کیا عمران کی حکومت نے بھارت کے سلامتی کونسل کے مستقل ممبر بننے کے لئے عوام کی ذہن سازی شروع کر دی ہے

محمد وارث

لائبریرین
خبر سے کیسے عجب قسم کے نتیجے اخذ کیے جاتے ہیں وہ عنوان سے ظاہر ہے! ان سے کوئی پوچھے کہ کیا انڈیا، پاکستان کی وجہ سے یا پاکستانی عوام کی وجہ سے یا پاکستانی عوام کی ذہن سازی نہ ہونے کی وجہ سے ابھی تک سلامتی کونسل کا مستقل رکن نہیں بن سکا؟
 
الف نظامی

اور عنوان میں جہاں حکومتِ پاکستان لکھنے کی ضرورت تھی وہاں عمران کی حکومت اور جہاں مودی کی حکومت لکھنا تھا وہاں بھارت لکھ دیا ہے۔
اس کو کہتے ہیں خبر کو خواہش بنا کر پیش کرنا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
عنوان میں غلطی ہے۔ بھارت سلامتی کونسل کا مستقل رکن بننے کا اہل نہیں۔ ہاں دیگر ممالک کی طرح عارضی رُکن بن سکتا ہے۔
India to play a positive role in UN Security Council election: S Jaishankar
انڈیا کے ساتھ دیگر دو تین ملکوں کا بھی بہت پرانا خواب ہے سلامتی کونسل کا مستقل رکن بننا، اسی سلسلے میں انڈیا، جرمنی، جاپان اور برازیل کے ساتھ مل کر G4 گروپ بھی بنا چکا ہے جس کا واحد مقصد ان چار ملکوں کا سلامتی کونسل کا مستقل رکن بننا ہے۔

بات بھی اصولی ہے، کس چکر میں پانچ ملکوں کو ویٹو پاور حاصل ہے؟ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی تعداد میں اضافہ کیوں نہیں ہو سکتا؟
 
ابن آدم

محفلین
یاد رہے کہ ٢٠١٩ میں پاکستان نے بھارت کے غیر مستقل رکن بننے کی حمایت کی تھی.

سلامتی کونسل کی مستقل نشستوں میں اضافہ پر بہت عرصہ سے بحث چل رہی ہے. اور بھارت اس کا مستقل ممبر بننے کے لئے کمپین بھی چلا رہا ہے

روس اس کی حمایت کرتا ہے اور چین ابھی تک مخالفت کر رہا ہے
Major differences among UN members over India's permanent membership in UNSC: China

شاہ محمود قریشی کا حالیہ بیان اگر ان دونوں خبروں کے تناظر میں دیکھا جائے تو ہر عقلمند یہی نتیجہ اخذ کرے گا کہ یہ حکومت بھارت کے مستقل ممبر بننے کی حمایت کے لئے بھی تیار ہے
 
جاسم محمد

محفلین
بات بھی اصولی ہے، کس چکر میں پانچ ملکوں کو ویٹو پاور حاصل ہے؟ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی تعداد میں اضافہ کیوں نہیں ہو سکتا؟
اقوام متحدہ کو دوسری جنگ عظیم جیتنے والے ممالک نے قائم کیا تھا۔ اس وقت انڈیا آزاد ملک نہیں تھا۔ جبکہ جرمنی اور جاپان عالمی قوتیں ہونے کے باجود شکست کھانے والے ممالک تھے۔ یوں سیکورٹی کونسل کے پانچ مستقل اراکین چین، روس، امریکہ، برطانیہ اور فرانس بن گئے۔
باقی ویٹو پاور والی بات بالکل درست ہے۔ جہاں اقوام متحدہ کی دیگر ذیلی تنظیموں کے فیصلے ایک ملک ایک ووٹ کی بنیاد پر ہوتے ہیں۔ وہاں سیکورٹی کونسل میں ان پانچ مستقل اراکین کو ویٹو کی طاقت دے دینا انتہائی غیر منصفانہ فعل ہے۔ اس کا تدارک ہونا چاہیے۔
 
