آپ ٹھیک کہتے ہیں عابد ، اسی لیے میں نے ابن حسن کے پیغام کا اقتباس لے کر پیش کر دیا تھا ۔۔
جہاں تک عارف کی بات ہے تو مجھے یقین ہے کہ عارف کا ایمان بھی یہی ہو گا ، تاہم عارف کا تقابل اور لاابالی انداز انبیاء و صحابہ سے متعلق درست نہیں مانا جا سکتا اور ظاہر ہے برداشت کرنا بھی آسان نہیں ۔۔ کسی اور دھاگے پر بھی عارف "القلم " نامی کسی فورم کے حوالے دے رہے تھے جس کی دعوت مجھے ایک رکن بھی دے چکے ہیں اور سمجھا جا سکتا ہے کہ وہاں کیا طوفان بدتمیزی مچ رہا ہوگا ۔۔ عارف کا قادیانی ہونا یا کسی بھی جھوٹے نبی و مسیح کے دعوےدار ہونے والے پر یقین کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ ہم اس کی ذات میں الجھیں ، کیونکہ میرا ایمان ہے کہ رسول عربی (صلوۃ و سلام ہو تمام انبیاء پر) کی کل زندگی دلیل و برہان پر تھی نا کہ ذاتیات پر ۔۔ اور ہمارے لیے انھی کی ذات اقدس بہترین نمونہ ہے ۔۔
باقی کوئی ایسا لمحہ نہیں کہ جس کا جواب ہمیں روز قیامت نہ دینا ہو ، اور بلاشبہ وہاں صرف عدل ہو گا۔۔۔
وسلام