زیرک
محفلین
کیا عمران خان نے امریکہ کے بااعتماد معید یوسف کو ایٹمی اثاثوں کی رکھوالی سونپ دی؟
اوریا مقبول جان نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر معید یوسف کو معاون خصوصی برائے قومی سلامتی و سٹریٹجک پالیسی پلاننگ تعینات کر دیا ہے، ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا، جس کے تحت نیشنل سکیورٹی ڈویژن آتا ہے جس میں تزویراتی معاملات اور ایٹمی ہتھیار وغیرہ شامل ہیں جو کہ بڑا حساس معاملہ ہے۔ کل ایک امریکی سینیٹر کی نور خان ائیربیس پر عمران خان سے غیر رسمی ملاقات کے بعد ایسے شخص کی ایک حساس عہدے پر تعیناتی سے بڑے سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ اللہ خیر کرے، میرا بحیثیت ایک حساس پاکستانی یہ سوال کرنا بنتا ہے کہ قوم کو وہ وجوہات بتائی جائیں کہ جس کے لیے ایک ایسا بندہ جو ساری زندگی امریکہ میں رہا ہوں، اس نے وہیں تعلیم حاصل کی، اگر آپ اس کے ہاتھ اپنے اپنےتزویراتی اثاثوں کی حفاظت کی ذمہ داری دیں گے تو پھر ایسے شخص کو لانے، اور ایسے عہدے پر تعینات کرنے والے سبھی افراد پر انگلیاں تو اٹھیں گی ناں۔ بحیثیت ایک حساس پاکستانی کے میں یہ سوال پوچھنا اپنا حق سمجھتا ہوں کہ قومی سلامتی و سٹریٹجک پالیسی پلاننگ جیسی حساس جگہ پر ایک ایسے مشکوک شخص کو ہی کیوں تعینات کیا گیا ہے جو امریکہ میں اہم عہدوں پر بھی فائز رہا ہو، اب اللہ جانتا ہے اس کی وفاداری کس ملک کی ساتھ ہے؟ کہنے والے تو یہ بھی کہتے ہیں کہ معید یوسف امریکی پے رول پر ہے۔ موجودہ تعیناتی کے بعد میرے لیے پاکستان کی اس وقت کی مقتدر قوتوں میں سے کسی ایک شخص پر بھی اعتماد کرنا ممکن نہیں رہا۔عمران خان نے ایٹمی اثاثوں کی دیکھ بھال امریکہ کے بااعتماد ملازم کے حوالے کر دی؟ معید یوسف امریکا کا بندہ ہے۔ سینیئر صحافی اوریا مقبول جان نے ڈاکٹر معید یوسف کی قومی سلامتی و سٹریٹجک پالیسی پلاننگ تعیناتی پراہم سوال اٹھا دیا
عمران خان نے امریکیوں کے ہر دلعزیز معید یوسف کو نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر بنا دیا - روزنامہ اوصاف
’عمران خان نے ایٹمی ہتھیاروں کی نگرانی امریکی بندے کو سونپ دی‘ اوریا مقبول جان نے سب سے خطرناک دعویٰ کردیا
عمران خان نے امریکیوں کے ہر دلعزیز معید یوسف کو نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر بنا دیا - روزنامہ اوصاف
’عمران خان نے ایٹمی ہتھیاروں کی نگرانی امریکی بندے کو سونپ دی‘ اوریا مقبول جان نے سب سے خطرناک دعویٰ کردیا
آخری تدوین: