کیا عورت اور مرد برابر ہیں؟

شعیب صفدر

محفلین
بوچھی نے کہا:
آج کے دور میں جب شادی کے لئے رشتے آتے ہیں لڑکوں کی پہلی ڈیمانڈ ہی یہی ہوتی ہے کہ ہماری جیون ساتھی ایسی ہو جو ہمارے ساتھ شانہ بشانہ چل سکتی ہو ۔ قدم سے قدم ملا کر چلنے والی جیون ساتھی کی خواہش ہوتی ہے ۔ اور جو خود کو ہی کمتر سجھتی ہوں وہ کیسے شانہ بشانہ چل سکتی ہیں ۔ انکے تو دلوں میں ساری زندگی یہی کمپیلکس ہوتا ہے ہم تو برابری کر ہی نہیں سکتے ۔ سو ، کچھ مرد جو ذرا نیورو مائنڈ ہوں شادی کے لئے ایسی جیون ساتھی چاہتے ہیں جو صرف گھر میں رہے ۔ بچے بنائے چولہے کے کام کرے اور باقی کی زندگی انکے گھر والوں کی خدمت گزاری کرتے ہوئے گزار دے ۔ انکو اپنے سے کمتر ساتھی کی ضرورت پڑتی ہے تاکہ اک گائے جیسی رہے عورت انکے ساتھ ۔ :lol:

:chalo:
عورت کا گھر میں رہنا اس لئے نہیں کے اسے کمتر جانا جاتا ہے بلکہ اس لئے گھر کی ذمہ داری ہوتی ہے!!! میں خود ایسے مردوں کو درست نہیں س،سمجھتا جو گھر کے فیصلوں میں اپنے گھر کی عورتوں کو اس لئے شامل نہیں کرتے کہ وہ انہیں کم عقل سمجھتے ہوں یہ ان کی کم عقلی ہے!!! مگر عورت اگر گھر کے کام کاج سے فرار کے لئے باہر کام کرے!!! اور بچوں اور گھر کے کام کاج کے لئے دوسرے عورت معاوضہ پر رکھے تو اسے عورت کی کم عقلی!!!
جیون ساتھی ایسا ہو جو ساتھ چل سکے!!! جیون ساتھی ایسا ہو جو خود کو کمتر سمجھتا ہے تو یہ دوسرے ساتھی کی زمہ داری ہے (خواہ مرد یا عورت) کے اس کا یہ خوف دور کرے خاص کر اگر یہ سوچ عورت (بیوی) میں ہو!!! کیوں ؟ کہ اس نے ایک نسل کی پرورش کرنی ہے!!! خود کو کمتر سمجھنے والا دوسرے میں بھی یہ خوف منتقل کر دیتا ہے!!!
 

بدتمیز

محفلین
شعیف صفدر میں نے یہاں اس لئے نہیں لکھا کہ میرے نزدیک تو فرحت کی بات کے بعد بات ختم ہو جانی چاہئے۔ اس کے بعد بھی اگر کوئی بحث کرتا رہے تو میں کچھ کہوں گا اور بدتمیزی ہو گی۔
میں نے وہاں اس لئے لکھا کہ افتخار راجہ کے بلاگ پر پر میرے کسی بھائی بند نے جوہر دکھلائے تھے وہ بھی ڈر کے مارے چھپ کر۔
 

تفسیر

محفلین
.

یہ ان تمام لوگوں مشکور ہوں کی انہوں نے اپنے خیا لاات پیش کیے ہیں۔

عورت اور مرد مماثل ہیں برابر کہنا مشکل ہوگا ۔۔۔
ان کے فرائض جداگانہ ہیں میں تو بس اتنا ہی کہوں گا۔۔
کاش خاتون کواس کے جائز حقوق دیئے جائیں۔۔۔
دوست

آپ برابری کی بات کرتے ہیں ہم تو کہتے ہیں عورتیں مردوں سے بھی آگے ہیں۔
تیلے شاہ

اگر یہ باتیں کسی بھائی بند کے منہ سے ہوتیں تو جتنے لوگ واہ واہ کر رہے ہیں وہ اس کے پیچھے پڑ جاتے۔ اس کی جان توڑ لیتے کہ گاؤں میں ایسا کیوں ہو رہا ہے قبائلی علاقے میں کیوں ہو رہا ہے۔ سبھی لوگ اس کو مانتے ہیں لیکن یہ اور بات ہے اگر کوئی اور کہے تو اس کے پیچھے پڑ جائیں گے۔
۔بدتمیز

مرد عورت برابر ہیں، صنعتی انقلاب کے دور کا نعرہ ہے حالانکہ طے شدہ حقیقت ہے کو دونوں برابر و مختلف ہیں
لیکن اگر رتبے کے اعتبار سے ہے تو پھر تو صریح طور پر برابر ہیں۔ دونوں انسان ہیں اور جنسی تفریق کے آفاقی تقاضے کچھ اور ہیں جن کا بہت پیچیدگی سے کئی سمتوں میں اثر ہے۔۔۔
محسن حجازی

ویسے تو عورت مرد سے برابری کے لئے لڑتی رہتی ہے!!!!
ہمارے ایک دوست کہتے ہیں کسی سے برابری مانگنے والا یہ تسلیم کروانے کے لئے میں تمہارے برابر ہو درست طریقہ یہ ہے کہ ثابت کرو کہ دوسرا تم سے آگے نہیں!!!
shoiab safdar

مرد اور عورت برابر ہیں۔ بس دونوں کے کام کچھ جگہ پر الگ الگ ہوجاتے ہیں یعنی کچھ جگہ پر عورت مرد سے بڑھ جاتی ہے تو کچھ جگہ پر مرد کو برتری حاصل ہیں
Zafar
ویسے میں جانتا ہوں کے میں جس گروپ میں بھی ہوجاؤں اس کی طرف سے بالکل ٪100 درست دلائل دے سکتا ہوں۔
اس لیے اس بات پر بحث فضول ہے۔
fahim

عورتوں کا مرد سے کہیں زیادہ حصہ ہوتا ہے برابری میں
باجو

خیر جناب عورت اور مرد کبھی برابر نہیں ہوسکتے۔۔نہ قوت ِ فیصلہ میں،نہ قوتِ ارادی میں، نہ طاقت میں، نہ مصائب سے نپٹنے میں، نہ آزادی میں۔۔۔کسی بھی حال میں نہیں۔
امن ایمان

مرد اور عورتیں ایک برابر ھیں یا نہیں۔ میں اسکے دونوں جوابات سے اختلاف کرتا ھوں ۔ وجہہ تقصیر درج ھے۔
دونوں کی اپنی اپنی ایک الگ پوزیشن ھے۔
wahab49

برابری میرے خیال میں انسانی حرمت و احترام ہے اور اس میں مردو عورت دونوں برابر ہیں اور اگر برابری ذہنی، جسمانی، نفسیاتیﹺ ساختوں اور صلاحیتوں کی بنیاد پر ہے تو یہ بات فطرت کے خلاف ہے مجھے آپ کی بات سے پورا اتفاق ہے لیکن بحیثیت انسان خوبیاں اور خامیاں تو مردو عورت دونوں میں ہیں
شاکرالقادری

چونکہ میرا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جو یہ سمجھتے ہیں‌کہ عورت اور مرد برابر نہیں بلکہ دو مختلف اصناف ہیں جنکے مختلف اختیارات و فرائض ہیں۔ بات برتری کی یا کم تری کی نہیں ہورہی ہے بلکہ مقصود صرف فراق کو ملحوظ خاطر رکھنا ہے، رہی بات برتری کی تو ہم تو جانوروں کو بھی خود سے افضل سمجھتے ہیں۔
افتخار راجہ

جہاں تک آج کی عورت اور معاشرے میں اس کے مقام کی بات ہے تو عورت کسی بھی شعبے میں مرد سے کم نہیں۔
ہر معاملے میں اعتدال ہی ایک کامیاب زندگی کی ضمانت ہے۔ سو کینے کا مقصد یہ ہے کہ مرد اور عورت کو اگر گاڑی کے دو پہیوں کا نام دیا گیا ہے تو وہ سہی ہے۔ دونوں مل کر زندگی کی گاڑی کو بہتر طریقے سے کھینچ سکتے ہیں اور اس میں عورت کی اہمیت کو کم سمجھنا بہت غلط ہے کہ اگر گاڑی کا ایک پہیہ بڑا اور دوسرا چھوٹا ہو تو گاڑی ایک انچ بھی آگے نہیں بڑھ سکتی۔بات اپنے اپنے حقوق و فرائض کے سمجھنے کی ہے۔
فرحت کیانی
.
.
اختتام
.
.
 

تیشہ

محفلین
:( اوہو ، :? بڑے بھیا آپ نے تو اختتام ہی کرڈالا :lol: مجھے ابھی ہی تو مزہ آنا شروع ہوا تھا اس ٹاپک پر :D آپ نے اختتام ۔

کم سے کم دل کی بھڑاس تو میری ایسے ہی ٹاپک پر اترا کرتی ہے ۔ :p :D


اچھا خیر ۔ :?

عید مبارک ۔ بڑے بھیا۔
:chalo:
 

زیک

مسافر
.
میں زکریہ صاحب کا انٹرویو پڑھ رہا تھا۔
زکریا صاحب نے کہا “ میرے خیال سے کچھ genetic differences کے باوجود مرد اور عورت برابر ہیں“۔

ایک تو یہ پرانے لنک صحیح کام نہیں کرتے۔ خیر میں تلاش کر ہی لیا کہ میں نے یہ کہاں کہا تھا۔

http://www.urduweb.org/mehfil/threads/انٹرویو-وِد-زکریا.4030/page-10#post-92025
 

x boy

محفلین
معذرت کے ساتھ، یہ کام تو گدھا بہتر سرانجام دے دے گا، کیا وہ مرد سے بہتر ہوا؟
گدھے اینٹیں اٹھا نہیں سکتا لیکن اس پر لدا ہوا ادھر سے ادھر لے جاسکتے جسطرح ٹرک، شوویل، کنسٹرکشن مشینریز، پھر تو گدھا اور مشین ایک برابر ہوئے۔
 
عورت اور مرد تقابل اس طرح سے کرنا انتہائی فضول بات ہے۔ دونوں کا مقام اپنی اپنی جگہ انتہائی اہم ہے ۔بہت ساری ذمہ داریاں ایسی ہیں جس میں عورت کا مقام بہت بلند ہے۔ اور کچھ ذمہ داریاں ایسی ہیں جہاں مرد کے فرائض بہت اہم اور خالصتاً صرف اسی کے لئے مختص ہیں اس میں مثال کے طور پر عورت کو ایک مظبوط اور بہتر تحفظ فراہم کرنا
 

arifkarim

معطل
گدھے اینٹیں اٹھا نہیں سکتا لیکن اس پر لدا ہوا ادھر سے ادھر لے جاسکتے جسطرح ٹرک، شوویل، کنسٹرکشن مشینریز، پھر تو گدھا اور مشین ایک برابر ہوئے۔
بالکل۔ گدھا اور مشین ایک لحاظ سے دیکھا جائے تو برابر ہیں۔

ہور کوئی ہیگا،،، دسو جی اتھے آؤ جی۔
آپ کیا محفل کے لڑاکے سفیر ہیں؟
 

آوازِ دوست

محفلین
دنیا میں کوئی بھی دوانسان یااشیاء برابر نہیں ہیں اور یہ بات بلا امتیازِ جنس و نوع کہی جا سکتی ہے۔ جہاں تک عورت اور مرد کی برابری کا تعلق ہے تو عورت کو جسمانی طور پر کمزور ہونے کی بناء پر اکثر استحصالی صورتِ حال کا سامنا کرنا پڑتا ہے (ستم ظریفی تو یہ ہے کہ جسمانی طور پر کمزور مردوں کے لیے بھی دنیا زیادہ بُری جگہ ہی ہے)۔ طاقت اپنی دلیل آپ ہوتی ہے چاہے جسمانی ہی کیوں نہ ہو۔ فطری طور پر عورت میں برداشت اور لچک زیادہ رکھی گئی ہے جبکہ ذہنی طور پر کوئی کسی سے کم نہیں بلکہ ہم کہہ سکتے ہیں کہ اپنی جسمانی کمزوری کو عورت اپنے دماغ کے زیادہ استعمال سے پورا کرتی ہے۔ اولاد کی پرورش کے معاملے میں قدرتی طور پر عورت، مرد سے بہتر ثابت ہوتی ہے۔ عورتیں ملازمتوں اورکاروبارمیں مردوں کے مقابلے میں کم بددیانت اوربدعنوان ہوتی ہیں۔ اور بہت سے دلائل عورتوں کے حق میں دیے جا سکتے ہیں۔ اگر آپ عورت کو ماں، بہن، بیوی اوربیٹی کے روپ میں سامنے رکھیں اور اپنے گرد و پیش کے ماحول پر نظر دوڑائیں تو ایک واضح احساس ہوتا ہے کہ ہمارے موجودہ رویے اور قوانین اُس کی حقیقی ضرورت اور حق سے بہت کمترہیں۔
 

arifkarim

معطل
ستم ظریفی تو یہ ہے کہ جسمانی طور پر کمزور مردوں کے لیے بھی دنیا زیادہ بُری جگہ ہی ہے
یہ کیا بات ہوئی؟ ہر مرد اب باڈی بلڈر تو بننے سے رہا۔ :)
اگر قد کاٹھ کی بات کی جائے تو چینی-جاپانی-کورین نسل عموماً چھوٹے قد کی ہوتی ہے۔ جبکہ یورپین-افریقی نسل خاصی اونچی واقع ہوئی ہے۔

