افغانستان کی مدد کا فيصلہ کيا تھا تو اس کا مقصد کسی بھی موقع پر يہ نہيں تھا کہ دنيا کے سامنے دہشت گردوں کو متعارف کروايا جائے۔

يہاں يہ بات ياد رکھنی چاہيے کہ افغانستان پر سوويت افواج کے حملے کے بعد صرف امريکہ ہی وہ واحد ملک نہيں تھا جس نے امداد مہيا کی تھی بلکہ اس ميں مسلم ممالک جيسے سعودی عرب اور شام سميت ديگر بہت سے ممالک بھی شامل تھے۔ دنيا کے مختلف ممالک سے آنے والی فوجی اور مالی امداد براہ راست پاکستان منتقل کی جاتی رہی۔ اور پھر پاکستان کے توسط سے يہ امداد افغانستان پہنچتی۔

اس وقت کے زمينی حقائق کے حوالے سے افغانستان کی مدد کرنے کا فيصلہ درست تھا۔ کيا افغانستان جيسے چھوٹے سے ملک کو روس جيسی سپر پاور کے رحم وکرم پر چھوڑ دينا صحيح فيصلہ ہوتا ؟

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

USDOTURDU_banner.jpg
 

نور وجدان

لائبریرین
تمام اسلامی تنظیمیں دہشت گرد تنظیمیں ہیں، خاص کر جماعت اسلامی اور انکے چمچے جمیعت طلباء اسلام جنکے قادیانی مخالف فسادات کی وجہ سے شہر لاہور میں پہلی بار مارشل لا لگا اور افواج پاکستان کی سیاست میں آنے کی راہ ہموار ہو گئی!
http://en.wikipedia.org/wiki/1953_Lahore_riots

اگر ان دہشت گردوں کو 1953 میں ہی بے دخل کر دیا جاتا تو آج پاکستانی طالبان، لشکر طیبہ، لشکر جھنگوی جیسی لعنتیں اس ملک کا پیچھا نہ کرتیں۔ جمیعت کے دہشت گرد قومی رہنما عمران خان کیساتھ مسلمانوں والا سلوک کرتے ہوئے:
sabeenn-imran-khan-and-islami-jamiat-talba.jpg

Imran-being-tortured-480x238.jpg

20071115_04.jpg

مولانا دہشت گرد مودودی کا گند 1953 میں صاف نہ کرنے کی سزا آج تک قوم کو مل رہی ہے۔
اگر یہ موددی کا گند ہے تو پاکستان کیا ہے ؟
ہر بات میں وکی پیڈیا مدد گار نہیں ہوتا بھائی! وکی کو تدوین ہر کوئی دے سکتا ہے ۔۔۔
 

x boy

محفلین
کاشفی ،،، اور کیا کیا ہوسکتا ہے
یااللہ
الطاف بھائی کو طبعی موت دے ،،
آمین
ورنہ قتل ہونے کی صورت میں وہ ہیرو ہوجائے گا جسطرح بے نظیر بھٹوں ہوئی،،،
 

جاسمن

لائبریرین
پہلی بات ایک بے دلیل دعوٰی ہے
دوسری بات آپ کا ذاتی خیال ہے.........اگر آپ قادیا نی ہیں تو بھلے رہیے، مگر عالم اسلام کے قادیانیوں سے متعلق اجتماعی متفقہ مؤقف سے آپ آگاہ ہیں اور اس تحریک ختم نبوت کو "قادیانی مخالف فسادات" کہہ دینے سے اس حقیقت پہ کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
تیسری بات جو آپ نے سید ابوالاعلیٰ مودودی رحمۃ اللہ علیہ سے متعلق ارشاد فرمائی ہے................اس سے آپ کی غیر متوازن شخصیت کا اندازہ ہوتا ہے۔ میں کبھی جماعت یا جمعیت کا رکن تو کیا رفیق بھی نہیں رہا۔ سید مودودی کی بہت سی علمی رایوں سے اختلاف بھی رکھتا ہوں، لیکن کیا اب سید جیسے آدمی کو دہشت گرد کہا جائے گا................نفیس، صاحب علم........مخلص اور ہمہ دم خیر کے لیے سرگرم عمل.......اور آپ نے جس قدر بازاری زبان مولانا کے متعلق استعمال کی ہے، اس سے پتہ چلتا ہے کہ نجابت تو بڑی چیز، آپ کو شرافت بھی چھو کر نہیں گزری۔ محفل جیسی جگہ پہ آپ جیسے لوگ اہل علم کو گالی دیں اور اس کو گوارا کیا جائے........حیرت ہے۔
جماعت اسلامی اور جمعیت کی پالیسیوں اور اعمال سے اختلاف اور ان پہ اعتراض کرنے کا حق ہر ذی شعور رکھتا ہے.........کہ علم دلیل پہ استوار ہوتا ہے..............لیکن اہل علم گالی، دشنام اور سوقیانہ حملوں سے کوسوں دور رہتے ہیں............
افسوس صد افسوس
اللہم نور قبور المسلمین برحمتک یا ارحم الراحمین

