آبی ٹوکول
محفلین
السلام علیکم بازوق بھائی ۔صحیح بخاری کی حدیث میں عمر ، ہندسہ میں نہیں بلکہ الفاظ میں درج ہے۔
حدثنا محمد بن يوسف، حدثنا سفيان، عن هشام، عن أبيه، عن عائشة ۔ رضى الله عنها ۔ أن النبي صلى الله عليه وسلم تزوجها وهى بنت ست سنين، وأدخلت عليه وهى بنت تسع، ومكثت عنده تسعا
بخاری ، کتاب النکاح ، باب إنكاح الرجل ولده الصغار ، حدیث:5188
اتنی عربی تو آپ کو آتی ہوگی کہ " ست " اور " تسع " کا مطلب سمجھ سکیں۔
ویسے اپنی پوسٹ ( نمبر : 24 ) میں تفصیل سے میں لکھ چکا ہوں۔ دوبارہ غیرضروری بحث کرنے کے لئے ، میرے پاس وقت نہیں ہے ، معذرت۔
ہاں ۔۔۔۔ ذرا آپ اپنے خیال سے یہ بتائیے کہ چھ سال میں شادی کرنے کی ممانعت قرآن میں کس جگہ پائی جاتی ہے؟؟ اور متقدمین مفسرین میں سے کسی ایک ایسے مفسر کی تفسیر بھی پیش فرمائیں جس نے
"وَاللَّائِي لَمْ يَحِضْنَ"
کی تفسیر میں " نابالغ لڑکیوں کی عدت " کا انکار کیا ہو۔
اصل میں جب میں پاکستان میں تھا تو وہان ایک کتاب پڑھی تھی غالبا عمر عائشہ رضی اللہ عنھا نام تھا اس کا رائٹر کا نام تو مجھے یاد نہیں آرہا فی الوقت لیکن اتنا یاد ہے کہ دیوبند مکتبہ فکر کے کسی عالم کی اچھی تحقیق تھی وہ جس میں حجرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا کی نکاح کے وقت عمر مبارک کے حوالے سے اچھی معلوماتی گفتگو تھی غالبا اس میں یہ ذکر تھا کہ راوی سے عشر کے لفظ چھوٹ گیا ہے باقی واللہ اعلم ۔ ۔ ۔
ٍٍ