بسم اللہ شریف کو 786 کے طور پر لکھنا اِسی طرح اختلافی بات ہے جیسے موبائل فون پر قرآن کی تلاوت کر رہے ہوں تو موبال کو بھی باوضو ہو کر پکڑنا پڑے گا یا نہیں۔
میرے علم میں اب تک جو بات آئی ہے وہ یہی ہے کہ قرآن مجید پڑھنے کے لیے وضو لازمی قرار نہیں دیا گیا۔ نماز کے لیے وضو ضروری ہے۔ جبکہ قرآن مجید بغیر وضو بھی پڑھ سکتے ہیں اور ہاتھ بھی لگا سکتے ہیں۔ البتہ انسان کا پاک صاف ہونا ضروری ہے۔
اگر آپ کے یا کسی دیگر کے علم میں ایسی کوئی بات ہے جس سے یہ ثابت ہو کہ قرآج مجید کو پڑھنے یا ہاتھ لگانے کے لیے وضو ضروری ہے تو وہ ضرور بتائیے لیکن مکمل حوالہ کے ساتھ تاکہ سب کے علم میں اضافہ ہوسکے۔
والسلام