جزاک اللہ۔ ! اللہ صحت اور ایمان کے ساتھ عمرِ دراز عطا کرے۔ آمین!
 

جاسمن

لائبریرین
جیسے ہر شخص میں خوبیاں اور کمزوریاں ہوتی ہیں۔ جمیعت میں بھی ہیں۔ یہ رائے ذاتی تجربات کا نچوڑ ہے۔
پنجاب یونیورسٹی میں تعلیمی عرصے میں کبھی بھی کسی کی طرف سے کوئی چھیڑ چھاڑ،کوئی جملہ۔کوئی تنگ کرنا۔۔۔۔۔۔۔کبھی بھی نہیں ہؤا۔ ہم بہت خوش رہتے تھے کہ یہاں ہمیں مکمل تحفظ ہے۔ جیسے ہی نیو کیمپس کی حدود میں داخل ہوتے لگتا اپنا گھر آ گیا۔ اُن دنوں کمرشل مارکیٹ میں ہی سب ضرورت کی دکانیں تھیں۔(ہمارے ہوتے ہوئے ہی گلشنِ جامعہ میں بہت سی دکانیں کھل گئیں کہ مارکیٹ جانے کی ضرورت نہ رہی) تو کبھی کبھی کچھ دیر سے بھی جانا پڑتا (وارڈن سے اِجازت کے بعد) تو بھی فکر نشتہ۔
میرا بھائی مجھ سے جمعہ اور جمعرات کے علاوہ ملنے آتا تو دو مرتبہ جمیعت والے اُسے پرے لے گئے اور کہا کہ ہمیں معلوم ہے آپ بہن سے ملنے آتے ہو لیکن جمعرات اور جمعہ کو آیا کرو۔ ایک بار مارکیٹ میں ہمارا ایک کلاس فیلو مل گیا اور کوئی بات کرنے لگا تو جمیعت والے اُسے پرے لے کے نصیحت کرنے لگے کہ پھر وھ کبھی مارکیٹ میں ہی نظر نہیں آیا۔
جمیعت کی لڑکیوں سے میری ہمیشہ دوستی رہی ہے۔ درسِ قرآن کی محفلوں میں بہت شوق سے جایا کرتی تھی۔ وہ بہت سے فلاحی کام بھی کرتی تھیں۔ہم بھی اِن کاموں میں اُن کی مدد کرتے تھے۔لیکن میں نے جماعت کے سیاسی کردار کی وجہ سے کبھی اِس میں شمولیت بارے نہیں سوچا۔
جمیعت کا منفی کردار؛ سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ میں جاتے ہی یہ کوشش شروع کی کہ ڈیپارٹمنٹ کی سطح پہ ایک فلاحی تنظیم بنائی جائے جو،طلبہ،ملازمین اور اساذزہ کے لئے مختلف فلاحی خدمات سر انجام دے۔اِس سلسلہ میں ایک اُستاد کے مشورہ سے ہم کچھ طلبہ نے پیپر ورک شروع کیا۔ ابھی دو دن ہی ہوئے تھے کہ ایک کلاس ختم ہونے کے بعد کلاس روم میں جمیعت کے سپر فائنل۔فائنل اور ہماری کلاس کے چند طلبا آئے اور مجھ سے بات کرنا چاہی۔ ساری کلاس جا چکی تھی ،میری ایک دوست اور میں کلاس روم میں بیٹھے تھے۔
"سُنا ہے آپ کوئی آرگنائزیشن بنانا چاہتی ہیں۔"
(شاید یہ تعریف کرنا چاہتے ہیں ) جی ہاں /( خوش ہو کر)
"تو آپ ہمارے ساتھ شامل ہو جائیں۔ ہمیں بتائیں کیا اور کیسے کرنا ہے۔ ہم آپ کے ساتھ مل کر کرتے ہیں۔"
" وہ تو ٹھیک ہے لیکن ہم اپنی آرگنائزیشن پہ کسی سیاسی جماعت کا ٹھپہ نہیں لگانا چاہتے۔"
"ہر جماعت پہلے غیر سیاسی ہوتی ہے پھر سیاسی ہو جاتی ہے۔"