ابن آدم

محفلین
ہر عقلمند نہیں ہر ن لیگی :)
یہ کام کچھ عرصہ میں ہو جائے گا تو بھی آپ کوئی نہ کوئی جواز ڈھونڈ لیں گے. تو مجھے اس لئے کوئی بحث کا شوق نہیں. :cool:
٧٢ سال میں پاکستان نے کبھی بھارت کو غیر مستقل رکن بننے کے لئے بھی ووٹ نہیں دیا تھا تو یہ بھی اس حکومت نے کیا اور وہ بھی ٢٦ فروری کے واقعہ کے بعد جب بھارت نے ایک جھوٹا الزام لگا کر ہماری خودمختاری اور فضائی حدود کی خلاف ورزی کی. :(
 
آپ پھر دو چیزوں کو مکس کر رہے ہیں۔ سیکورٹی کونسل کے عارضی رکن کے پاس ویٹو پاورز نہیں ہوتی۔ اس لئے اگر بھارت یہ بن بھی جاتا ہے (پاکستان کی مخالفت یا حمایت کے ساتھ) تو بھی کوئی بہت بڑی بات نہیں ہوگی۔ ہاں مستقل رکن بننا یقیناً خطرے سے خالی نہیں ہے اور پاکستان، چین اور دیگر ممالک اس کی حمایت کبھی نہیں کریں گے۔ کسی اور ملک کو مستقل رکن بنانے کیلئے پہلے سے موجود تمام مستقل اراکین کا ایک پیج پر ہونا لازمی ہے جو کہ بھارت کی قدیم چین دشمنی کی وجہ سے دور دور تک ممکن ہوتا نظر نہیں آ رہا۔
 
ابن آدم

محفلین
آپ پھر دو چیزوں کو مکس کر رہے ہیں۔ سیکورٹی کونسل کے عارضی رکن کے پاس ویٹو پاورز نہیں ہوتی۔ اس لئے اگر بھارت یہ بن بھی جاتا ہے (پاکستان کی حمایت یا مخالفت کے ساتھ) تو بھی کوئی بہت بڑی بات نہیں ہوگی۔ ہاں مستقل رکن بننا یقیناً خطرے سے خالی نہیں ہے اور پاکستان، چین اور دیگر ممالک اس کی حمایت کبھی نہیں کریں گے۔ کسی اور ملک کو مستقل رکن بنانے کیلئے پہلے سے موجود تمام مستقل اراکین کا ایک پیج پر ہونا لازمی ہے جو کہ بھارت کی مستقل چین دشمنی کی وجہ سے دور دور تک ممکن ہوتا نظر نہیں آتا۔
جناب یہی بات سمجھانے کی پہلے بھی کوشش کی تھی کہ پاکستان ٢٠١٩ میں ہی بھارت کے غیر مستقل رکن بننے کے لئے خاموشی سے حمایت کر چکا ہے. یہ واقعہ جون ٢٠١٩ کا ہے اور اب بھارت ٢٠٢١ سے ٢٠٢٢ تک سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن رہے گا.

لیکن بھارت ساتھ ہی مستقل رکن بننے کے لئے بھی کوششیں کر رہا ہے اور اس کے لئے وہ روس جرمنی اور دیگر ممالک کی حمایت حاصل کر چکا ہے اور صرف چین ہی اس کے مخالف ہے. تو اگر پاکستان بھی اس کی حمایت کر دے گا تو شاید چین بھی مان جائے. آپ بھی انٹرنیٹ سے منسلک ہیں تو خود بھی اس موضوع کو گوگل کر سکتے ہیں. اگر حقائق سے کوئی خلاف بات کی ہو تو ضرور آگاہ کر کے میرے علم میں اضافہ فرمائیں.
شکریہ
 
