کیا حضرت خضر علیہ السلام زندہ ہیں؟ مفتی منیب الرحمن کی رائے

ربیع م

محفلین
اب ظاہر ہے جب مُلا بریگیڈ ان سب باتوں کا منطقی اور معقول جواب دینے سے قاصر رہتی ہے تو منفی ریٹنگ دیکر اپنے دل کی بھڑاس نکال لیتی ہے۔ لیکن جب اسکا جواب مانگو تو دم دبا کر بھاگ جانا ہی انکی فطرت کا حصہ ہے

ارے عقل کے عاشق : سائنس نے آج تک جتنی ترقی کی ہے کیا آج سے 200 سال قبل کوئی شخص اس لا منطقی اور معقول جواب دے سکتا تھا، اور کیا سائنس آئندہ آنے والے سالوں میں جو ترقی کرے گی تم اس کا منطقی و معقول جواب ابھی عنایت کر کے دنیا بھرکے سائنسدانوں پر کچھ احسان کر سکتے ہو؟
اس کائنات کے کتنے اسرار ہیں جو آنکھوں سے دکھائی دیتے ہیں مگر ان کی کوئی منطقی و معقول توجیہ پیش نہیں کی جا سکتی اب کیا کریں کیا اس مشاہدے کا انکار کریں یا پھر یہ تسلیم کریں کہ اس بے چارے انسان کی عقل انتہائی محدودو ناقص ہے، اور انسان انتہائی عاجز۔
یقینا آج سے 2000 سال قبل دنیا کے عقل مند ترین شخص کو اگر آج کی سائنسی ایجادات سے مزین ماحول کا تعارف کروایا جاتا تو اس نے بھی اسے اتنی ہی شدت سے رد کرنا تھا اور اسی انداز میں میں اسے احمقانہ اور لغو تصور قرار دینا تھا جس شدت سے آپ کی ناقص عقل اسے قبول کرنے سے انکاری ہے۔
 

arifkarim

معطل
لیکن بے جا عقلیت پسندی کے باعث سامنے کی باتیں نظر نہیں آتیں اور انسان اپنی محدود عقل کی کسوٹی پر قران کا انکار کر بیٹھتا ہےاور پھر کہتا ہےکہ :
اور بے جا مذہبیت پسندی کی وجہ سے معقول باتیں سمجھنے نہیں آتی۔
یقینا آج سے 2000 سال قبل دنیا کے عقل مند ترین شخص کو اگر آج کی سائنسی ایجادات سے مزین ماحول کا تعارف کروایا جاتا تو اس نے بھی اسے اتنی ہی شدت سے رد کرنا تھا
اسنے رد سائنسی ایجادات کا نہیں کرنا تھا بلکہ انہیں جادو سمجھنا تھا۔
 

ربیع م

محفلین
اسنے رد سائنسی ایجادات کا نہیں کرنا تھا بلکہ انہیں جادو سمجھنا تھا۔

چلیں آپ تو جادو پر یقین نہیں رکھتے آپ آنے والے 200 سالوں میں سائنسی ایجادات و ترقی کی کیا توجیہ پیش کریں گے، جن کی توجیہہ آج کے ناقص عقل کے مالک سائنسدان پیش نہیں کر سکے؟
 

عرفان سعید

محفلین
یہ لڑی نجانے کیسے نظر آگئی!
حیاتِ خضر کے معمے کا تو کچھ پتا نہیں لیکن لڑی میں منفی درجہ بندیوں کا بہت مثبت مقابلہ دیکھنے کو ملا!
:)
 
آخری تدوین:
Top