آپ کو مرد اور عورت میں ایسا کیا ہے جو برابر نظر نہیں آتا؟
حیاتیاتی اعتبار سے اگر دیکھا جائے تو مرد اور عورت میں واضح فرق ہے لیکن معاشرتی طور پر کوئی فرق نہیں۔ انسانی معاشرے میں مرد عورتوں اور عورتیں مردوں کے بغیر نہیں رہ سکتی۔ تاریخ سے ایسا کوئی انسانی معاشرہ نہیں ثابت ہوتا جہاں صرف مرد ہی مرد یا عورتیں ہی عورتیں ہوں۔ ایک منصفانہ، اعتدال پسند انسانی معاشرے کے قیام کیلئے ضروری ہے کہ عورتوں اور مردوں پر انکے حیاتیاتی فرق کو واضح رکھتے ہوئے ذمہ داریاں اور حقوق فراہم کئے جائیں۔ یہاں مغرب میں حقوق نسواں کے نام پر انسانی صنفوں کے مابین فرق رکھا جاتا ہے وہ بھی غلط ہے جبکہ ہمارے دیسی معاشروں میں جو مذہب یا معاشرت کے نام پر مرد کو عورت پر فوقیت دی جاتی ہے، وہ بھی درست نہیں۔
 

x boy

محفلین
بالکل۔ گدھا اور مشین ایک لحاظ سے دیکھا جائے تو برابر ہیں۔


آپ کیا محفل کے لڑاکے سفیر ہیں؟

آپ نے تو معاملہ ہی حل کردیا۔۔۔
ویسے اللہ نے گدھے کو چلتا پھرتا، کھاتا پیتا، باربرداری کے کام آنے والا جانور بنایا ہے،،، ایک جگہہ قرآن الکریم میں بنی اسرائیل کے بابت کہا ہے جسکا مفہوم یہ ہے کہ جن لوگوں کو کتاب دی گئ وہ اس نالاں ہیں ان کی مثال یہ ہے کہ گدھوں پر من کتاب لاد دینے سے گدھا عالم نہیں ہوجاتا،،،یعنی پڑھکر عمل نہیں کرنے سے آدمی گدھا ہوجاتا ہے اور ایک جگہہ فرمایا اللہ رب العزت نے جسکا مفہوم ہے کہ بڑی اور اونچی آواز گدھوں کیا ہے جو بہت بری آواز ہے۔
لولز۔
 

arifkarim

معطل
آپ نے تو معاملہ ہی حل کردیا۔۔۔
ویسے اللہ نے گدھے کو چلتا پھرتا، کھاتا پیتا، باربرداری کے کام آنے والا جانور بنایا ہے،،، ایک جگہہ قرآن الکریم میں بنی اسرائیل کے بابت کہا ہے جسکا مفہوم یہ ہے کہ جن لوگوں کو کتاب دی گئ وہ اس نالاں ہیں ان کی مثال یہ ہے کہ گدھوں پر من کتاب لاد دینے سے گدھا عالم نہیں ہوجاتا،،،یعنی پڑھکر عمل نہیں کرنے سے آدمی گدھا ہوجاتا ہے اور ایک جگہہ فرمایا اللہ رب العزت نے جسکا مفہوم ہے کہ بڑی اور اونچی آواز گدھوں کیا ہے جو بہت بری آواز ہے۔
لولز۔
واقعی آپنے تو سارا معمہ ہی حل کر دیا۔ اس رو سے اگر دیکھا جائے تو قریباً سارے علماء کرام گدھے شمار ہوں گے جو اسلامی تعلیمات پڑھتے پڑھاتے تو ہیں پر ان پر کبھی خود عمل نہیں کرتے!
 

arifkarim

معطل
یہ تو امریکن برابر جانتے ہیں،،،
لویو آل برادرز انڈ سسٹرز۔
جی بالکل۔ یہاں مغرب میں عورتوں اور مردوں کے حقوق و فرائض برابری کی بنیادوں پر ہیں۔ جو کہ مذہبی شدت پسندوں کیلئے تشویش کا باعث ہے۔ بھلا مرد کی فوقیت ہوتے ہوئے عورت اسکے برابر کیسے ہو سکتی ہے؟
 
عورتوں پر ظلم کرنے والوں کے حمایتیوں کے کئے ۔ مغرب کے نمک حلال کہنے سے ظالموں کے لعنتی کردار میں کوئی کمی نہیں آئے گی ۔
 

ماسٹر

محفلین
جدید تحقیق کے مطابق دونوں کے دماغوں کی ساخت میں بعض نمایاں فرق ہیں - جن سے ان کے سوچنے اور سمجھنے کے انداز میں بھی فرق ثابت ھوتا ہے
 
Top