بہت پہلے کہیں پڑھا تھا کہ پانچ ویٹو پاورز والے ممالک سلامتی کونسل کے مستقل ممبرز میں چار سے پانچ اراکین کا اضافہ کرنے پر راضی ہیں، لیکن شرط یہ تھی کہ نئے ممالک کے پاس ویٹو پاور نہیں ہوگی۔
 
آورکزئی

محفلین
جرمنی سلامتی کونسل کا مستقل رکن نہیں بن سکا کیونکہ اس کی اٹلی نے مخالف کردی برازیل سلامتی کونسل کا مستقل رکن نہیں بن سکا کیونکہ ارجنٹائن نے اس کی مخالفت کردی جاپان سلامتی کونسل کا مستقل رکن نہیں بن سکا کیونکہ چین نے اس کی مخالفت کردی انڈیا سلامتی کونسل کا مستقل رکن بن جائےگا۔
کیونکہ ہمارا کاٹھا انگریز کہتا ہے کہ اس سے کشمیر پر ہمارے موقف پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ملک پر وہ لوگ حکمران ہیں جن کےخون میں نسل در نسل "غداری"چلی آ رہی ہےحالانکہ اصول کے مطابق اگر صرف ایک ملک یعنی صرف پاکستان ہی مخالفت کردے تو انڈیا سلامتی کا مستقل رکن کبھی بھی نہیں بن پائے گا۔
 
جاسم محمد

محفلین
اپنی حکومت کی بات کریں۔۔۔
سیکورٹی کونسل کا مستقل رکن بننے کیلئے پہلے سے موجود ۵ ممالک کو راضی کرنا لازمی ہے۔ بھارت سب کو خوش کر سکتا ہے سوائے چین کے کیونکہ ایک میان میں دو تلواریں نہیں آ سکتی۔
باقی پاکستان کی کیا حیثیت کہ وہ بھارت کو روک سکے۔
 
انکار کرکے دیکھ لیں کچھ ہوسکتا ہے کہ نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔
 
ابن آدم

محفلین
کیسے؟ چین اس کی مخالفت نہیں کرے گا؟
کیا پاکستان کو اس بیان کی بجائے ایسا بیان نہیں دینا چاہیے تھا کہ
"پاکستان کو بھارت کی سلامتی کونسل میں شمولیت کشمیر کے مسئلہ کے منصفانہ حل تک کسی طور پر قبول نہیں"
یا
"بھارت جیسا ملک جس کے جاسوس (کلبھوشن یادیو) دوسرے ملکوں میں دہشتگردی کو فروغ دینے میں مصروف ہیں اس کو سلامتی کونسل میں شامل کرنا دنیا کے امن کی کوششوں کو نقصان پہنچائے گا"
کیا وزیر خارجہ کا حالیہ بیان ایک شکست خوردہ ذہن کی نشاندھی نہیں کرتا؟ بس اتنا سا سوال ہے میرا
 
جاسم محمد

محفلین
کیا پاکستان کو اس بیان کی بجائے ایسا بیان نہیں دینا چاہیے تھا کہ
"پاکستان کو بھارت کی سلامتی کونسل میں کشمیر کے مسئلہ کے منصفانہ حل تک کسی طور پر قبول نہیں"
یا
"بھارت جیسا ملک جس کے جاسوس (کلبھوشن یادیو) دوسرے ملکوں میں دہشتگردی کو فروغ دینے میں مصروف ہیں اس کو سلامتی کونسل میں شامل کرنا دنیا کے امن کی کوششوں کو نقصان پہنچائے گا"
کیا وزیر خارجہ کا حالیہ بیان ایک شکست خوردہ ذہن کی نشاندھی نہیں کرتا؟ بس اتنا سا سوال ہے میرا
یہ پرانی بات ہے جب ابھی بھارت نے مقبوضہ کشمیر کا انضمام نہیں کیا تھا۔ اب جب ووٹنگ ہوگی تو تب دیکھ لیں گے کہ پاکستان بھارت کو ووٹ دیتا ہے یا نہیں
 
Top