" نہیں۔ یہ خالص غیر سیاسی اور صرف اور صرف فلاحی آرگنائزیشن ہو گی۔ ہم اسے رجسٹر کروائیں گے۔ فلاں اُستاد بھی ہمارے ساتھ ہیں۔"
( مسکراتے ہوئے) بی بی ! وہ اُستاد! وہ تو ہم سے پُوچھ کے پانی پیتے ہیں اور آپ کس خیال میں ہیں ؟ ہم آپ کو اے سے بی نہیں کرنے دیں گے۔"
" دیکھ لیں گے! ہم اے سے زیڈ تک جائیں گے ان شا ءاللہ"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس واقعہ کے بعد میری فائینل،سپر فائینل کی ہاسٹل کی لڑکیاں میرے کمرے میں مجھے سمجھانے آئیں۔ میں پنگا سپیشلسٹ تھی،ابھی بھی کافی حد تک ہوں گو وہ جذباتیت نہیں رہی ۔ اُنہوں نے مجھے بہت سمجھایا لیکن میں نہیں مان رہی تھی۔ ایک بہت اچھا مقصد تھا۔ سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ ہو اور اُس میں کوئی ایسا سیٹ اپ نہ ہو۔۔۔۔۔۔مجھے اس بات کی تکلیف تھی اور بڑے بڑے ارادے تھے۔ پھر جب انہوں نے ایک دوسرے گروپ شاید اے ٹی آئی کی ایک ببر شیر لڑکی کے خلاف جمیعت کی غیر اخلاقی پروپیگینڈہ کی تفصیلات بتا کے میرے یتیم ہونے اور پشت پہ باپ کے نہ ہونے سے پیدا ہونے والے مسائل بتائے تو میں واقعی ڈر گئی۔۔۔
میرے جذبوں پہ اُنہوں نے ڈیپارٹمنٹ سے باہر کاموں کی وسیع دنیا دکھائی تو مجھے اور راہیں نظر آئیں۔ ہم اُس کوشش سے کنارہ کش ہو گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک اے ٹی آئی کے لڑکے کو کہیں قید کر کے جلتی استریوں سے داغا۔ وہ ہمارا جونئیر تھا۔ اُس کی منگیتر پاگلوں کی طرح ہر ایک کی منت کرتی پھرتی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
14 اگست کو ہم نے تو ہاسٹل میں ٹب بجا کے ملی نغمے گائے۔ ہاسٹلوں کی لڑکیاں یونیورسٹی بسوں پہ سوار لاہور کی رونقیں دیکھنے نکل گئیں۔ ہر بس میں جمیعت کے چند لڑکے بھی تھے۔ لاہور کے کچھ لڑکے بسوں کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکلوں پہ چلنے لگے اور آوازیں کسنے لگے۔ جب بسیں واپس نیو کیمپس کی حدود میں داغل ہوئیں تو وہ لڑکے بھی اندر آ گئے۔۔۔بے خبر۔ نہر کے کنارے جو مار پڑی۔۔۔۔ایک لڑکا مر گیا۔
 
آخری تدوین:
ہاہاہاہا۔۔۔۔۔۔۔اے ٹی آئی
استریوں سے داغے جانے کی خبریں تو میں نے بھی سن رکھی ہیں۔ اور ہمارے کالج میں جماعت اسلامی کے سالانہ اجتماع پر زبردستی ہڑتال کروا کر لڑکے لیجانے کی بدمعاشیاں بھی ہم نے دیکھ رکھی ہیں۔
جماعت اسلامی اور بدمعاشی کے ذکر سے یاد آیا کہ ایک دفعہ جماعت اسلامی کے ایک پرانے ورکر نے مجھے بتایا کہ "مومن" ہوتا ہی بدمعاش ہے۔
 
Top